
18/08/2025
سوات: پاک فوج کی جانب سے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں بیشمبر، مینگورہ اور منگلور میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ضلع بھر میں متاثرہ خاندانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سینکڑوں متاثرہ خاندانوں کو خشک راشن کے پیکجز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اسی دوران مینگورہ اور اس کے گرد و نواح میں پانی نکالنے کے آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ متاثرہ علاقے جلد از جلد خشک کیے جا سکیں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم ہوں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف مشن جاری ہے۔ جس میں نمایاں لیفٹیننٹ رضوان بزدار ہیں جسں نے کافی لوگوں کی جان بچائی اور بڑھ چڑھ کر ریلیف مشن میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ جن کا تعلق بستی کورو غربی تونسہ شریف سے ہے۔