03/07/2026
تھانہ پاکستان بازار کے ایس ایچ او کی مبینہ منشیات فروش سے ملاقات کی تصویر سامنے آگئی، سوالات اٹھنے لگے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں آئس، کرسٹل اور دیگر منشیات کی مبینہ کھلے عام فروخت جاری ہے، جبکہ علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی ویسٹ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔