BAAM News

BAAM News Baam News is the famous and one of the most credible Facebook and YouTube News channels of Pakistan.

01/08/2025

ملیر گھانچی مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار چھ افراد زخمی، مارکیٹ بند

کراچی (رپورٹ: نمائندہ بام نیوز)
ملیر کی گھانچی مارکیٹ میں دو دکانداروں کے درمیان معمولی تنازعہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ اس تنازعے میں چھ افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔، جس کے بعد مارکیٹ کی تمام دکانیں بند کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا، جب صفائی کے معاملے پر پیدا ہونے والا پرانا تنازعہ دوبارہ شدت اختیار کر گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ کمیٹی نے دونوں دکانداروں کے درمیان صلح کروا دی تھی، تاہم آج صبح ایک دکاندار نے اچانک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔

آسو گوٹھ  کھدائی سے گلی کھنڈر میں تبدیل، حادثات کا خطرہ بڑھ گیکراچی ۔ آسو گوٹھ کی اندرونی مرکزی گلی،  سوئی سدرن گیس کمپن...
31/07/2025

آسو گوٹھ کھدائی سے گلی کھنڈر میں تبدیل، حادثات کا خطرہ بڑھ گی
کراچی ۔ آسو گوٹھ کی اندرونی مرکزی گلی، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی جانب سے کی گئی غیر محتاط کھدائی کی وجہ سے شدید خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ علاقے کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ گلی میں بغیر کسی حفاظتی انتظام کے کھدائی کی گئی ہے، جس کے باعث گہرے گڑھے، کھلے پائپ اور بکھری ہوئی تاریں آئے روز شہریوں، خاص طور پر بچوں اور خواتین، کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہیں۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال فوری نوٹس لیا جائے، ، اور گلی کی فوری مرمت و بحالی کا بندوبست کیا جائے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

30/07/2025

اسماعیل میموریل فٹبال کلب ملیر نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

کوئٹہ: اسماعیل میموریل فٹبال کلب ملیر نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد مسلم کلب چمن کو شکست دے کر وزیر اعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔ اسماعیل میموریل ایف سی کے گول کیپر سمیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو پینالٹیز روک کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شائقینِ فٹبال نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ اسماعیل میموریل ایف سی کی فائنل میں رسائی کو کراچی کے فٹبال حلقوں میں خوش آئند قرار دیا گیا۔

سندہ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری طاہر حسین عہدے سے  سبکدوش پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اہم فیصلہ ایک سے زائد عہدے رک...
30/07/2025

سندہ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری طاہر حسین عہدے سے سبکدوش
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اہم فیصلہ ایک سے زائد عہدے رکھنے پر پابندی ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی ڈسپلنری اور اخلاقی کمیٹی نے 30 جولائی 2025 کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی شخص فیڈریشن کے آئین کے تحت بیک وقت دو مختلف عہدے نہیں رکھ سکتا۔

یہ فیصلہ چار مختلف اضلاع کے عہدیداران کی جانب سے طاہر حسین بلوچ، صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) ملیر اور جنرل سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف دائر شکایات پر سنایا گیا۔ شکایت کنندگان میں DFA عمرکوٹ، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد کے نمائندگان شامل تھے۔

کمیٹی نے اپنے فیصلے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین کی شق 62(4) کا حوالہ دیا، جس کے مطابق کوئی بھی جنرل سیکریٹری کانگریس کا نمائندہ یا فیڈریشن کے کسی بھی باڈی کا رکن نہیں بن سکتا۔

فیڈریشن نے اس فیصلے کی روشنی میں تمام صوبائی فٹبال ایسوسی ایشنز کو ہدایت جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے کہ وہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے تمام افراد جن کی تقرری آئین کی خلاف ورزی کے تحت ہوئی ہو، ان کے عہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں گے۔

فیڈریشن کی سیکریٹریٹ کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ 30 دن کے اندر اندر اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تمام متعلقہ شکایات کو ان ہدایات کی روشنی میں نمٹا دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان میں فٹبال کی تنظیمی شفافیت اور آئینی عملداری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

جو روٹ نے پونٹنگ، کیلس اور ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے ن...
26/07/2025

جو روٹ نے پونٹنگ، کیلس اور ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنا لیا۔
مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے میچ میں ایک ہی اننگز میں تاریخی سنگ میل عبور – اب صرف سچن ٹنڈولکر سے پیچھے

مانچسٹر ( مانیٹرنگ ڈیسک )
انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔ چوتھے ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں انہوں نے سب سے پہلے راہول ڈریوڈ کو (30 رنز پر)، اگلی ہی گیند پر ژاک کیلس کو، اور پھر رکی پونٹنگ کو (120 کے نشان پر پہنچ کر) پیچھے چھوڑ دیا، اور ٹیسٹ کرکٹ کے رنز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ روٹ نے اپنی 38ویں ٹیسٹ سنچری 150 رنز کی شاندار اننگز میں مکمل کی، جو کہ انہوں نے 248 گیندوں پر بنائی۔ اس کارکردگی نے نہ صرف پوائنٹنگ کو پیچھے چھوڑا بلکہ انگلینڈ کو پہلے اننگز میں 186 رنز کی برتری دلائی۔ اب جو روٹ کے کل ٹیسٹ رنز 13,409 ہو گئے ہیں، اور وہ صرف سچن ٹنڈولکر (15,921 رنز) کے پیچھے ہیں۔ روٹ نے اپنی 150 کی شاندار سنچری سے اس سنگ میل کا آغاز کیا۔ اس اننگ میں روٹ نے راہول ڈریوڈ، ژاک کیلس اور رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا
۔انگلینڈ نے پہلے اننگز میں بھارت کے خلاف مضبوط پوزیشن حاصل کی، 544–7 پر 186 رنز کی برتری حاصل کی ہے۔

22/07/2025

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی بڑی پیش رفت: نولبرٹو سولانو ہیڈ کوچ اور کانسٹی نیرا اسسٹنٹ کوچ مقرر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 13 میں سے 7 ارکان نے پاکستان کی انڈر 23 قومی ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

فیڈریشن نے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر نولبرٹو سولانو (پیرو) کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جب کہ کانسٹی نیرا (ارجنٹینا) کو ان کا اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ دونوں شخصیات بین الاقوامی فٹبال کے معتبر اور تجربہ کار نام ہیں، اور ان کی شمولیت پاکستان کی نوجوان ٹیم کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

---

👤 نولبرٹو سولانو – ہیڈ کوچ (پیرو)

نولبرٹو سولانو، پیرو سے تعلق رکھنے والے سابق مڈفیلڈر ہیں، جنہوں نے نیوکاسل یونائیٹڈ، ایسٹن ولا اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ جیسے انگلش پریمیئر لیگ کلبز کی نمائندگی کی۔ وہ پیرو کی قومی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور اپنے تکنیکی مہارت، جارحانہ اسٹرٹیجی اور کھلاڑیوں کی ذہنی تربیت کے لیے عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔

---

👤 کانسٹی نیرا – اسسٹنٹ کوچ (ارجنٹینا)

کانسٹی نیرا ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے کوچ ہیں جو نوجوان کھلاڑیوں کی گرومنگ، ڈیفینس اسٹرکچرنگ اور ٹیم ورک میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ لاطینی امریکا کی مختلف یوتھ ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، اور ان کی فٹبال کی سائنسی اپروچ انہیں ایک کامیاب معاون کوچ بناتی ہے۔

---

یہ تقرریاں موجودہ پی ایف ایف چیئرمین محسن گیلانی کے وژن کا حصہ ہیں، جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی وعدہ کیا تھا کہ پاکستان فٹبال کو بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا۔
شدید مخالفت کے باوجود یہ پہلا بڑا قدم ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح کی تربیت میسر آئے گی۔

16/07/2025

بام نیوز کی خبر پر فوری ایکشن، بلوچ چوکنڈی قبرستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد

کراچی (بام نیوز) — بام نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے بعد متعلقہ انتظامیہ حرکت میں آ گئی۔ تاریخی قبرستان بلوچ چوکنڈی کی حدود میں کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ بلوچ چوکنڈی قبرستان میں طویل عرصے سے نوجوان کرکٹ کھیلتے آرہے تھے، اور قبرستان کی حدود میں ایک باقاعدہ کرکٹ پچ بھی قائم کی گئی تھی۔ بام نیوز نے اس اہم معاملے کو اجاگر کیا، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور قبرستان میں قائم کرکٹ پچ کو مکمل طور پر توڑ دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قبرستان کی حرمت پامال ہونے نہیں دی جائے گی، اور آئندہ ایسی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جو تاریخی ورثے یا مقدس مقامات کے تقدس کو مجروح کرے۔

شہری حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بام نیوز کی صحافتی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی و ثقافتی مقامات پر مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔

فٹبال کے کھلاڑی اور پی ایف ایف کی ذمیداری۔ تحریر ؛ ابو شہداد دنیا بھر میں فٹبال صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ ایک وسیع و عری...
15/07/2025

فٹبال کے کھلاڑی اور پی ایف ایف کی ذمیداری۔
تحریر ؛ ابو شہداد
دنیا بھر میں فٹبال صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ ایک وسیع و عریض صنعت ہے جس میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ یورپ، جنوبی امریکہ، اور اب مشرق وسطیٰ جیسے خطوں میں فٹبال کھلاڑی کروڑوں کی تنخواہیں پاتے ہیں۔ لایونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، اور محمد صلاح جیسے کھلاڑیوں کی آمدنی نہ صرف تنخواہوں بلکہ اشتہارات، برانڈ ڈیلز، اور کلب بونسز کی مد میں بھی اربوں روپے تک جا پہنچی ہے۔
اس کے برعکس پاکستان میں فٹبال کھلاڑیوں کی حالت انتہائی افسوسناک ہے۔ کئی قومی کھلاڑی نان شبینہ کا محتاج ہیں۔ فٹبالر بننے کا خواب دیکھنے والے نوجوان کسی مالی سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے کھیل کی طرف رغبت کم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔
ماضی میں واپڈا، پی آئی اے، ریلوے، اور دیگر سرکاری اداروں کی محکمہ جاتی ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن تھیں۔ ان ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو نوکری، تنخواہ، اور کیریئر کا تحفظ حاصل ہوتا تھا۔ مگر بدقسمتی سے ان اداروں کے اسپورٹس ونگ ختم ہونے سے فٹبالرز کے روزگار کے مواقع بھی ختم ہو گئے، جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کا معاشی استحکام متاثر ہوا بلکہ قومی سطح پر ٹیلنٹ کی آمد بھی رک گئی۔

گذشتہ چند عرصوں سے پاکستان میں بعض فٹبال کلبز این جی او طرز کی چھوٹی تنظیموں کی صورت میں کام کر رہی ہے جو نہ تو کھلاڑیوں کوقابل ستائش تنخواہ دیتی ہیں اور نہ ہی ان کے مستقبل کی کوئی ضمانت فراہم کرتی ہیں۔ اگر پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نئی منتخب شدہ کابینہ اپنےدعوے کے مطابق فٹبال کی ترقی اور کھلاڑیوں کی مالی خود مختاری کو یقینی بنانا چاہتی ہے، تو ضروری ہے کہ ان این جیوز نما کلبز کو باقاعدہ قانونی فریم ورک کے تحت لایا جائے نیز ان کو یہ پابند کرے کہ وہ حکومت پاکستان کی طے کردہ کم از کم تنخواہ (Minimum Wage) ادا کرے۔ یہ اقدام بظاہر سادہ مگر انتہائی اہم ہے۔ کم از کم تنخواہ کے ذریعے کھلاڑیوں کو معاشی تحفظ دیا جا سکتا ہے تاکہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے بنیادی تقاضے بھی پورے کر سکیں۔
فٹبال جسمانی محنت اور خطرے سے بھرپور کھیل ہے۔ دنیا کے تمام پیشہ ور کلب اپنے کھلاڑیوں کے لیے صحت اور حادثاتی انشورنس فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی کلبز کو اس بات کا پابند بنانا ہوگا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے لیے گروپ ہیلتھ انشورنس پالیسیاں متعارف کروائیں، تاکہ کسی انجری یا بیماری کی صورت میں کھلاڑی کو علاج کی مناسب سہولت مل سکے۔
دنیا بھر میں فٹبال کی صنعت میں کارپوریٹ ادارے مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی اگر فٹبال کو معاشی اعتبار سے مضبوط کرنا ہے تو بڑے برانڈز، موبائل کمپنیز، اور مالیاتی اداروں کو اس کھیل میں سرمایہ کاری کے لیے ترغیب دینا ہو گا۔ PFF کو چاہیے کہ وہ ایسا ماڈل تشکیل دے جس میں نجی شعبہ اپنے مفادات کے ساتھ ساتھ قومی کھیل کی فلاح کا بھی ضامن بنے۔
اگر پاکستان میں فٹبال کو فروغ دینا ہے تو اسے صرف ایک شوق یا جذبے سے نکل کر ایک مکمل پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ دنیا بھر میں فٹبالرز کروڑوں کماتے ہیں کیونکہ ان کے پیچھے ایک مضبوط معاشی، قانونی، اور انتظامی ڈھانچہ ہوتا ہے۔ پاکستان کو بھی اپنے فٹبال کھلاڑیوں کو یہ اعتماد دینا ہوگا کہ وہ بھی محض تالیاں بجوانے کے لیے نہیں بلکہ ایک باعزت زندگی گزارنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔

ا

نیوجرسی: (بام نیوز) فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔چیلسی کے ...
14/07/2025

نیوجرسی: (بام نیوز) فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیلسی کے کھلاڑی کونی پالمر نے شاندار ڈبل سکور کیا جبکہ انہوں نے جواؤ پیڈرو کے لئے تیسرا گول بھی بنایا جو پہلے ہاف میں آیا، یہ فتح چیلسی کے لئے یورپین چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے بعد دوسری بڑی ٹرافی ہے جو مئی میں جیتی گئی تھی۔یورپین چیمپئنز پی ایس جی کو اس سیزن کے دوران پانچویں ٹرافی سے محروم کر دیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میٹ لائف سٹیڈیم نیو جرسی میں موجود تھے جہاں اس میچ کا انعقاد ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سارا میچ دیکھا اور میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی۔

. . . . . . . . . . .اللہ ڈنو کے آثار ایک گمشدہ تہذیب کی کہانی . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . ....
12/07/2025

. . . . . . . . . . .اللہ ڈنو کے آثار ایک گمشدہ تہذیب کی کہانی . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .:. . . . . : . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . ترتیب و تحریر : ابو شہداد

اللہ ڈنو، جو کہ کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ہے، ایک چھوٹا مگر نہایت اہم آثارِ قدیمہ کا مقام ہے جو ہڑپہ کی تمدنی وسعت کا عملی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ یہ مقام پہلی بار 1950 کی دہائی میں ماہر آثارِ قدیمہ فیئرسروِس نے دریافت کیا اور اس کی مکمل کھدائی 1982 میں کی گئی۔ دریافت شدہ نوادرات میں سادہ و منقش مٹی کے برتن، موتیوں کے زیورات، دھاتوں کے برتن، مہریں، اور اینٹوں سے بنی چھوٹی تعمیرات شامل ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں ایک منظم، مگر نسبتاً چھوٹی آبادی موجود تھی جو تجارت، دستکاری اور زراعت سے منسلک تھی۔ خاص طور پر یہاں سے برآمد ہونے والے زیورات اور مہریں اس بات کی علامت ہیں کہ اس بستی کے مکین بڑے شہروں سے تجارتی ربط میں تھے۔ اللہ ڈنو کا مقام ہڑپہ کی مرکزی تہذیب (جیسے موئن جو دڑو اور ہڑپہ شہر) کا ہم عصر تھا اور اس کے کھنڈرات ملیر کی قدیم تہذیبی گہرائیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ اس مقام پر پانی کے ذخائر، مٹی کے ظروف اور انسانی رہائش کے آثار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ علاقہ نہ صرف رہائش کے لیے موزوں تھا بلکہ ثقافتی و تمدنی لحاظ سے بھی اہمیت رکھتا تھا۔ تاہم، افسوسناک طور پر اس مقام پر تحقیق کا عمل سست روی کا شکار رہا ہے اور اسے مناسب تحفظ بھی حاصل نہیں ہو سکا۔ اس مقام کی ممکنہ تباہی یا فراموشی نہ صرف ایک قیمتی تہذیبی ورثے کا نقصان ہے بلکہ یہ سندھ اور بلوچستان کے درمیان موجود ثقافتی ربط کے ایک اہم ثبوت کو مٹانے کے مترادف ہے۔ ضروری ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ، حکومتی ادارے اور تحقیقاتی ادارے مل کر اس مقام پر مزید تحقیق کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہاں کے لوگ کون تھے، اور ان کی بستی کس وجہ سے ختم ہوئی۔ یہ تحقیق نہ صرف ماضی کو سمجھنے میں مدد دے گی بلکہ مستقبل کی تہذیبی شناخت کو بھی محفوظ بنائے گی۔

ملیر ندی سے بوری بند لاش برآمد، ۔ کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ حاجی شمبے سے متصل ملیر ندی سے ایک خاتون کی بوری بند لاش برآم...
12/07/2025

ملیر ندی سے بوری بند لاش برآمد، ۔
کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ حاجی شمبے سے متصل ملیر ندی سے ایک خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ۔ نامعلوم افراد نے خاتون کی لاش کو پہلے بوری میں بند کیا، پھر ایک ڈرم میں ڈال کر ندی میں پھینک دیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں پہنچنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

12/07/2025

تاریخی بلوچ قبرستان توطا چوکنڈی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔ فوری اقدام کی ضرورت

Address

Karachi Lines
75050

Telephone

+923212625537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BAAM News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share