Ankahi News - Karachi Updates

Ankahi News - Karachi Updates Ankahi News, through the reliable sources, try to bring the authentic news and analysis of the thing

31/07/2021
31/07/2020

Iqrar-ul-Hassan attacked by police in Hyderabad, He exposed Sindh government's incompetence

28/07/2020

سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے دھرے رہ گئے

کراچی: شہرقائد میں موسلادھار بارش کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی تاحال موجود ہے، سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق رین ایمرجنسی کے باوجود اہم شاہراہوں سے عملہ غائب ہے، جبکہ ضلع وسطی کی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔ فائیو اسٹار چورنگی، لنڈی کوتل اور حیدری ودیگر علاقوں میں پانی اب بھی سڑکوں پر جمع ہے۔

پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔

دوسری جانب بارش کے بعد شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ کے الیکٹرک نےصارف کو ااطلاع دیے بغیر بجلی بند کرنا شروع کردی۔

23/07/2020

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار انجن التان سے مشابہت رکھنے والا پاکستانی لڑکا سامنے آگیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔

کراچی کے رہائشی مصطفیٰ حنیف کو سوشل میڈیا پر انجن التان سے مشابہت کی وجہ سے ’پاکستانی ارطغرل‘ کہا جارہا ہے۔

مصطفیٰ حنیف بین الاقوامی تعلقات(آئی آر) میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔

مصطفیٰ حنیف کا اپنی مماثلت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے سے پہلے بھی ان کے دوست انہیں مرکزی کردار سے مشابہ قرار دیتے تھے تاہم انہوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوستوں کے اسرار پر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو حیران ہی رہ گیا کیونکہ مرکزی کردار بالکل میرے جیسا تھا

23/07/2020

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارحکومت میں راول ڈیم کنارے حال ہی میں تعمیر ہونے والے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو سیل کرنے اور معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سی ڈی اے بورڈ نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ وزیراعظم نے راول جھیل کنارے تعمیرات کی اجازت دی تھی، نیوی کلب کا الاٹمنٹ لیٹر نہیں، نہ ہی اس کی منظوری ہوئی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پھر سی ڈی اے نے کیا کارروائی کی؟ جس پر سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے سی ڈی اے کا جواب الارمنگ ہے، وہ اتھارٹی منوانے میں ناکام رہے، سی ڈی اے غریب آدمی کے ساتھ کیا کرتا ہے؟ جائیں اور جا کر غیر قانونی تعمیرات گرائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران حلف نامے جمع کروائیں کہ مبینہ غفلت پر کیوں نہ سی ڈی اے حکام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پاکستان نیوی کے نمائندے نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی تو چیف جسٹس نے کہا آپ کیوں اس چیز کا دفاع کر رہے ہیں جس کا دفاع نہیں کر سکتے، آپ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر اس عدالت سمیت قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا اس بات پر بھی عدالت کو مطمئن کریں کہ پاکستان نیوی کس اتھارٹی کے تحت کمرشل پراجیکٹ چلا رہی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ عدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا پہلے جائیں اور جا کر بلڈنگ سیل کرائیں۔

29/06/2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے باہر فائرنگ اور دستی بم حملہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ ذرائع
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ھےپاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، چار دہشتگرد مارے گئے ، تین شہری شہید ہو گئے ، صورتحال کنٹرول میں ہے کاروباری سرگرمیاں جاری ۔۔۔

وزيراعظم عمران خان تقریبا 3 ماہ کے بعد آج شام 7 بجے سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وزيراعظم گورنرہاؤس ميں قيام کري...
17/06/2020

وزيراعظم عمران خان تقریبا 3 ماہ کے بعد آج شام 7 بجے سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وزيراعظم گورنرہاؤس ميں قيام کريں گے۔

کراچی کے دورے کے دوران وزيراعظم عمران خان اور وزيراعلیٰ سندھ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس ميں کرونا سے متعلق صورتحال پرغورکيا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی ميں کرونا سے متاثرہ علاقے سيل کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ وزيراعظم اپنے دورے ميں تاجروں اور سياسی رہنماؤں سے بھی مليں گے۔

گورنرہاؤس ميں پی ٹی آئی ارکان پارليمنٹ سے بھی ملاقات کريں گے۔ وزيراعظم کراچی کے بعد لاڑکانہ اور جيکب آباد جائيں گے جہاں وہ لاڑکانہ ميں احساس سينٹر کا دورہ کريں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے صوبے سندھ کے دو دورے حالیہ کرونا بحران کے دوران ملتوی ہوچکے ہیں۔

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ صوبوں کو کروناسےلڑنےکیلئےیکجہتی سےفیصلہ کرناہوگا، ہم سب کےمفادمیں ہےکہ مل کر فیصلے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا...
04/06/2020

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور صوبوں کے وزرائے اعلی کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کےباوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں کوفوری طورپر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ ،چیف سیکریٹریز کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے معاملے کی مسلسل نگرانی کرے اور ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جائے اور کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی، اب اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہتا، آٹےکی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی جواز نہیں اور ہدایت کی صوبائی سطح پر فوری مانیٹرنگ تیز کی جائے۔

اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلہ مشیرخزانہ، چیئرمین قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، چاروں صوبائی حکومتوں،چیف سیکریٹریز کو بھجوادیاہے، وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن سےگریز نہ کریں۔

مراسلے میں کہا گیا گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

ايوی ايشن اتھارٹی نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طيارے کے کپتان کی خلاف ورزيوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔خط ميں کہ...
03/06/2020

ايوی ايشن اتھارٹی نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طيارے کے کپتان کی خلاف ورزيوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

خط ميں کہا گيا کہ ايئر ٹريفک کنٹرولر لينڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدايت ديتا رہا لیکن کپتان نے عمل نہيں کيا۔ طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی۔

خط کے متن کے مطابق کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے۔ طیارہ 7 ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5 ہزار 200 فٹ تھی۔

کنٹرولر نے 2 مرتبہ کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب 180 ڈگری پر لے جائیں جبکہ اترنے کی رفتار درکار رفتار سے زائد 250 ناٹ سے زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 8303 لینڈنگ سے قبل کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

جہاز میں عملے کے 7 افراد سمیت 99 مسافر سوار تھے جس میں 97 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہونے کے بعد زندہ بچ گئے

کراچی سميت سندھ کے ديگر شہروں ميں آج 3 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہوگئی ہے، تاہم کچھ جگہوں پر بس ڈرائیورز، کنڈیکٹرز...
03/06/2020

کراچی سميت سندھ کے ديگر شہروں ميں آج 3 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہوگئی ہے، تاہم کچھ جگہوں پر بس ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور مسافر حکومتی ایس او پیز پر جزوی عمل کرتے نظر آئے۔

حکومت سندھ کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ہدایت دی گئی ہے کہ بسوں ميں گنجائش سے آدھے مسافر بٹھائے جائیں، جب کہ آن لائن ٹيکسی سروس ميں صرف 2 مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، تاہم ایمرجنسی کی صورت میں 3 مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ سفر کرنے والے تمام افراد کیلئے ماسک اور سینی ٹائیزر کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ايس او پيز کی خلاف ورزی پر گاڑياں بند کر دی جائيں گی، جب کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم بھی قائم کی گئی ہے۔ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر شہریوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے

02/06/2020

سندھ حکومت پر کرونا مریضوں سے پیسے لینے کا الزام

تحريک انصاف سندھ نے وفاق سے صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ کرديا۔ کراچی میں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہيں، بلاول بھٹو زرداری کب جاگيں گے۔ خرم شير زمان نے الزام لگایا کہ 15 لاکھ روپے ليکر کرونا وائرس کے مريض کو داخل کيا جارہا ہے، خبردار کيا کہ اگر لاک ڈاؤن سخت کيا تو عوام کا ہاتھ سندھ کے حکمرانوں کے گريبان پر ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی وفاق سے صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر عمران نے کہا کہ سرکاری اسپتال ميں کرونا کے مريضوں کا علاج کرنيوالے ڈاکٹرز کيلئے کچھ نہيں کيا جارہا، سول اسپتال کے ڈاکٹرز اپنا ماسک خود خریدتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کب جاگیں گے؟، وفاق کو چاہئے کہ سندھ کو ٹیک اوور کرلے

02/06/2020

سندھ حکومت پر کرونا مریضوں سے پیسے لینے کا الزام

تحريک انصاف سندھ نے وفاق سے صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ کرديا۔ کراچی میں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہيں، بلاول بھٹو زرداری کب جاگيں گے۔ خرم شير زمان نے الزام لگایا کہ 15 لاکھ روپے ليکر کرونا وائرس کے مريض کو داخل کيا جارہا ہے، خبردار کيا کہ اگر لاک ڈاؤن سخت کيا تو عوام کا ہاتھ سندھ کے حکمرانوں کے گريبان پر ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی وفاق سے صوبے کا کنٹرول سنبھالنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر عمران نے کہا کہ سرکاری اسپتال ميں کرونا کے مريضوں کا علاج کرنيوالے ڈاکٹرز کيلئے کچھ نہيں کيا جارہا، سول اسپتال کے ڈاکٹرز اپنا ماسک خود خریدتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کب جاگیں گے؟، وفاق کو چاہئے کہ سندھ کو ٹیک اوور کرلے

Address

Karachi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ankahi News - Karachi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ankahi News - Karachi Updates:

Share