Digital News 247

Digital News 247 Digital News 247 brings you round-the-clock news updates from around the world. Stay informed with real, fast, and reliable news – anytime, anywhere.

“نبیل گبول نہیں، الطاف حسین کی جھلک! دھرندھر فلم میں سیاسی طوفان چھپا ہوا ہے!”سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے واضح کیا...
02/01/2026

“نبیل گبول نہیں، الطاف حسین کی جھلک! دھرندھر فلم میں سیاسی طوفان چھپا ہوا ہے!”

سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے واضح کیا کہ فلم میں دکھایا گیا کردار نبیل گبول نہیں بلکہ الطاف حسین کے انداز اور اسٹائل پر مبنی ہے!

چشمہ، گفتگو اور چال سب الطاف حسین کی پہچان، اور والد کو فلم میں کسی بھی طرح دکھایا نہیں گیا۔

مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد، 2 خواتین، ایک مرد اور ایک لڑکا شاملمائی کلاچی کے قریب مین ہول سے ...
02/01/2026

مائی کلاچی روڈ پھاٹک کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد، 2 خواتین، ایک مرد اور ایک لڑکا شامل

مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا

دو مرد اور دو خواتین کی لاشیں 10 سے پندرہ روز پرانی ہیں۔

لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

کراچی والو کیلئے اچھی خبر کریم آباد انڈر پاس فروری کے پہلے ہفتے میں کھول دیا جائے گا مرتضی وہاب صدیقی میئر کراچی میئر کر...
02/01/2026

کراچی والو کیلئے اچھی خبر
کریم آباد انڈر پاس فروری کے پہلے ہفتے میں کھول دیا جائے گا مرتضی وہاب صدیقی میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس پر کے الیکٹرک کا کام چل رہا ہے، کریم آباد انڈر پاس کو فروری کے پہلے ہفتے کھول دینگے۔ کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب صدیقی نے بتایا کہ تاج حیدر برج بنا دیا ہے، مرغی خانہ برج کو چار لین سے آٹھ لین کا بنایا جا رہا ہے، منور چورنگی کے انڈر پاس کو کریم آباد انڈر پاس کے بعد مکمل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ میں اگلے تین سے چار روز میں کام شروع کر دینگے، جہانگیر روڈ سے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پہلوان گوٹھ کی سڑک بنا رہے ہیں وہی ناتھا خان کی طرف سے حبیب یونیورسٹی تک جانے کا راستہ بھی بنا رہے ہیں، بلوچ کالونی ایکسپریس وے تک 31 جنوری تک کام مکمل کر لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری سے  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو  کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو پاکستان پیپلزپارٹی ...
02/01/2026

بلاول بھٹو زرداری سے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی.

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ، ایس بی سی اے کے 193 ملازمین کو شوکاز جاری.سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی کی ویجیلنس ر...
02/01/2026

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ، ایس بی سی اے کے 193 ملازمین کو شوکاز جاری.

سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی کی ویجیلنس رپورٹ کے مطابق کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر مجموعی طور پر 193 افسران و اہلکاروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے، سب سے زیادہ نوٹسسز ضلع شرقی کے 106 افسران کو جاری کیے گئے۔ ایس بی سی اے کی ویجیلنسرپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے 57 اور ضلع ملیر کے 16 افسران کو شو کاز نوٹس بھجوائے گئےجبکہ ضلع عربی میں 14 افسران کو نوٹسسز ارسال کیے گئے۔ ان افسران سے 7 دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے ویجلنس رپورٹ کے مطابق افسران غیر قانونی تعمیرات کے دوران متعلقہ اضلاع میں تعینات تھے مذکورہ افسران کی مبینہ طور پر نگرانی میں رہائشی، کمرشل عمارتیں بنوائی گئی۔جعلی نقشوں کے ذریعے گراؤنڈ پلس کثیر المنزلہ، غیر قانونی دکانیں تعمیرات میں شامل ہیں جو بغیر کمپلیشن یا سیفٹی کلیئرنس کے آباد کرائی گئیں، ان عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات، منظور شدہ اسٹرکچرل ڈیزائن، پارکنگ سہولیات اور ایمرجنسی رسائی تک موجود نہیں۔ایس بی سی اے نےغیر قانونی تعمیرات کو عوامی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا کہ قصوروار افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر 48 انچ واٹر لائن کی مرمت مکمل، جمشید ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن میں پانی کی فراہمی بحالکراچی واٹر ای...
02/01/2026

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر 48 انچ واٹر لائن کی مرمت مکمل، جمشید ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن میں پانی کی فراہمی بحال

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر 48 انچ قطر کی ڈایا لائن کے متاثر ہونے کا معاملہ بروقت حل کر لیا گیا ہے۔ لیکیج کی اطلاع ملتے ہی فیلڈ ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈی واٹرنگ اور مرمتی کام شروع کیا، جو مقررہ وقت میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ مرمت کے بعد جمشید ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے عارضی مشکلات پر شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی لائنوں کی مسلسل نگرانی اور بروقت مرمت کا عمل جاری رہے گا۔

پاکستان: وزیراعظم نے طاہر محمود اشرفی کو مذہبی ہم آہنگی اور مسلم دنیا کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیاوزیراعظم شہباز شریف ن...
01/01/2026

پاکستان: وزیراعظم نے طاہر محمود اشرفی کو مذہبی ہم آہنگی اور مسلم دنیا کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان علماء کونسل (PUC) کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی کو پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور خلیج و دیگر مسلم ممالک میں پاکستانی ڈایسپورا کے لیے نیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

اشرفی، جو مسلم ورلڈ لیگ کے سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں، اپنے نئے عہدے پر پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانے، مسلم دنیا میں باہمی ہم آہنگی فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف قائم کرنے کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے مسائل، جیسے دہشت گردی، مشترکہ ہیں، اور اس وقت عالمی سطح پر ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔

سبی، بلوچستان میں دستی بم دھماکا: ایک ہلاک، پانچ زخمیسبی کے چناک چوک کے قریب شام کے وقت دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق...
01/01/2026

سبی، بلوچستان میں دستی بم دھماکا: ایک ہلاک، پانچ زخمی

سبی کے چناک چوک کے قریب شام کے وقت دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ایدھی ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں، علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

معاشی ترقی اور امن میں پاکستان بھارت سے آگے، گلوبل اکنامک گیلپ سروے 2026 جاریگلوبل اکنامک گیلپ سروے 2026 کے مطابق پاکستا...
01/01/2026

معاشی ترقی اور امن میں پاکستان بھارت سے آگے، گلوبل اکنامک گیلپ سروے 2026 جاری

گلوبل اکنامک گیلپ سروے 2026 کے مطابق پاکستان نے معاشی ترقی اور امن کے حوالے سے بھارت اور عالمی اوسط دونوں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ سروے، جو 60 ممالک میں کیا گیا، اس کے مطابق 51 فیصد پاکستانی آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جب کہ معاشی خوشحالی کے حوالے سے 53 فیصد افراد 2026 کو بہتر سال قرار دے رہے ہیں۔ امن کے معاملے میں بھی 52 فیصد پاکستانیوں نے دنیا میں بہتری کی توقع ظاہر کی، جو بھارت کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر یقینی عالمی حالات کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے لیے پُراعتماد اور پُرامید نظر آتے ہیں۔

پاکستانی قومی کرکٹ اسکواڈ 2026 کے نام جاریپاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے 2026 کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کے نئے نام جاری کر دیے...
01/01/2026

پاکستانی قومی کرکٹ اسکواڈ 2026 کے نام جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے 2026 کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کے نئے نام جاری کر دیے ہیں۔ اسکواڈ میں چند نوجوان کھلاڑی پہلی بار شامل کیے گئے ہیں جبکہ تجربہ کار کھلاڑی اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

سیلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹیم مستقبل کے بین الاقوامی میچز اور عالمی ٹورنامنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، اور بیٹنگ و بولنگ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کے مطابق اسکواڈ میں معمولی ترامیم بھی کی جا سکتی ہیں۔


رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے خلاف بڑی کارروائی، لائسنس معطلپنجاب بار کونسل نے وکلاء ہڑتال کی خلاف ورزی، عدالت میں نج...
01/01/2026

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے خلاف بڑی کارروائی، لائسنس معطل

پنجاب بار کونسل نے وکلاء ہڑتال کی خلاف ورزی، عدالت میں نجی گارڈز کے ساتھ پیشی اور وکلاء برادری کے خلاف بیان پر سخت ایکشن لیتے ہوئے رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کر دیا۔ وائرل ویڈیو نے وکلاء میں شدید اشتعال اور تصادم کی فضا پیدا کر دی، جس پر بار کونسل نے معاملہ مزید سخت کارروائی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا، جہاں لائسنس کی مستقل منسوخی پر فیصلہ متوقع ہے۔۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نکاح سے قبل تھیلسیمیا ٹیسٹ نہ کرانا ایک سنگین کوتاہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ...
01/01/2026

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نکاح سے قبل تھیلسیمیا ٹیسٹ نہ کرانا ایک سنگین کوتاہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تھیلسیمیا سے متاثرہ دو افراد کی شادی ہو جائے تو بچے کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ان کے مطابق نکاح سے پہلے لڑکے کا تھیلسیمیا ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے، جبکہ رپورٹ مائنر آنے کی صورت میں لڑکی کا ٹیسٹ بھی کرایا جائے تاکہ بچے کو محفوظ رکھا جا سکے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت زبردستی ٹیسٹ نہیں کرا سکتی، اسی لیے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے پولیو ویکسینیشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شعور کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے، جبکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital News 247 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share