
25/04/2025
ایک بے زبان دوست کی سچی محبت
(سچی کہانی، ضرور پڑھیں)
ایک چھوٹے گاٶں مالیدیرہ جیجال کوہستان لوئر کا لڑکا اور اس کا پیارا سا کتا دونوں کی دوستی مثالی تھی۔
ایک دن لڑکا پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ جونہی لڑکا پلٹا کھاتے کھاتے گرتے کتا بھی ساتھ ساتھ آتے رہے مگر بے زباں مدد سے قاصر تھا۔
لوگوں نے لڑکے کوہسپتال پہنچایا پیچھے کتا تقریباً 20 منٹ کا راستہ طے کر کے ہسپتال پہنچ گیا۔
لیکن قسمت کچھ اور ہی لکھ چکی تھی۔
لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔
کتے نے ہسپتال کے باہر بین کیا، چیخا، رویا…
پھر جنازے کے ساتھ چپ چاپ چلتا گیا، قبرستان تک۔
دفن کے بعد بھی وہ وہیں بیٹھا رہا… کئی دن، کئی راتیں۔
نہ کھایا، نہ پیا، نہ ہلا — بس تکتا رہا اُس قبر کو…
اور پھر… وہ بھی اپنے دوست کے پیچھے، خاموشی سے، ہمیشہ کے لیے سو گیا۔
وفاداری ہو تو ایسی…😪
وہ کتا جو ہر حال میں رہا ساتھ اُس کے،
مر گیا، پر نبھائی وفا آخری سانس تک …
نہ زبان تھی، نہ فریاد، فقط آنکھیں بولیں،
یہ کہانی ہے اُن رشتوں کی، جو لفظوں سے نہیں تولی جاتی…
شاہد راجا
کلاس نہم رول نمبر 121447
یہ لڑکا حالیہ میٹرک امتحان میں پیپر دے رہا تھا