08/04/2026
میں سوچ رہا ہوں بلکہ حیران ہو رہا ہوں کہ یہ دنیا کا کیسا عجیب و غریب ملک ہے پاکستان ۔
کہ گرے لسٹ سے نکالتا ہے IMF قرضہ مانگتا ہے پھر انڈیا جو پاکستان سے سات گنا بڑا ہے اس کی ٹھکائی کرتا ہے اور اس کے علاقے قبضہ کرتا ہے اس کے لیے پیسے ناہونے کے باوجود دنیا بھر سے جدید ہتھیار خریدتا ہے اور ملٹی ڈومین سسٹم ایجا کرتاہے ایسی جنگ لڑتا ہے کہ دنیا دانتوں میں انگلیاں دے دیتیں ہے اس طریقہ کار کو سالوں دنیا اپنی یونیورسٹیوں پڑھائے گی پھر افغانستان میں گھس کر مارتا ہے اس کے علاقے قبضہ کر تا ہے اور ایران میں گھس کر ایران کو مارتا ہے پھر ایران کا جگری دوست بن جاتا ہے امریکہ کے خلاف جا کر ایران کی مدد کرتا ہے اسرائیل کو آنکھیں دکھا تا ہے پھر امریکا کا آنکھ کا تارا بن جاتا ہے سعودیہ پر حملے کی مزاحمت کرتا ایران کو وارننگ دیتا ہے دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر ہوتی ہے گھبرائی ہوئی ہوتی ہے تو ایک رات میں چار فون امریکا کو کرتا ہے اور چار فون ایران کو کرتا ہے رات چار بجے دنیا کو خوشخبری دیتا ہے پوری دنیا شکریہ پاکستان کے نعرے لگاتی ہے اسٹاک مارکیٹ زمین بوس ہوتے ہوتے آسمان پر جانے لگتی ہے پیٹرول کی قیمت آسمان سے زمین پر آنے لگتی ہے دنیا امن کا نوبل انعام اس کے نام کرنے لگتی ہے ہائے رے پاکستان ۔۔
میں نے اپنی زندگی میں ایسا ملک نہ دیکھا نہ سنا ۔ پاکستان کو کوئی ملک ہرا نہیں سکتا سوائے ایک ملک کے وہ ملک خود پاکستان ہے ۔۔
تحریر ۔۔ محمد فہیم خان ۔۔