
26/09/2025
کراچی کے علاقے ملیر میں رائس ملز کے 2 گوداموں پر چھاپے کے دوران گندم کے ہزاروں تھیلے برآمد کرلیے گئے۔ترجمان کمشنر کے مطابق ضلع ملیر میں 2 رائس ملز کے گوداموں پر چھاپہ ماراگیا ۔ترجمان کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران گوداموں سے غیر قانونی ذخیرہ کیے گئےگندم کے 75 ہزار تھیلے قبضے میں لے لیے گئے اور دونوں ملز کو سیل کردیا گیا ہے۔