24/09/2025
بہنوں کے لیے مفید معلومات۔۔۔
کپڑے دھوتے وقت مشین میں نمک کیوں ڈالنا چاہیے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو ہر عورت کی مشکل آسان کر سکتی ہیں۔
ہر گھر میں خود خواتین (یا کام والی باجی یا ماسی) ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی کپڑے دھونے کی مشین لگاتی ہیں جس میں ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ جمع کرکے دھوتی ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ کپڑوں میں سرف کا استعمال بھی کم سے کم ہو اور کپڑے بھی کم وقت اور کم محنت میں دھل جائیں۔
زیادہ کپڑے ایک ساتھ دھونے سے سرف کا استعمال کم کرنے والی خواتین کے لیے سب سے شاندار ٹوٹکہ ہے کہ وہ مشین میں نمک ڈال کر کپڑے دھو لیں۔ اس سے نمک میں موجود سوڈیم کلورائیڈ سرف کے ایسٹک مالیکیولر کمپاؤنڈز کے ساتھ مل کر کیمیائی خواص پیدا کرتے ہیں، جن سے کپڑوں میں لگی گرد اور دھول مٹی بھی جلد سے جلد نکلتی ہے اور ان کا رنگ بھی خراب نہیں ہوتا ہے۔
مہنگے کپڑوں کو دھونے کے لیے یہ سب سے مجرب عمل ہے کیونکہ اس سے رنگ خراب نہیں ہوتا اور سوتی کپڑوں کی چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ایک بار مشین کے ٹب میں دو چمچ نمک ڈال کر استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے حساب سے مقدار کم زیادہ کی جا سکتی ہے۔
مشین میں نمک ڈالنے سے آپ کو قمیضوں کے کالر کو ہاتھ سے رگڑنا نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کپڑوں کی اندرونی تہہ میں جا کر ضدی داغ نکال باہر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
(کیا آپ نے کبھی پہلے یہ ٹوٹکہ استعمال کیا۔۔۔ کیسا رزلٹ رہا؟ اگر کسی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تو لازمی بتائیں۔)