J Tv

J Tv J Tv

02/11/2024

جمہوری انداز
میمونہ حسین
اگر ہم جمہوری ادوار کو بغور جائزہ لیں تو ہر دور میں جمہوری خدوخال کوئی تسلی بخش نہیں رہے اسی طرح اب سیاسی ماحول میں ایک تناؤ دکھائی دے رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی اور ورکرز ریاست مخالف ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن کمشنر آفیس روالپنڈی کو کریمینل کمپلینٹ فائل کا اختیار دیا،اب تک بانی پی ٹی آئی کو مختلف کیسیز کا سامنا ہے کیسیز سے بری ہوتے ہیں تو ایک نئی فائل کھل جاتی ہے ہمیشہ سے ارباب اختیار یہی کچھ کرتے چلے آرہے ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔
اب جو کیسیز پھر سے سامنے آرہے ہیں وہ کچھ یوں ہیں پی پی سی سیکشن 121، 121 اے،123 اے، 131،153 کے تحت کارروائی کی سفارش، کریمنل لاایکٹ کے تحت غیر قانونی جماعت قرار، کریمنل پروسیڈنگ کوڈ کا بھی اطلاق۔اب ان تمام لاء کے تحت پی ٹی آئی کے گرد ایک ایسا بیرئیر لگایا جا رہا ہے کہ مکمل طور پہ اس جماعت کو ہی بین کر دیا جائے۔اگر ہم زمینی حقائق دیکھیں تو صورتحال یکسر مختلف ہے پی ٹی آئی کے فین فالورز،ووٹرز،سپورٹرز میں بے انتہا اضافہ ہو چُکا ہے۔اس پہ اگر میں روشنی ڈالوں تو بانی پی ٹی آئی نے جو جیل میں رہتے سزا کو پورا کیا جس سے پاکستانی عوام اور اُن کے مداحوں پہ پوزیٹو اثر ہوا۔
تمام کیسیز کے بعد جو ایک بعد کو ذیادہ ڈسکس اور ہوا دی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے میڈیا ٹاک، قومی اداروں، عدلیہ، سینئر افسران کیخلاف جھوٹے بیانات پر کیس بنیں گے، صورتحال کی مشرقی پاکستان سے تشبیہ، عوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا۔اب جس بات کو لے کے ایک ہنگامہ ہو رہا ہے تو دلچسپ بات بتاتی چلوں کہ 2011میں وہ اپنے انٹر ویو میں بہت سی ایسی باتیں کر چُکے ہیں اُس کے بعد اُنہوں نے اقتدار کو بھی انجوائے کیا۔
لاہور (خبر نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کا بینہ کی دستاویزات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے پر پنجاب حک ب حکومت کار روائی کی منظوری کی تفصیلات سامنے آگئیں، دستاویزات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی منتظم
سازش کر رہے ہیں۔ سیاسی مقاصد کے لیے بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی ورکر ز ریاست مخالف کام کر رہے ہیں۔ جہاں بانی پی ٹی آئی موجودہ صورتحال کو مشرقی پاکستان اور 1971 کی سیاسی صورتحال سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
میں اسی بات پہ رہتے ہوئے تھوڑا روشنی ڈالوں گی کیونکہ ہماری عوام بہت جلد بھول جاتی ہے یاد کریں جب نواز شریف کی جن مجھے کیوں نکالا کی سیریز چل رہی تھی 17ستمبر 2017کو نواز شریف نے بیان دیاجب اُنہیں مداخلت اور مشکلات کا سامنا تھا اُس وقت نواز شریف کے یہ الفاظ تھے کہ مجھے مجبور نہ کیا جائے کہ مشرقی پاکستان جیسے شیخ مجیب الرحمان جیسی راہ اختیار کر وں لاہور جلسے کی تقاریر میں بھی اداروں کے خلاف بیان ملتے ہیں اس لئے انصاف کا تقاضہ یہی کہتا ہے کہ ان سب پہ کاروائی ہو۔
پی ٹی آئی جماعت کے ترجمان نے ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ انہیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جارہی ہے، دو برس سے مسلسل ہونے والے حکومتی اقدامات ان اطلاعات کی توثیق کرتے ہیں۔
پاکستان میں پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ یہ پابندی کچھ مہینوں سے نافذ ہے اور اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں:
سیاسی مخالفت اور حکومت کے خلاف احتجاج: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی پارٹی حکومت کے خلاف شدید مخالفت کر رہے ہیں اور ملک میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیاں قانون و نظام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
سماجی میڈیا پر نفرت انگیز مواد: پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامی سماجی میڈیا پر حکومت اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
قانون و نظام کی خلاف ورزی: پی ٹی آئی کے کچھ کارکنان قانون و نظام کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ ان پر پابندی ضروری ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عدالت میں پیش کردہ دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ ایکس (پرانے ٹوئٹر) پر پابندی کا حکم وفاقی وزارت داخلہ نے دیا تھا۔
پاکستان کی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان کے مطابق، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے اپنا استحقاق کھو چکی ہے۔ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی روشنی میں، پی ٹی آئی کو غیر قانونی جماعت قرار دے کر اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں موزوں وقت پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ رانا ثناء نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ سے ثابت ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کے ملک گیر حملوں کے لئے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ صائم چوہدری نے 184(3) کے تحت درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس طرح، پاسپورٹ جاری کرنے پر پابندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
یہاں پہ بھی میں اگر بات کروں کہ پابندی کی طرف کیوں ایک ہی جماعت سٹپٹا رہی ہے حقائق یہ ہیں کہ عوام میں غیر مقبول اور بیڈ گورنس جیسے معاملات سے حکومتی ارکان پریشان ہیں اگر ایک بار بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آتے ہیں اور ان کی سیاسی سرگرمیاں طول پکڑ جائیں گی جس سے (ن) لیگ کو سیاسی مسائل کا سامنا ہو گا اسی پریشانی کیوجہ سے وہ خوفزدہ ہیں۔
کیا اس پابندی کو لگائے جانے کا کوئی معاشی اثر ہوگا؟
جی ہاں، پی ٹی آئی پر سماجی میڈیا پر پابندی کا معاشی اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ اثرات کچھ حد تک محدود ہوں گے لیکن کچھ طریقوں سے معاشی نقصان ہوسکتا ہے:
سرمایہ کاری میں کمی: پی ٹی آئی پر پابندی سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو اس طرح کی سیاسی عدم استحکامی سے خوف ہوتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری میں کمی آسکتی ہے۔
سیاحت متاثر ہوسکتی ہے: پاکستان میں سیاسی عدم استحکامی سے سیاحت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ سیاحوں کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر شک ہوتا ہے جس سے سیاحت کے شعبے پر اثر پڑتا ہے۔
روزگار کے مواقع میں کمی: سیاسی عدم استحکامی سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں میں کمی سے روزگار کے مواقع بھی کم ہوسکتے ہیں۔
https://jagarta.pk/2024/11/02/featured/3901/

کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی: اسرائیلی وزیر خارجہاسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ’شمال میں کوئی جنگ بندی نہی...
26/09/2024

کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی: اسرائیلی وزیر خارجہ
اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ’شمال میں کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف اس وقت تک اپنی پوری طاقت سے لڑتا رہے گا جب تک فتح حاصل نہیں ہو جاتی اور شمالی اسرائیل کے رہائشی بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ نہیں جاتے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اب تک جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہیں دیا ہے۔

امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا تھا: ’جنگ بندی سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ یہ ایک امریکی-فرانسیسی تجویز ہے جس کا وزیر اعظم نے جواب تک نہیں دیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی سرحد پر لڑائی میں کمی لانے کے بارے میں مبینہ ہدایت کے بارے میں خبریں بھی حقیقت کے برعکس ہیں۔

’وزیراعظم نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ انھیں پیش کیے گئے منصوبوں کے مطابق پوری طاقت کے ساتھ لڑائی جاری رکھیں۔ نیز، غزہ میں بھی لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ جنگ کے تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔‘

اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ’شمال میں کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔‘ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب ...

خطے میں جنگ کے بڑھنے کے خطرات‘: امریکہ اور اتحادیوں کا لبنان میں 21 روزہ جنگ بندی کا مطالبہامریکہ، برطانیہ، یورپی یونین ...
26/09/2024

خطے میں جنگ کے بڑھنے کے خطرات‘: امریکہ اور اتحادیوں کا لبنان میں 21 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ
امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور ان کے اتحادیوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی سفارتی معاہدے پر پہنچنے کے لیے سفارتکاری کو موقع فراہم کیا جائے۔‘

جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی ’ناقابلِ برداشت‘ ہے اور اس کے سبب ’خطے میں جنگ کے بڑھنے کے ناقابلِ قبول خطرات‘ بڑھ رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قریقین میں جاری یہ کشیدگی اسرائیل اور لبنان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل فوج کے سربراہ نے اپنے فوجی اہلکاروں کا کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جاری فضائی حملوں سے ’دشمن کی سرزمین میں داخلے‘ کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلیوی کا بیان ایک واضح اشارہ ہے کہ اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائیاں بھی شروع کر سکتا ہے۔

لبنان میں جاری جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور قطر نے دستخط کیے ہیں۔

امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور ان کے اتحادیوں نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ امری....

پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایفواشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مینجنگ ...
26/09/2024

پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری پر حکومت اورپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کررہی ہے۔

کرسٹینا جارجیوا کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے۔ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کی جارہی ہے جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس کے باعث معیشت بہتر ہوگئی ہے۔

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائری....

راولپنڈی؛ ڈینگی کے باعث ایک اور مریض چل بسا، تعداد 5ہوگئیراولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 45 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔...
26/09/2024

راولپنڈی؛ ڈینگی کے باعث ایک اور مریض چل بسا، تعداد 5ہوگئی
راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 45 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

خاتون کو 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، خاتون کی ٹیسٹ رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ خاتون کنٹونمنٹ علاقے کے مصریال روڈ کی رہائشی تھی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 45 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ خاتون کو 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، خاتون کی ٹیسٹ رپورٹس میں ڈین....

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر لب کشائی کردی۔میڈیا رپ...
26/09/2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر لب کشائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کرکٹرز نے بورڈ حکام سے سوالات کیے اور کہا کہ مانتے ہیں پرفارمنس اچھی نہیں کیونکہ اسکے لیے دماغی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔

بورڈ حکام سے بات کرتے ہوئے ایک کرکٹر نے کہا کہ غیرملکی لیگز کیلئے این اوسی پالیسی پرنظرثانی کی جائے کیونکہ پی سی بی این او سی پر التوا کرتا ہے اور پھر جواب نہیں ملتا۔
چیئرمین پی سی بی نے سی اواوسلمان نصیرکو این اوسی معاملات پرنظرثانی کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آفیشلز نے مالی اور این او سی معاملات پراظہار ناراضی کیا اور عہدیدار نے کہا کہ ان معاملات کا ذکر کنیکشن کیمپ میں نہیں کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب کرکٹرز ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کی سرجری کی بات تو کردی لیکن بورڈ کو بھی سرجری کی ضرورت ہے، پی سی بی کواندرونی معاملات بھی دیکھنے چاہیئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر لب کشائی کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کرک....

افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہاںافغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان ح...
26/09/2024

افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہاں
افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں کی سربراہی کانفرنس برکس کا انعقاد اس سال 22 سے 24 اکتوبر تک روشی شہر کازان میں ہو گا۔

افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے کہا کہ بڑے وسائل کے حامل ممالک اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں بالخصوص روس، بھارت اور چین برکس فورم سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال، ہمارے ان کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط ہیں، ہم اپنے تعلقات کو وسعت بخشنے اور برکس کے اقتصادی فورمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

افغانستان میں اقتدار میں آئے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک طالبان حکام کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ان کے برکس ممالک بالخصوص چین اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

حال ہی میں میں توسیع کرتے ہوئے ایران، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایتھوپیا کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

طالبان حکومت کی اس خواہش کے حوالے سے برکس کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

چین اور روس دونوں نے افغانستان میں تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور افغانستان میں داعش کے خلاف جنگ میں طالبان حکام کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برازیل، روس، بھارت، چین ا...

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ...
26/09/2024

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، یہ پروگرام اگلے 3 سال کا ہے جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام حاصل کرنا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے جب کہ پاکستان کیلئے پروگرام قبول اور اعتماد کا اظہار کرنے پر آئی ایم یف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف مہنگائی میں کمی ہورہی ہے بلکہ شرح سود بھی نیچے آرہی ہے، کرنسی مستحکم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں،

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی جانب سے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھائی ہے، مہنگائی میں کمی کا عام آدمی پر اثر آنا شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غذا اور کموڈیٹی پرائس میں کمی آئی ہے، ہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے پر عزم ہیں، ٹیکس ہو یا توانائی، پرائیوٹائزیشن ہو یا سرکاری کمپنیاں ہوں ہم اس پر عمل کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو آخری پروگرام بنانا ہے تو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنی ہوں گی، ہمیں ماضی کو بھول کر مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسے آگے کیسے لے کر جانا ہے، میکرواکنامک استحکام آئے گا تو اس فاؤنڈیشن پر عمارت کھڑی ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال مل جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، یہ پروگرام اگلے 3 سال ....

آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحانعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر...
26/09/2024

آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 37 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس یا 0.73 فیصد بڑھ کر 82 ہزار 850 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 82 ہزار 247 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے، قرض پروگرام منظوری کے بعد دوسری قسط بھی اسی مالی سال مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر ملے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 764 پوائنٹس اضافے سے 82 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈی...

پارلیمنٹ کی کمال توہین
25/09/2024

پارلیمنٹ کی کمال توہین

Jagarta حامد میر

لاہور؛ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتارلاہور: پولیس نے  شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیاد...
25/09/2024

لاہور؛ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
لاہور: پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے نوٹس پر ملزمان کو سب انسپکٹر صدف رشید SSOIU ماڈل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ذوالفقار اورافضال شامل ہیں۔

سب انسپکٹر رشید نے بتایا کہ خاتون کے خاوند نے تھانہ کاہنہ میں اپنی بیوی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، ملزمان خاتون کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے اور گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

ملزمان گھناؤنا کھیل کھیلنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئےتھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزمان کی گرفتاری پر کہا کہ خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

لاہور: پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے نوٹس پر ملزمان کو سب انسپکٹر صدف رشید SS...

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share