Voice of Sindh

Voice of Sindh Voice of Sindh is a digital platform for presenting informative and entertaining content.

As an alternative Platform to express independent and unbiased Opinion.

01/09/2025

شہریار احمد کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ نوجوانی میں کافی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔ پی آر کمپنی اور پروگرام آرگنائزز ادارے ٹی سی این کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وائس آف سندھ کے سلسلے بیٹھک میں ان سے سیر حاصل گفتگو کی گئی، جو ناظرین کی نذر ہے۔

بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ...
01/09/2025

بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے پر افہام و تفہیم تک پہنچ گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے آمادگی ظاہر کی کہ وہ ٹرمپ کی ثالثی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ امن مذاکرات پر راضی ہیں۔
دھیان رہے کہ فرانسیسی صدر سمیت مغربی ممالک نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو صدر ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے معاملات پر ردعمل کے لیے آج (پیر) تک مہلت دی تھی۔
جس کے بعد آج چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں صدر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر مغربی ممالک کو یوکرین جنگ کا ذمے دار ٹھہرایا۔
اپنی تقریر میں صدر پوتن نے یہ بھی کہا کہ الاسکا میں ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اہم نکات پر اتفاق ہوگیا اور امید ہے کہ اس سمت میں آگے بڑھتے ہوئے یوکرین میں امن کی راہیں کھلیں گی۔
اس کے ساتھ ہی روسی صدر نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ موجودہ جنگ روس کے یوکرین پر حملے سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی بغاوت کا نتیجہ تھی۔
پوتن نے الزام عائد کیا کہ یوکرین کی اندرونی بغاوت کو مغربی ممالک نے اپنی بے جا حمایت اور اشتعال دلاکر روس کے ساتھ جنگ میں تبدیل کیا۔
روسی صدر نے یوکرین کو نیٹو میں گھسیٹنے کی مغربی ممالک کی مسلسل کوششوں کو بھی یوکرین جنگ کی ایک وجہ قرار دیا۔
روسی صدر نے یوکرینی بحران کے حل میں چین سمیت دیگر حلیف ممالک کی سہولت کاری اور کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں ٹرمپ پوتن کی الاسکا میں ملاقات کے بعد امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے کہا تھا کہ روسی صدر نے مستقبل کے ممکنہ امن معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کیا ہے۔
جن میں سے ایک یوکرین کے لیے سیکیورٹی کی ضمانت ہے، حالانکہ روس نے اُس وقت تک تصدیق نہیں کی تھی۔
یاد رہے کہ 2014 میں کریمیا پر قبضہ کرنے کے بعد سے روسی پراکسیوں نے مشرقی یوکرین کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

-
-
-
-
-
-
-

تیانجن: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے اعلامیے میں جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت کی گ...
01/09/2025

تیانجن: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے اعلامیے میں جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اورپہلگام واقعے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پُرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق تنظیم نے عالمی تجارتی نظام کی مضبوطی اور یک طرفہ اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جب کہ ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا گیا، سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یونیورسل سینٹراور اینٹی ڈرگ سینٹر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جب کہ انسداد دہشت گردی تعاون پروگرام 2025–2027 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں پہلگام، جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی سخت مذمت کی گئی جب کہ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔

-
-
-
-
-
-
-

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تبا...
01/09/2025

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

-
-
-
-
-
-

کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر گزشتہ روز خصوصی دورے پر کراچی پہنچے، نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے گورنر اور وائس آ...
01/09/2025

کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر گزشتہ روز خصوصی دورے پر کراچی پہنچے، نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے گورنر اور وائس آف سندھ کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر دانیال جیلانی نے اُن سے خصوصی ملاقات کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے گورنر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کی حیثیت سے دانیال جیلانی کے کردار کو سراہا اور اُن کے کام کی تعریف کی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وائس آف سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ سیدال خان ناصر کا کہنا تھا کہ وائس آف سندھ کا پلیٹ فارم ملک کا مثبت تاثر اُجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

-
-
-
-
-
-
-

ایس سی او اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔-------
01/09/2025

ایس سی او اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

-
-
-
-
-
-
-

لاہور: ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 71 برس تھی۔اداکار انور ...
01/09/2025

لاہور: ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 71 برس تھی۔
اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی دنوں سے زیرِ تھے۔
گزشتہ شب انہیں طبیعت خراب ہونے پر رائیونڈ روڈ کے اسپتال داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔
خیال رہے کہ اداکار انور علی کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انور علی کو پاکستان کی فلم اور تھیٹر کی تاریخ کے بہترین مزاح نگاروں اور اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اپنے منفرد انداز اور بے مثال طنز و مزاح سے انہوں نے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔
مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ساتھی شخصیات کی جانب سے انور علی کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

-
-
-
-
-
-

کراچی: اداکار اور گلوکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان س...
01/09/2025

کراچی: اداکار اور گلوکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے متعدد بار مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے والد گلوکار عدنان سمیع خان کے خلاف بولیں۔
حال ہی میں گلوکار و اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھ سے کئی بار کئی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ میں اپنے والد سے لاتعلقی کا اظہار کروں، جب کہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا بطور پاکستانی میں والد کی کئی چیزوں سے اتفاق نہیں کرتا لیکن میں ان کی بحیثیت والد بہت عزت کرتا ہوں۔
اذان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کرتا ہوں تو لوگ کمنٹس کرتے ہیں اور کہتے ہیں غدار کا بیٹا، جب کہ میں تو یہاں رہتا ہوں، میں نے پاکستانی انڈسٹری میں رہنے اور کام کرنے کا انتخاب کیا، پھر بھی مجھے اپنے والد کے فیصلوں پر نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ میرے والد کی بھارت میں بہت عزت ہے، ان کے پاس وہاں کی شہریت ہے، انہیں وہاں پدماشری سے بھی نوازا جاچکا ہے، میں جب چاہوں وہاں جاسکتا ہوں لیکن میں کبھی نہیں گیا، مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
اذان سمیع نے کہا، میری والدہ اور آبا و اجداد حب الوطن ہیں، کیا مجھے پوری زندگی یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ میں بھی حب الوطن ہوں؟
اذان سمیع خان کا کہنا تھا ایسی تنقید کافی تکلیف دہ ہوتی ہے کیونکہ میں خود بھی بہت محب وطن ہوں۔

-
-
-
-
-
-
-

کابل: افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچادی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 800 افراد جاں...
01/09/2025

کابل: افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچادی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 800 افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلومیٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے نے بتایا کہ سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب بھی سیکڑوں لوگ ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔
امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اسلامی امارتِ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تمام حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی جانیں بچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے پیر کو اپنی ایکس (ٹوئٹر) ٹائم لائن پر لکھا کہ مشرقی افغانستان میں آنے والا یہ تباہ کن زلزلہ نہ صرف کابل بلکہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں افغانستان میں سیکڑوں افراد جاں بحق جب کہ کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

-
-
-
-
-
-
-
-

راولپنڈی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔پ...
01/09/2025

راولپنڈی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثہ صبح قریباً 10 بجے پیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کنٹونمنٹ سے قریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود تمام عملہ جامِ شہادت نوش کر گیا، شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئرنائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جب اسے تکنیکی خرابی پیش آئی، آرمی ایوی ایشن کی تربیتی پروازیں معمول کا حصہ ہیں تاکہ آپریشنل تیاری کو ہر وقت یقینی بنایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ تربیت دفاعی ذمے داریوں کے ساتھ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی و بحالی کے مشنز کے لیے بھی ناگزیر ہے، ملک کے دفاع اور عوامی خدمت کے ہر پہلو میں بھرپور تیاری یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے تھک داس چھاؤنی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں شہید ہونے والے میجر عاطف، میجر فیصل، فلائٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک امیر کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور اُن کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کیا اور شہید ہونے والے پائلٹس میجر عاطف، میجر فیصل سمیت عملے کے 5 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

-
-
-
-
-
-
-

پاک بھارت جنگ میں مودی کے رویے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا۔-------
30/08/2025

پاک بھارت جنگ میں مودی کے رویے سے ٹرمپ مشتعل، پاکستان امریکا کا پسندیدہ ملک بن گیا۔

-
-
-
-
-
-
-

لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے جب کہ متاثرہ علاقوں سے 4 ل...
30/08/2025

لاہور: پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 15 لاکھ 16 ہزار 603 لوگ متاثر ہوئے جب کہ متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق تین دریاؤں کے سیلابی پانی سے دو ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 511 ریلیف اور 351 میڈیکل کیمپس متاثرین کی چوبیس گھنٹے مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں، 6 ہزار 373 متاثرین ریلیف کیمپس میں ہیں، 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، مویشیوں کے علاج کے لئے 321 ویٹرنری کیمپ بھی کام کر رہے ہیں، 808 کشتیاں ریکسیو مشن میں شریک ہیں، چھتیس گھنٹوں میں 68 ہزار 477 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، عوام کی خدمت اور مدد کا تاریخی ریلیف آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب کی براہ راست نگرانی میں تیزی سے جاری ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پیشگی حفاظتی انتظامات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی وجہ سے تاریخ کے اتنے بڑے سیلاب میں بڑے جانی نقصان سے پنجاب بچ گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی ہے، پیشگی خبردار کرنے والے جدید ترین نظام پنجاب میں لائیں گے، سیلاب سے بحالی کے بعد تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن ہوگا، حالیہ سیلاب میں ہونے والے تجربات کی روشنی میں جامع حکمت عملی تیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف میں دن رات کام کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں، متاثرین کی بحالی اور نقصانات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر فیلڈ میں پہنچ گئے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنر او دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود، آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔
سیلاب بھی خدمت کے سفر میں حائل نہ ہوسکا، احساس کی درجنوں مثالیں قائم ہوگئیں، ریسکیو ٹیم نے احساس اور خدمت کی اعلی مثال قائم کردی، دور دراز گاؤں کے مکین نے بیٹی کا جہیز ڈوبتے دیکھ کر بے بسی کے عالم میں ریسکیو کال کی، ریسکیو ٹیم بڑی کشتی لیکر دراساں والی بھینی پہنچ گئی۔ ٹیم نے جہیز کی چارپائیاں، جستی پیٹی، کپڑے اور برتن بحفاظت نکال کر کشتی میں منتقل کردیے۔

-
-
-
-
-
-
-
-

Address

House No 60, D. A. C. H. Society, Block 7/8, Shaheed-e-Millat Road
Karachi
75400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Sindh:

Share