Baldia news with Sabir kbh

Baldia news with Sabir kbh کراچی کے حالات اور واقعات کی خبروں کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں

16/09/2026

Baldia news with Sabir kbh Baldia Updates HUB Voice

کراچی: منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر روشم خان کے قتل کے خلاف جاری احتجاج کے معاملے پر مقامی سیاسی جماعتوں نے اہم فیصلہ ک...
16/09/2026

کراچی: منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر روشم خان کے قتل کے خلاف جاری احتجاج کے معاملے پر مقامی سیاسی جماعتوں نے اہم فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے روشم خان کی تدفین تک احتجاجی دھرنے میں شرکت کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے مقتول روشم خان کی تدفین کی جائے، جس کے بعد احتجاجی دھرنے میں شرکت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کئی روز قبل کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے کمسن روشم خان کو اس کی والدہ کے سامنے قتل کردیا تھا۔ روشم خان 15 سالہ حافظِ قرآن اور آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

واقعے کے بعد روشم خان کے والد نے منگھوپیر پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دے دیا اور واضح کیا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک بیٹے کی تدفین نہیں کی جائے گی۔ اہلخانہ اور علاقہ مکین کئی روز سے تھانے کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا۔

تاہم مسلسل کئی روز تک تدفین نہ ہونے کے باعث لاش کی حالت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر مقامی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ پہلے روشم خان کی تدفین کی جائے، تاہم مقتول کے والد اور مظاہرین نے تدفین سے انکار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری تک اپنا احتجاج جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے بھی دھرنا ختم کرانے اور مقتول کی تدفین کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کیے ہیں۔ اے آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ بھی دھرنے کے مقام پر پہنچے اور اہلخانہ سے مذاکرات کی کوشش کی۔

روشم خان کے قتل کے معاملے نے منگھوپیر میں شدید تشویش پیدا کردی ہے، جبکہ سیاسی جماعتوں کے دھرنے سے بائیکاٹ کے بعد اب تمام نظریں اس بات پر ہیں کہ اہلخانہ اور مظاہرین تدفین کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا پیش رفت سامنے لاتی ہے۔

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور بچوں سمیت چار افراد کے  ہولناک قتل کا معمہ پوسٹ مارٹم مکمل، مقدمہ درج، تحقیقات جاری، لاشیں سرد خ...
15/09/2026

سرجانی ٹاؤن میں ماں اور بچوں سمیت چار افراد کے ہولناک قتل کا معمہ

پوسٹ مارٹم مکمل، مقدمہ درج، تحقیقات جاری، لاشیں سرد خانے منتقل

ہماری بہن کی 10، 12 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اسی گھر میں رہائش پذیر تھی، وقار مقتولہ کے کزن

بس پتہ نہیں کیا ہوا ہے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، مقتولہ کا کزن

گھر میں بظاہر کوئی پریشانی نہیں تھی، وقار

مقتولہ کے شوہر شہید ملت روڈ پر واقع کراچی کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں الیکٹریشن کا کام کرتے ہیں، مقتولہ کے کزن

کبھی کوئی لڑائی جھگڑے کا بھی نہیں سنا، وقار

تینوں بچے مقتولہ کے ہی بیٹے بیٹیاں تھے، مقتولہ کے کزن

مقتولہ کی والدہ کا گھر نیو کراچی میں ہے، مقتولہ کے کزن

مہوش کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، وقار کزن مقتولہ مہوش

سرجانی ٹاؤن میں خاتون سمیت چار بچوں کا لرزہ خیز قتل کا معمہ

لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ، مقدمہ درج کرلیا گیا

جاں بحق افراد میں 34 سالہ مہوش، 6 سالہ حسنین 8 سالہ مرحہ، اور 16 ماہ کی اشمیرہ شامل ہیں، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید

عباسی شہید اسپتال میں تین لاشیں لائی گئیں جبکہ ایک شدید زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پولیس سرجن

جاں بحق تینوں افراد کے سر اور دماغ پر متعدد شدید نوعیت کی چوٹیں پائی گئیں، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق

تینوں مقتولین کے سر پر شدید ضربات کے باعث دماغی ٹشوز کو شدید نقصان پہنچا، پولیس سرجن

واقعے میں شدید زخمی کمسن اشمیرہ دورانِ علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس سرجن

لاشوں سے سیمپل لے کر کے کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیج دیے گئے ہیں، پولیس سرجن

مقتولین کو کوئی نشہ اور چیز دی گئی یا نہیں یہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں واضح ہوگا، پولیس سرجن

نشہ آور دوا دینے کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوسکے گی، پولیس حکام

قتل انتہائی مہارت سے کیا گیا، قاتل نے شواہد چھپانے کی پوری کوشش کی ہے، پولیس حکام

شبہ ہے کہ مقتولین نشہ آور دوا کے اثر سے جس جگہ موجود تھے وہیں تشدد کرکے مارا گیا، پولیس حکام

تاحال آلہ قتل نہیں مل سکا، تحقیقات جاری، پولیس حکام

15/09/2026

گوجرانوالہ اور گجرات کے شہریوں سے خصوصی اپیل!
یہ بچی کائنات ہے اور اس کے ساتھ اس کا بھائی فیضان ہے۔ بچوں کے مطابق ان کے والد کا نام فریاد جبکہ والدہ کا نام عائشہ ہے۔

بچے حمید پورہ، گوجرانوالہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے، جبکہ ان کا تعلق گجرات کے کسی “سندل” نامی علاقے سے بتایا جاتا ہے۔

یہ دونوں بچے 28 اگست کو لاوارث حالت میں ملے تھے۔

اگر آپ ان بچوں، ان کے والدین فریاد اور عائشہ، یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو جانتے ہیں تو براہِ کرم فوری طور پر میرا پیارا ٹیم سے رابطہ کریں۔

آپ کا ایک شیئر ان بچوں کو ان کے والدین سے ملا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

Contact: 03090000015

14/09/2026

وزیراعلی سہیل آفریدی کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا

14/09/2026

گرفتاری والے ڈرامے کا ڈراپ سین
سہیل آفریدی خود جاکر زبردستی پولیس وین میں بیٹھے جبکہ پنجاب پولیس کے اہلکار منتیں کرتے رہے کہ سر آپ باہر آجائیں 😅
خدا کی قسم ہمارے سیاستدانوں کو حکومت کے بعد فلموں ڈراموں میں کام کرنا چاہیے

14/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے لاہور پہنچنے پر پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی آڑ میں عوام کے لیے روٹ لگا کر روڈ بند کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ خود گاڑی سے اترے اور پولیس کو روٹ کھولنے کی ہدایت کی۔ جب روٹ نہ کھولا گیا تو وزیراعلیٰ سڑک پر ہی بیٹھ گئے اور اس وقت تک وہاں موجود رہے جب تک عوام کے لیے راستہ کھول نہیں دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس سے کہا میں عمران خان کا عوامی وزیراعلیٰ ہوں۔ میری وجہ سے کسی کے لیے سڑکیں بند نہ کریں۔ پہلے میری عوام جائے گی، اس کے بعد میں جاؤں گا۔

14/09/2026

تین بجے مسان روڈ سے ان شاءاللہ تعالیٰ روانگی ہوگی تمام احباب شرکت کریں شکریہ
03082475450

14/09/2026

ایمل ولی خان کو نصیر خان جدون کا جواب آپ کیا کہتے ہیں کمنٹس میں بتائیں

14/09/2026

Address

Baldia Town
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baldia news with Sabir kbh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share