Hira Sheikh Graphics

Hira Sheikh Graphics AssalamoAlaikum! I'm a graphic designer. I'll design eye-catching creative designs for you.

07/06/2025

Assalamualaikum warahmatullahi wabarakatuh!
Eid UL Adha Mubarak to all..🌙✨
May Allah accept our prayers and sacrifices.
Remember Prophet Ibrahim (A.S) and his strong faith.




عشرۃ ذوالحجۃیوم العرفہ یوم الجمعہ📿 یومِ عرفہ کی فضیلت بھری ساعتیں... 🌙یوم عرفہ کا دن، سال کا سب سے افضل دن، رحمتوں، مغفر...
06/06/2025

عشرۃ ذوالحجۃ
یوم العرفہ
یوم الجمعہ

📿 یومِ عرفہ کی فضیلت بھری ساعتیں... 🌙

یوم عرفہ کا دن، سال کا سب سے افضل دن، رحمتوں، مغفرت اور دعا کی قبولیت کا خاص وقت!

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

> "سب سے افضل دعا یومِ عرفہ کے دن کی دعا ہے..."
(ترمذی)

آئیے اس مبارک دن میں ہم سب مل کر یہ دعا کریں:

🌸 دعا:

> لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

📖 ترجمہ:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کے لیے ہے، اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

🤲 یا اللہ!
اس بابرکت دن میں ہماری خطاؤں کو معاف فرما۔
ہمارے دلوں کو ہدایت، سکون اور ایمان سے بھر دے۔
ہمیں اور ہمارے پیاروں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرما۔
بیماروں کو شفا، مقروضوں کو کشادگی، اور بے روزگاروں کو رزق عطا فرما۔
یا رب! ہمارے والدین، اساتذہ، اور تمام امتِ مسلمہ پر اپنی خاص رحمت نازل فرما۔
آمین یا رب العالمین 🌸

یاد رکھیں:
یومِ عرفہ کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں، سو رب سے مانگیں... دل کھول کر!


#حج۱۴۴۶

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ !✨یوم الحج✨یوم العرفہ✨یوم الدعاء...
05/06/2025

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ !

✨یوم الحج
✨یوم العرفہ
✨یوم الدعاء

]

کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی گورے کو کسی کالے پر اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، مگر تقویٰ کے ساتھ❤️

خطبہ حجۃ الوداع !!

میدان عرفات میں محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذو الحج ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کویہ آخری خطبہ حج دیا تھا۔

۱۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو،اور انکو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے.

۲۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

۳۔ لوگو ں کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

۴۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

۵۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

٦۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

۷۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

۸۔عورتوں کے بارے میں نرمی کارویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بےلوث خدمت گذاررہتی ھیں.

۹۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

۱۰۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

۱۱ ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔ برتری صرف تقوی کی وجہ سے ھے.

۱۲۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے، خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

۱۳۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

۱۴۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

۱۵۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کہ بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ لیں. (اور عمل) کر سکیں۔

پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور فرمایا :
۱٦۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔



کیا آپ سونے کے سکے جمع کررہے ہیں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟ آپ تکبیرات پڑھ رہے ہیں ؟؟؟؟ تکبیرات پڑھنا سونے کے سکے صدقہ کرنے سے افضل عمل ہے۔۔۔۔۔ یعنی آئیے اپنا نہ ختم ہونے والا ابدی خزانہ جمع کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ جسکا
دائرہ دائمی ہے۔
آئیے پڑھیں۔۔🌼
اَللہُ أَكْبَرُ، اَللہُ اَکبَرُ،اَللہُ اَکْبَرُ
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ
اَللہُ اَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ،
وَلِلَّہ الْحٙمْد

♦ کل کا روزہ رکھنا ہے ان شاء اللّٰہ✅
♦ کل کے دن خوب دعائیں مانگنی ہیں۔✅
جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا..



#نورِحرا
5 جون ۲۰۲۵

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ !ہم جیسے حسرت کے ماروں کے لئے تس...
04/06/2025

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ !

ہم جیسے حسرت کے ماروں کے لئے تسلّی کے چند بول
جو اس سال حج نہیں کر سکا..❤‍🩹❤‍🩹

حافظ ابن رجب الحنبلى رحمه الله کہتے ہیں :

♦ من لم يستطع الوقوف بعرفه ..
فليقف عند حدود الله الذي عرفه .

🌼 جو میدان عرفات میں رب جلیل کے سامنے قیام نہیں کرسکا وہ رب تعالی کی قائم کردہ حدود کے اندر ہی کھڑا رہے

♦ ومن لم يستطع المبيت بمزدلفة ..
فليبيت عزمه على طاعة الله ليقربه ويزلفه .

🌼 اور جو مزدلفہ میں رات نہیں گزار سکا وہ کہیں بھی رب رحمان کی اطاعت میں رات گزار کر اس کا قرب پا سکتا ہے .

♦ ومن لم يقدر على نحر هديه بمنى ..
فليذبح هواه هنا ليبلغ به المنى .

🌼 اور جو منی میں جانور ذبح نہیں کر سکا وہ کہیں بھی اپنی خواہشات نفس کو ذبح کر کے مقصد حیات کو حاصل کرسکتا ہے .

♦ ومن لم يستطع الوصول للبيت لأنه منه بعيد ..
فليقصد رب البيت فإنه أقرب إليه من حبل الوريد .

🌼 اور جو " کعبہ " دور ہونے کی وجہ سے وہاں نہیں پہنچ سکا تو وہ " رب کعبہ " کی طرف لپکے کہ وہ انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے .

[ لطائف المعارف : 633 ]

کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی گورے کو کسی کالے پر اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، مگر تقویٰ کے ساتھ❤️

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عرفہ کے دن (9 ذوالحجہ کا) روزہ گزشتہ اور آئندہ دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
صحیح مسلم 1162

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو ، وہ ( اپنے بندوں کے ) قریب ہوتا ہے ۔ اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بناء پر فخر کرتا ہے۔
صحیح مسلم 1348

نبیﷺ نے فرمایا سب سے بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور سب سے افضل دعا جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیاء نے کی ہے وہ یہ ہے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ،‏‏‏‏ لَهُ الْمُلْكُ،‏‏‏‏ وَلَهُ الْحَمْدُ،‏‏‏‏ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
سنن ترمزي 3585
صحيح الترغيب 1536

بھیگ جاتی ہیں آنکھیں ایام حج میں۔۔
وطن میرا اجنبی سا لگتا ہے ایام حج میں۔۔
یاد آتی ہے حرمین کی فضا ایام حج میں۔۔
کبھی منی سے عرفات ۔۔
کبھی عرفات سے مزدلفہ ۔۔
بھیگ جاتی ہیں آنکھیں ایام حج میں ۔۔
میری بھی یا رب تجھ سے آرزو ہے میرے نصیب میں تیرے گھر کا طواف ہو، منٰی میں قیام ہو، عرفات میں مناجات ہوں، میری سماعتوں میں تلبیہ کی صدائیں گونجتی ہوں۔۔
یا رب مجھے بھی اپنے گھر کا مہمان بنا لے۔۔

"سلف صالحین اپنی دعائیں یوم عرفہ (9 ذوالحجہ) کے لیے سنبھال کر رکھتے تھے
اور کہا کرتے تھے کوئی ایسی دعا نہیں جو ہم نے اس دن مانگی اور قبول نہ ہوئی ہو۔"

اس رب نے آپ ہی کی خاطر نیکیوں کے مہینے بنائے اور آپ ہی کی خاطر، ثواب کا اجر کئی گنا بڑھایا۔
الله اکبر کبیرا

اگر آپ اپنی حاجات سے غافل ہو جائیں تو وہ ذات آپ کی حاجات سے غافل نہیں ہوگی جس نے آپ کو پیدا کیا ۔

تکبیرات کثرت سے پڑھیئے۔
"میں نے لوگوں کو عشرہ ذوالحجہ میں تکبیرات کہتے دیکھا ہے؛
تکبیرات کی کثرت سمندر کی موجوں کی مانند لگتی تھی!"
امام ميمون بن مهران رحمه اللَّه
(فتح الباری لابن رجب : 9/9)

کیا آپ سونے کے سکے جمع کررہے ہیں ۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟ آپ تکبیرات پڑھ رہے ہیں ؟؟؟؟ تکبیرات پڑھنا سونے کے سکے صدقہ کرنے سے افضل عمل ہے۔۔۔۔۔ یعنی آئیے اپنا نہ ختم ہونے والا ابدی خزانہ جمع کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ جسکا
دائرہ دائمی ہے۔
آئیے پڑھیں۔۔🌼
اَللہُ أَكْبَرُ، اَللہُ اَکبَرُ،اَللہُ اَکْبَرُ
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ
اَللہُ اَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ،
وَلِلَّہ الْحٙمْد

♦ کل کا روزہ رکھنا ہے ان شاء اللّٰہ✅
♦ کل کے دن خوب دعائیں مانگنی ہیں۔✅
جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا..

۴ جون ۲۰۲۵


#نورِحرا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ !آدھا عشرہ گزر چکا ہے، 4 دن باقی...
03/06/2025

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ !

آدھا عشرہ گزر چکا ہے، 4 دن باقی ہیں۔ جتنی نیکیاں کرسکتے ہیں، اپنی آخرت کے لیے زاد راہ جمع کرسکتے ہیں کرلیں۔
عشرہ ذُوالحجّہ ایک گولڈن چانس ہے،خود کو درست کرنے کے لیے۔۔۔۔لہذا اپنے ساتھ مُخلص ہو کرخُوب کوشش کریں۔
اپنے اندر قربانی دینے کی صلاحیت اور جذبہ بڑھائیں، دوسروں سے عزت محبتیں اور توقعات رکھنے کی بجائے۔۔ دینے والے بنیں۔
🔝افضل ایّام افضل اعمال 🔝

♦ قربانی کا جانور

الحدیث النبوی:
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ وَأَنْ لَا نُضَحِّيَ بِعَوْرَاءَ وَلَا مُقَابَلَةٍ وَلَا مُدَابَرَةٍ وَلَا شَرْقَاءَ وَلَا خَرْقَاءَ

سیدناعلی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ( قربانی والے جانور کے ) آنکھ اور کان کو اچھی طرح دیکھیں ۔ اور ہم کوئی ایسا جانور ذبح نہ کریں جو کانا ہو یا اس کا کان آگے یا پیچھے سے کٹا ہوا ہو ، یا وہ درمیان سے چرا ہوا ہو یا اس میں سوراخ ہو ۔
سنن نسائی:4378
قربانی میں کون کون سے جانور ذبح کیے جا سکتے ہیں؟
قربانی کے جانوروں کی تعیین شرعی سماعی ہے، قیاس کو اس میں دخل نہیں ہے اور شریعت مقدسہ سے صرف تین قسم کے جانوروں کی قربانی ثابت ہے۔(1) اونٹ نر و مادہ۔(2) بکرا، بکری، مینڈھا، بھیڑ، دنبہ نر و مادہ۔(3) گائے، بھینس نر و مادہ۔(الھندیۃ، 297/5، کتاب الاضحیۃ، الباب الخامس فی بیان محل اقامۃ الواجب، دارالفکر)

قربانی کے جانور کی عمریں:
شریعتِ مطہرہ میں جانور کی قربانی درست ہونے کے لیے ایک خاص عمر متعین ہے، یعنی:بکرا، دنبہ، بھیڑ، مینڈھا کی عمر کم از کم ایک سال۔گائے، بھینس، بیل کی عمر کم از کم دو سال۔اونٹ، اونٹنی کی عمر پانچ سال پورا ہونا ضروری ہے۔ دنبہ اور بھیڑ وغیرہ اگر چھ مہینے کا ہوجائے، لیکن وہ صحت اور فربہ ہونے میں سال بھر کا معلوم ہوتا ہو، تو اس کی قربانی بھی درست ہوگی۔اگر یقینی طور پر معلوم ہو کہ ان جانوروں کی اتنی عمریں ہوگئیں ہیں، مثلاً: جانور کو اپنے سامنے پلتا بڑھتا دیکھا ہو اور ان کی عمر بھی معلوم ہو، تو ان کی قربانی درست ہے، پکے دانت نکلنا ضروری نہیں، بلکہ مدت پوری ہونا شرط ہے، تاہم آج کل چونکہ فساد کا غلبہ ہے، اس لیے صرف بیوپاری کی بات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے احتیاطاً دانت کو عمر معلوم کرنے کے لیے علامت کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، دانتوں کی علامت ایسی ہے کہ اس میں کم عمر کا جانور نہیں آسکتا، ہاں زیادہ عمر کا آنا ممکن ہے، یعنی تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ مطلوبہ عمر سے پہلے جانور کے دو دانت نہیں نکلتے ہیں، لہذا اگر جانور کی عمر یقینی طور پر معلوم نہ ہو، تو جانور کی عمر کی تعیین کرنے کے لیے دانتوں کو ہی معیار بنا لینا چاہیے۔(الفتاوى الهندية، 5/ 297، کتاب الاضحیۃ، الباب الخامس فی بیان محل اقامۃ الواجب، دارالفکر)

قربانی کے جانور آچکے ہیں زیادہ تر۔ اب ان جانوروں کی دیکھ بھال اچھے سے کریں، ان کے چارے پانی کا خیال رکھیں، دھوپ میں نہ چھوڑ دیں، گرمی زیادہ سے کسی شیڈ کے نیچے رکھیں۔
صفائی کا بھی خیال رکھیں۔
جانوروں کو بھگانا روڈوں پہ، ان کی ریس لگوانا یہ فضولیات نہ کریں۔ یہ قربانی کے جانور پہ ظلم ہے،
عموما کیا ہورہا ہے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے دن رات باہر رہتے ہیں، اور اسی میں نمازیں ضایع ساری۔
یوں بھی تو کیا جاسکتا ہے ایک رک جائے اور باقی مسحد چلے جائیں نماز کے لیے۔
"ایک سنت کو پورا کرنے کے لیے افضل ایام کے افضل اعمال سے محروم نہ ہوں"

♦ تکبیرات

عمر رضی الله عنه سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بندے کا الله اکبر کہنا دنیا وما فیہا سے بہتر ہے۔
(تفسیر قرطبی)

شیخ ابن عثیمین رحمہ الله کہتے ہیں:
اس میں کوئی شک نہیں اگر آپ معنی کو سامنے رکھتے ہوئے الله اکبر کہیں تو آپ سے ساری دنیا غائب ہوجائے کیونکہ الله ہر چیز سے بڑا ہے۔
(الشرح الممتع)

آئیں ایک مرتبہ ساتھ مل کے تکبرات پڑھتے ہیں۔۔

📣۔۔پڑھیں۔۔ اَللہُ أَكْبَرُ، اَللہُ اَکبَرُ،اَللہُ اَکْبَرُ
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللهُ
اَللہُ اَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ،
وَلِلَّہ الْحٙمْد.

جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا..
✍🏻حافظہ حراشیخ



#نورِحرا

۳ جون ۲۰۲۵
۶ ذوالحجه

خاموش مت رھیں۔۔آپ عشرہ ذو الحج میں ھیں۔تکبیرات پڑھیں۔۔سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، ...
02/06/2025

خاموش مت رھیں۔۔آپ عشرہ ذو الحج میں ھیں۔
تکبیرات پڑھیں۔۔

سُبْحَانَ اللَّهِ،
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ،
وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ،
وَاللَّهُ أَكْبَرُ۔
پڑھیں۔۔

اَللّٰهُ اَکْبَر اَللّٰهُ اَکْبَر، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَر، اَللهُ اَكْبَرْ وَِللّٰهِ الْحمْدُ۔

اَللّٰهُ اَکْبَرکَبِیْرًا وَالْحَمْدُ ِلِلّٰهِ کَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُکْرَةً وَّاَصِیْلاً۔

(صحیح مسلم)

اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ۔۔۔ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ

اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ

اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ اللَّهُ أَكْبَرُ ۔۔۔ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ

#نورِحرا
#

Address

Karachi

Telephone

+923442311107

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hira Sheikh Graphics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hira Sheikh Graphics:

Share