Karachi Police

Karachi Police Page ka Maqsad Police ke Murraal ko Buland
Karna hai.. Or Right Information Awam Tak Pochana hai. Ta K Awam Or police K Bahrosy Ka Rishta Qaim
Rahay..

*کراچی: اورنگی پیر اباد میں مشکوک پولیس  مقابلے کا معاملہ*انکوائری کمیٹی کے افسر ساجد سدوزئی پیر اباد پہنچ گئے  ایس ایس ...
04/12/2024

*کراچی: اورنگی پیر اباد میں مشکوک پولیس مقابلے کا معاملہ*

انکوائری کمیٹی کے افسر ساجد سدوزئی پیر اباد پہنچ گئے

ایس ایس پی ساؤتھ مبینہ مقابلے کی انکوائری کریں گے

مقابلے میں مبینہ ملزمان بلاول خان اور نقاش ہلاک ہوئے تھے

اہلخانہ نے جعلی مقابلے میں مارنے کا الزام لگایا تھا

ایڈیشنل ائی جی کراچی نے اے ار وائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیا تھا

ساجد سدوزئی کا سب سے پہلے کرائم سین کا دورہ

کرائم سین کے بعد ایس ایس پی پیارو خان چوکی پہنچ گئے

پیارو خان چوکی انچارج اقرار اور دیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا

سیاسی جماعت کے ایم پی اے کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے

علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین کا بیان بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی

ڈی ایس پی پیر اباد سمیت دیگر بھی چوکی پر موجود

ایس ایس پی ساجد سدوزئی بیانات لے رہے ہیں

مقابلے میں شریک تمام اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے

28/11/2024

*آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسمگلنگ کے خلاف ایکشن*

*کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی*

*ایس ایچ او عامر رفیق اور چوکی انچارج عبداللہ شاہ نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی*

*نان کسٹم پیڈ سگریٹ کا کنٹینر پکڑ لیا*

*انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار*

13/10/2024

*از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی*

13 اکتوبر 2024

*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* تین تلوار پہنچ گئے۔

پولیس چیف نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ ، ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی انوسٹثگشن بھی موجود تھے

*ترجمان کراچی پولیس*

10/10/2024
27/08/2020

ماشااللہ عوام اور پولیس ساتھ ساتھ۔۔
پولیس کی گاڑی جو کہ پانی کے بہاؤ میں پھس گئی ہے اور عوام نے نہایت عقلمندی اور ہوشیاری سے پولیس کی مدد کرتے ہوۓ ایک ایک کر کے جوانوں کو نکلنے میں مدد کر رہے ہیں ۔ یہ ہے عوام کی محبت۔۔👍 پاکستان زندہ آباد 🚓
https://www.youtube.com/channel/UCMlHIaj9vZeVL_o5OHgtOpQ

01/06/2020

DPL OFFICE CPO
NEWS ALERT

تردید/وضاحت

کراچی یکم جون2020:-

پولیس ٹریننگ سینٹرز میں پولیس اہلکاروں کی تربیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہیکہ پولیس تربیت کی تکمیل باقاعدہ قواعد اور ضوابط کے تحت مختلف کورسز بشمول ڈرل،لاء کلاسز، مسکٹری (اسلحہ کھولنا بندکرنا) فائرنگ ہوجانیکے بعد ہی فائنل ہوتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں پولیس کی تربیت میں مصروف عمل تمام ٹریننگ سینٹرز میں رزاق آباد تربیتی مرکز ایسا ہے جہاں 48ویں ایگلیٹ بیج کے اہلکاروں کے مذکورہ تمام کورسز مکمل ہوچکے تھے حتیٰ کہ اس سینٹر پر ذیر تربیت اہلکاروں کا فائنل امتحان بھی ہوچکا تھا صرف اور صرف پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب باقی تھی جسکاحالیہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث انعقاد نہ کیا جاسکا اور ان تمام اہلکاروں کو کلیئر کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر تمام سینٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کے ضروری کورسز ابھی نامکمل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انھیں ابھی کلیئر نہیں کیا گیا۔تاہم سندھ پولیس کے شعبہ تربیت نے ایسے تمام زیر تربیت اہلکاروں کے لیئے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر مشتمل باقاعدہ ایس او پی ترتیب دیدیا ہے اور کورونا وائرس کووڈ19 کے حفاظتی انتظامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مرحلہ وار فائنل امتحانات لیکر تربیت کے بقایا مراحل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائنل امتحانات کا انعقاد تربیت کے‌معیار اور زیرتربیت اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ کے لیئے نہایت ضروری مرحلہ ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے نا صرف عوام بلکہ خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھنا سندھ پولیس کی ترجیحات ہیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Police:

Share