01/03/2026
الحمدللہ!
دار النافع للنشر والتوزیع کا علمی وطباعتی سفر بڑے اہتمام اور کامیابی سے جاری ہے۔
گزشتہ تین ماہ کے عرصے کئی اہم سنگ میل عبور کیے:
1) اپنی پہلی تدوین کردہ کتاب "دربارِ نبوت کی حاضری" شائع کی، جو مولانا مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کا ایک نایاب سفرنامۂ حجاز تھا اور پہلی مرتبہ مکمل شائع ہوا۔ اہلِ علم کی طرف سے کافی پذیرائی پاتا ہوا اپنا پہلا ایڈیشن ختم کرچکا۔ الحمدللہ ۔
2) کراچی کتب میلے میں اپنی دو کتابوں اور ایک سیرت چارٹ کے ساتھ شرکت کی، اور سفر نامہ "دربارِ نبوت کی حاضری" کا تقریباً آدھا ایڈیشن سیل ہوا۔ الحمدللہ
(کراچی کتب میلے میں شرکت بفضلہٖ تعالیٰ، استاد محترم ڈاکٹر سید عزیز الرحمن صاحب اور عزیز دوست محمد اویس شاہد صاحب کی شفقتوں ہی کی مرہونِ منت تھی۔ اللہ کریم انہیں اپنے شایانِ شان بدلہ عطا فرمائے۔ آمین)
3) سیرتِ طیبہ پر ایک مختصر انگریزی رسالہ "The Radiant Seerah" شائع کیا، یہ ہمارے معزز بزرگ محمد جنید خان صاحب کی کاوش تھی، اور تقریباً تین ماہ کے عرصے میں اس کے دو ایڈیشن شائع ہوئے۔
4) انگریزی سیرت چارٹ،
"Nobel Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم، A Concise Biography"
کے نام سے شائع کیا، اس ایک چارٹ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرت انگریزی میں موجود ہے۔
5) پانچ رسالوں کی ایک سیریز شائع کی، جو بیک وقت اردو اور انگریزی دونوں میں شائع ہوئی، اور اہم بات یہ کہ ہر رسالہ ایک ہی جلد میں اپنے اردو اور انگریزی دونوں حصوں کو سموئے ہوئے تھا۔ دائیں جانب سے پڑھنا شروع کریں تو اردو میں اور بائیں سے شروع کریں تو انگریزی میں۔ پانچوں رسالوں کی تفصیل یہ ہے:
1: عقائدِ اہل سنت والجماعت،
Beliefs and Creeds of Ahl As-Sunnah Wa'l-Jama'a.
2: تدوین قرآن
The Holy Quran, Compilation and Collection.
3:معیشتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم Economy and Livelihood.
4: وسیلہ اور توسل
Intercession Waseela and Tawassul.
5: تصوف میں توجۂ قلبی، ورثۂ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
Spiritual Influence, From the Sacred Sunnah oh prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم۔
یہ سیریز، سیرت چارٹ اور انگریزی سیرت بک نسلِ نو اور دیارِ غیر میں رہنے والے مسلمانوں کی علمی وفکری ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے، اور اس کی تقسیم منصف کی طرف سے پاکستان اور انگلینڈ میں ہوئی۔
اس سیریز کے مزید دو رسالے جو "علم حدیث" اور "فقہ" سے متعلق ہیں، زیر طبع ہیں۔ الحمدللہ ۔
6) "حقوقِ نسواں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں بین الاقوامی قوانین کا جائزہ"، محترمہ ڈاکٹر رابعہ اسسٹنٹ پروفیسر بحریہ یونیورسٹی کراچی کی کتاب کی طباعت۔ یہ کتاب دراصل آپ کا PhD تھیسس ہے جو بعد میں کتابی شکل میں دار النافع للنشر والتوزیع سے شائع ہوا اور علمی حلقوں کو میں پسند کیا گیا۔
• آپ بھی اپنی کتاب دار النافع للنشر والتوزیع اطمینان اور اعتماد کے ساتھ عمدہ انداز میں، بہت ہی مناسب قیمت میں پبلش کرواسکتے ہیں۔
6) آپ حضرات کی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ای بک کی پرنٹنگ کا کام بھی بڑے اہتمام سے جاری ہے۔ الحمدللہ ۔
آپ اپنی پی ڈی ایف لائبریری میں موجود کوئی بھی کتاب ایک عدد بھی اصل کتاب کی مانند مناسب قیمت میں شائع کروا سکتے ہیں۔
7) اس دوران قائد آباد ملیر کراچی میں اپنی دکان قائم کی، جس میں پرنٹنگ سے متعلق کئی سہولیات موجود ہیں، نوٹس/بکس/تھیسس پرنٹنگ، سٹوڈنٹس کارڈ، اسکول مدرسہ رزلٹ پرنٹنگ، شیلڈز، پینٹنگ وکیلی گرافی فریم، پینا فلیکس، مگ بوتل شرٹ پرنٹنگ وغیرہ کے معیاری کام کی سہولت موجود ہے۔ آپ یہاں بھی ہماری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
آپ حضرات کی طرف سے کام کو سراہے جانے کے بعد ہم اپنی زمہ داریوں میں مزید اضافہ کررہے ہیں:
• "دربارِ نبوت کی حاضری" کی کامیابی کے بعد ان شاءاللہ مزید نادر ونایاب رسالے عمدہ تحقیق کے ساتھ مدون کرکے منظرِ عام پر لانا۔
• ای بک پرنٹنگ میں کلر پرنٹنگ کا اضافہ۔ اب آپ کوئی ملوّن/کئی رنگوں پر مشتمل کتاب بھی پی ڈی ایف سے مناسب قیمت میں ایک عدد بھی پرنٹ کرواسکتے ہیں۔
• ملک کے معتبر اشاعتی اداروں کی کتب کی فراہمی، آپ ہم سے "دار العلم والتحقیق، زوار اکیڈمی" ناظم آباد کراچی اور "ادارہ تحقیقاتِ اسلامی" اسلام آباد کی کتابیں مناسب ورعایتی قیمت میں خرید سکتے ہیں ۔
• کتاب/رسالہ/مقالہ جات کی فارمیٹنگ۔ آپ اپنی کتابوں/مقالہ جات کی اردو، عربی اور انگریزی کمپوزنگ، فارمیٹنگ، حوالہ جات اور دیگر تحقیقی امور کا کام دار النافع للنشر والتوزیع سے بلا جھجک کروا سکتے ہیں، دار النافع کی ٹیم آپ کا کام تحقیقی معیار پر عمدہ اور بہترین انداز تیار کرسکتی ہے۔