04/11/2025
سرجانی پولیس کی بروقت کاروائی چوری شدہ کار برآمد
رات گئے ایک اور کامیاب کارروائی میں سرجانی تھانے کے چوکی انچارج اے ایس آئی نعمان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے چوری شدہ کرولا کار (نمبر AFY-666) برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق، گاڑی رات تقریباً 11 بجے گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی تھی۔ گاڑی کے مالک نے فوراً 15 پر اطلاع دی اور ٹریکر کمپنی سے رابطہ کیا، جس پر ٹریکر کے ذریعے معلوم ہوا کہ گاڑی سرجانی ٹاؤن کی حدود، لیاری تیسر ٹاؤن کے قریب موجود ہے۔
اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج اے ایس آئی نعمان نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کرلی۔ تاہم، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مدعی نے گاڑی کی برآمدگی پر سرجانی پولیس اور اے ایس آئی نعمان کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔