Voice of Quetta .VOQ

Voice of Quetta .VOQ کوئٹہ بلوچستان کی تمام لوکل خبروں کیلئے لائیک اور فالو کرین کوئٹہ کی آواز پیج

15/09/2026

‎ #کوئٹہ سردار اختر جان مینگل کے بارے میں انوار الحق کاکڑ کیا کہہ رہے ، کیا آپ لوگ ان کے باتوں سے متفق ہے٫؟؟‎ Part 15

*قلعہ عبداللہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 تاجر مبینہ طور پر اغوا، پولیس تحقیقات شروع۔* بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تح...
15/09/2026

*قلعہ عبداللہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 تاجر مبینہ طور پر اغوا، پولیس تحقیقات شروع۔*

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے گردی پنکئی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔*

*پولیس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ تاجر مقامی کھیت میں خربوزے لوڈ کرنے کے لیے موجود تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد وہاں پہنچے اور مبینہ طور پر پانچوں افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔*

*ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے افراد کی شناخت انعام رضا، باقر حسین، محمد عدنان، محمد شہزاد اور محمد اذان کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق گوپانگ بلوچ قبیلے سے جبکہ رہائش ضلع ڈیرہ غازی خان بتائی جاتی ہے۔*

*واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مغوی افراد کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، تاہم مقامی ذرائع سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔*

*واضح رہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات اور اغوا کے محرکات کے حوالے سے تاحال پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔*

15/09/2026

#کوئٹہ: سریاب روڈ پر MCB بینک کو مسلح افراد نے لوٹ لیا

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع ایم سی بی بینک کو نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد بینک میں داخل ہوئے اور عملے و صارفین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر رقم لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ڈکیتی میں کتنی رقم لوٹی گئی، اس حوالے سے تاحال حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں

15/09/2026

کوئٹہ: انٹر پروونشل چیلنج کرکٹ کپ" سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختص کیے گئے فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

نوجوانوں اور کھیلوں کے فروغ کے نام پر مختص سرکاری فنڈز کے حوالے سے یہ بھی سوال اٹھایا جارہا ہے کہ رقم کھلاڑیوں کے سفری و رہائشی اخراجات، گراؤنڈز، کٹس، کھانے، امپائرز، ٹرانسپورٹ، انعامات یا دیگر مدات میں کتنی کتنی خرچ کی گئی۔

سپورٹس حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایونٹ پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں تو محکمہ کھیل کو مکمل اخراجات، منظوری کے احکامات، ٹینڈر/کوٹیشن، بلز، واؤچرز اور ادائیگیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانی چاہئیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ نوجوانوں کے لیے مختص رقم حقیقتا نوجوان کھلاڑیوں پر خرچ ہوئی یا انتظامی اخراجات کی نذر ہوگئی۔

انٹر پروونشل چیلنج کرکٹ کپ کے لیے محکمہ کھیل بلوچستان نے کتنے فنڈز دیے اور ان میں سے کتنی رقم کس مد میں خرچ ہوئی؟

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کھیل بلوچستان ایونٹ کا مکمل فنانشل اسٹیٹمنٹ جاری کرے اور نوجوانوں کے نام پر خرچ ہونے والی سرکاری رقم کا حساب عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظ...
15/09/2026

آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔

ایلن بارڈر، گریگ چیپل، آئن چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ سفارتی یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے اٹھا رہے ہیں۔

خط میں سابق کرکٹرز نے عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمات پر کوئی مؤقف اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تشویش زیرحراست کسی بھی شخص کے ساتھ انسانی سلوک سے متعلق ہے، چاہے اس کے سیاسی خیالات کچھ بھی ہوں۔


سابق کپتانوں نے عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت، محدود طبی سہولیات، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور قانونی مشاورت تک محدود رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیا۔

اس سے قبل 22 سابق عالمی کپتانوں نے بھی شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کے طبی معائنے، اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں اور ضروری علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

گریگ چیپل نے گزشتہ ماہ پینی وونگ سے ملاقات کی درخواست بھی کی تھی تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور 3 قیدیوں کو نجی اسپتال میں سہولیات دینے کے معام...
15/09/2026

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور 3 قیدیوں کو نجی اسپتال میں سہولیات دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ سمیت ملک بھر کی عدالتوں سے اس نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 5 کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح کے سوال پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ منگوا سکتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ آئین و قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر ہونا چاہیے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر حکم دیا تھا، تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے سپریم کورٹ میں اعتراض اٹھایا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ طے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بالکل ایسے ہی ہے ۔ آئینی تشریح کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس تو فوجداری نوعیت کا ہے، جبکہ ہمارے پاس کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ابھی عبوری ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اصل سوال اختیار سماعت کا ہے، سوال یہ ہے کہ آئینی تشریح اور بنیادی حقوق کا کیس اب کون سن سکتا ہے۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوا لیا، جبکہ ملک بھر کی عدالتوں سے بھی اس نوعیت کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ کسی بھی ہائیکورٹ میں اس نوعیت کا کوئی کیس زیر التوا ہو تو اس کا ریکارڈ وفاقی آئینی عدالت کو بھجوایا جائے۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ یہ کیس سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے نتیجے میں ہائیکورٹ اور پھر وفاقی آئینی عدالت میں آیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست پر فریقین کے تفصیلی دلائل...
15/09/2026

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمیٹی نے پلاٹس سے قبضہ ختم کرانے یا الاٹیز کو ان کی رقم واپس کرنے کی سفارش کی تھی۔

دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تجاوزات کے خلاف متعدد بار کارروائی کی گئی، تاہم قابضین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ لیز موجود ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو نے 1963 میں کے ایم سی کو اراضی 30 سالہ لیز پر دی تھی، جس کی مدت 1993 میں ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق 1993 میں لیز کی مدت ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر نے اراضی رہائشی مقاصد کے لیے الاٹ کردی تھی۔

کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اراضی کی ملکیت پر کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کے درمیان تنازع موجود ہے، جبکہ ملکیت سے متعلق سول مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ الاٹیز ادائیگی کرنے کے باوجود 30 برس سے پلاٹس کے قبضے سے محروم ہیں اور دونوں ادارے غلط بیانی کررہے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ متاثرین 1993 سے اب تک دربدر ہیں۔ کے ایم سی نے لانڈھی میں یہ پلاٹس کاٹیج انڈسٹریز کے لیے الاٹ کیے تھے، تاہم درخواست گزاروں کو 1993 سے زمین کا قبضہ نہیں ملا۔

عدالت نے تمام فریقین کے تفصیلی دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد: ملک میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے ساتھ کئی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔نیشن...
15/09/2026

اسلام آباد: ملک میں دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات کے ساتھ کئی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 17 ستمبر 2026 تک متوقع بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی الرٹ جاری کرتے ہوئے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، پلوں اور نشیبی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح موسم سے متعلق مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال میں مدد حاصل کرنے کے لیے 911 ہیلپ لائن سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان اور لبنان کے مابین دہشت گردی، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔لبنان کے و...
15/09/2026

اسلام آباد: پاکستان اور لبنان کے مابین دہشت گردی، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے آج وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، دہشتگردی، منشیات، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان پولیس اکیڈمیز اور تربیتی پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں وزارت داخلہ کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوطرفہ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کیے جائیں گے۔

دونوں جانب سے دہشت گردوں اور ڈرگ مافیا کی سرکوبی اور سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد منشیات کے شعبے میں ایم او یو پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور لبنان کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لبنانی ہم منصب سے کہا کہ امید ہے ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور لبنان مشترکہ مفادات کے شعبوں، خصوصاً داخلی سیکیورٹی میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ لبنانی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ملاقات میں وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا اور ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن بھی موجود تھے۔

چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ریلیف کا ڈراما بند اور پیٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے۔پریس ک...
15/09/2026

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ریلیف کا ڈراما بند اور پیٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی ختم اور پالیسی ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کرے گی۔ مختلف شہروں میں جاری دھرنے بھی ختم نہیں کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ سال 1567 ارب روپے لیوی جمع کی گئی، لیکن دوسری جانب حکومت پالیسی ریٹ کم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان میں ایک متوازی معیشت موجود ہے اور اتنی بڑی خرید و فروخت کہیں حساب میں نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لیوی کے نام پر غنڈہ گردی کررہی ہے اور فی لیٹر 135 روپے بھتہ لے رہی ہے۔ ہم حکومت کو پالیسی ریٹ 3 فیصد کم کرنے کے فوائد سے آگاہ کرچکے ہیں اور لیوی کم کرنے کے حوالے سے بھی فارمولا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ مہنگائی کم کردی گئی ہے، لیکن بلند شرح سود سے مزید قرض بڑھے گا۔ لیوی ختم کرنے اور پالیسی ریٹ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں تو حکومت کو اپنے محصولات کم کرنے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 25 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، قوم کو لائنوں میں لگا کر کوئی احسان نہیں کیا جارہا۔ پیٹرول پمپس پر ایپ دیکھی جاتی رہے گی اور رش لگا رہے گا، جبکہ جن کے ذریعے ریلیف دیا جارہا ہے ان سے بات ہی نہیں کی گئی۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ریلیف پیکج کا اعلان کرکے اس کے اشتہارات پر کروڑوں روپے خرچ کردیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام قوم کو ریلیف دینا ہے، دکھاوے کے پیکج کے بجائے لیوی کا بھتہ ختم کیا جائے اور ریلیف کا یہ طریقہ ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کبھی ٹریکٹر اور کبھی لیپ ٹاپ اسکیم لے کر آتی ہیں، حکومت کو اصل مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ جب تک لیوی ختم نہیں ہوگی مسائل ختم نہیں ہوں گے۔ حافظ نعیم نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز کن کے پیسوں سے لیا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن کی ڈگری لینے لندن گئیں جبکہ پنجاب میں نویں جماعت کے بچے فیل ہورہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سوال کیا جائے تو جواب کچھ اور آتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں ان کی جانب سے جمع کرائے گئے معاملات سامنے آنے چاہییں۔ انہوں نے حکمرانوں پر شاہ خرچیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخراجات ختم نہیں کیے جارہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کے 74 فیصد شیئرز پاکستان کے ہیں، جبکہ یہ لوگ میٹنگز میں جانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ بیرون ملک دوروں کے دوران بڑی گاڑیاں بک کی جاتی ہیں اور بزنس کلاس میں سفر کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیکرٹری کی ایک میٹنگ پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہوتیں ، غریبوں کا حق مارا جارہا ہے، قوم پر مسلسل ڈاکا ڈالا جارہا ہے۔ حافظ نعیم نے تجویز دی کہ کوئی بھی ملٹری یا سول بیوروکریٹ 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کرے۔ حکومت کو لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹی دگنی کرنے سمیت مختلف تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے محکمے ایسے ہیں جنہیں 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہوجانا چاہیے تھا، لیکن وہ اب بھی دہری شکل میں چل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے حکومت کو مختلف تجاویز پیش کی ہیں اور بنیادی مطالبہ لیوی کا خاتمہ ہے۔ حافظ نعیم نے بتایا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان آج ملاقات بھی ہے، جس میں ان کی جانب سے دی گئی تجاویز اور لیوی ختم کرنے کے مطالبے پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 40 مقامات اور شہروں میں دھرنے جاری ہیں اور لوگ اونٹوں پر بیٹھ کر بھی ان دھرنوں میں آرہے ہیں۔ 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا ، موجودہ دھرنے ختم نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے ابھی سے بند کردیے گئے ہیں، تاہم ہم کنٹینرز سے ڈرنے والے نہیں۔ ہمیں معلوم ہے کنٹینرز کو کیسے ہٹانا ہے، گزشتہ مرتبہ بھی انہیں ہٹایا جاسکتا تھا ۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ ہم بغیر لاشوں کے سیاست کرنا چاہتے ہیں، اس وقت عوام مکمل طور پر تیار ہیں۔ جب جماعت اسلامی کے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے تو حکومت کو صورتحال کا اندازہ ہوجائے گا۔

میر رضا قتل کیس پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے الزام عائد کیا کہ کیس میں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ثبوت ختم کیے جارہے ہیں۔

سندھ کے بلدیاتی نظام پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو تسلیم نہیں کرتی، کسی ایڈمنسٹریٹر کو نہیں مانتی اور ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن کام چلانے کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام میں کی گئی ترامیم ختم کی جائیں اور صوبائی حکومت کے فنڈز نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں۔ انہوں نے میئر شپ کو بھی ’قبضہ شپ‘ قرار دیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں 2015 سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تاحال انتخابات نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرے گی۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Quetta .VOQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share