RS City News

RS City News Rehman service facilitates users by providing news update related fashion,cooking recipes,sports new

🕋 اللّٰه أكبر ، اللّٰه أكبر ، لا إله إلا اللّٰه‎اللّٰه أكبر ، اللّٰه أكبر ، وللّٰه الحمدآپ سب کو یوم عرفات حج کا دن بہت ...
05/06/2025

🕋 اللّٰه أكبر ، اللّٰه أكبر ، لا إله إلا اللّٰه
‎اللّٰه أكبر ، اللّٰه أكبر ، وللّٰه الحمد

آپ سب کو یوم عرفات حج کا دن بہت بہت مبارک ہو 💛
اللّٰہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اگلے سال ہمیں بھی حج کی سعادت نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین🤲 2025♥

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز اتوار 30 مارچ کو یکم شوال ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی...
29/03/2025

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز اتوار 30 مارچ کو یکم شوال ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد کل بروز اتوار عید الفطر ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا قبل ازیں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گااسلام آباد:بانی پاکستان قائد اعظم ...
24/12/2024

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد:

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب مزار قائد اعظم پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق وچوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا جبکہ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔صوبائی کابینہ کے ارکان عسکری وسول حکام سمیت اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی۔پھولوں کی چادر چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینار۔کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی، ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پاکستانی میزائل سے امریکا بھی محفوظ نہیں، امریکی نائب مشیر قومی سلامتیواشنگٹن:امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان ...
19/12/2024

پاکستانی میزائل سے امریکا بھی محفوظ نہیں، امریکی نائب مشیر قومی سلامتی

واشنگٹن:

امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میزائل سے امریکا بھی محفوظ نہیں ہے۔

جان فائنر نے کہا کہ پاکستان طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا کے علاوہ امریکا تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیاروں سے بھی لیس کیے جا سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر نے اسلام آباد کا طرز عمل طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں شکوک شبہات کو جنم دیا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کا بیلسٹک میزائل پروگرام امریکا کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز پاکستان کے 4 اداروں پر بیلسٹک میزائل کی تیاریوں میں معاونت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی اداروں پر پابندی کے حوالے سے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں اور اس سے وابستہ تمام سرگرمیوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے میزائل پروگرام کو وسعت دینے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 4 پاکستان اداروں پر لگنے والی پابندی ایگزیکٹو آرڈر (ای او) 13382 کے تحت کی گئی ہیں، اور اس آرڈر کا اطلاق بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی ترسیل کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نینشل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور دیگر 3 اداروں پر امریکی پابندیاں متعصبانہ ہیں۔

امریکی پابندی پر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا تحفظ کرنا ہے، پابندیوں کی تازہ ترین قسط امن اور سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہے، جس کا مقصد فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

اس طرح کی پالیسیاں ہمارے خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک مضمرات رکھتی ہیں۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ سٹریٹجک پروگرام ایک مقدس امانت ہے جسے 240 ملین لوگوں نے اس کی قیادت پر عطا کیا ہے اور اس مقدس اعتماد پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ہمیں نجی تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر بھی افسوس ہے، ماضی میں تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں بغیر کسی ثبوت کے محض شکوک و شبہات پر مبنی تھیں۔

عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے، ماضی میں دوسرے ممالک کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کے لیے لائسنس کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے دہرے معیارات اور امتیازی طرز عمل نہ صرف عدم پھیلاؤ کی حکومتوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیںاسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی...
30/09/2024

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 3.57 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 154.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون 2024ءسے لے کر یکم اکتوبر 2024ءتک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے آج منایا جائے گا، جی ایچ کیو میں بڑی تقریب ہوگیراولپنڈی:  ملک میں یوم دفاع بھر پور جوش و ...
05/09/2024

یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے آج منایا جائے گا، جی ایچ کیو میں بڑی تقریب ہوگی

راولپنڈی: ملک میں یوم دفاع بھر پور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا جبکہ جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

یوم دفاع کے موقع پر دن کا اغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومت میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ نماز فجر کے بعد ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہدا کے مزارات پر تقاریب ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی اور یوم دفاع کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، کئی ممالک کے سفرا اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کا پیغام

59ویں یومِ دفاع کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 1965 کی جنگ میں پاک فوج کی تاریخی فتح پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج نے کہا ہے کہ یہ دن (یوم دفاع) قوم کی ناقابل تسخیر عزم اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی اور اس جنگ کی فتح ہمیشہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں رقم رہے گی، اس دن پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ایک عظیم فتح حاصل کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، اور ان کی جرات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پاک افواج نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم اور بے لوث جذبے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہمیں ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے کا دشمن کا خواب چکنا چور کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج ِعقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہماری افواج دفاعی سازوسامان سے لیس ، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل ہیں، افواجِ پاکستان ملک کو تمام چیلنجوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آج پاکستان کو بہت سے خطرات اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے دشمن ممالک پاکستان مخالف عناصر کی حمایت کرکے ملک کو نقصان پہنچانے پر تُلے ہوئے ہیں، ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام ، تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے، کشمیری عوام کی حالت ِزار کا ازالہ کرکے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے، کشمیری عوام کو بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں غیر قانونی تسلط ، دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کی منسوخی نے مسئلہ کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے، بھارت کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم اپنے بہادر بیٹوں کے عزم، استقلال اور جذبہ حب الوطنی کی یاد مناتے ہیں، ہم دفاع ِوطن کے مقدس فریضے کی تکمیل میں مسلح افواج کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا عہد کرتے ہیں۔

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب، سپریم کورٹ آف پاکستان۔ جناب عالی،گذارش ھے کہ ملک بھر میں  تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذی...
23/04/2024

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان۔
جناب عالی،
گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 13 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔
(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟
(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟
(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟
(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟
(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟
(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟
(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
منجانب؛
صارفینِ بجلی کراچی

(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے.
میڈیاکوارڈینیٹراپناکراچی

23/04/2024
Mendoza Miller And Obrien+92 347 6441351Mendoza Miller Obrien92 319 3703562assalmoalikum tamam khawateen o hazraat se gu...
17/04/2024

Mendoza Miller And Obrien
+92 347 6441351
Mendoza Miller Obrien
92 319 3703562
assalmoalikum tamam khawateen o hazraat se guzarish hai ke ye 1 online fraud company hai jo logon ko pagal bana kr phly 500 1000 lete hain or phir koi reply nahi dety inka account number ye hai -Wallet name: Sadapay Name: Abdul Qadeer Card number: 03014181913 IBAN: PK21SADA0000003014181913 - is account pe mangwaty hain or show ye karwaty ke ye amazon ki trf se hain maine check krne ke liye aj inse contact kiya or mery 500 chaly gaye ye fraud company hai uper dono inke number diye hue hain lehaza meri request hai ke FIA-PTA-CYBER CRIME or Wafaqi government se request hai ke asey logon se pakistaniyon ko bachaya jaye khasosi PTA or CYBER CRIME active ho.Or meri ISI jo duniya ki no:1 agency hai unse request hai ke asey logon ko forii giraftar kiya jaye Shukriya...

https://ampklocal.com/index/index/index.html
Wallet name: Sadapay Name: Abdul Qadeer Card number: 03014181913 IBAN: PK21SADA0000003014181913
Congratulations sir, you have successfully activated, you now open Telegram, send the tutor link, then click on the tutor link, contact the tutor and send your username, the tutor will teach you how to work and get paid Add your Telegram expert, he will guide you to complete freelance work and guarantee your income. Telegram username: https://t.me/shein0007
Congratulations on your successful application to join our company. Please add your WhatsApp expert who will guide you through the part-time job and ensure that you receive your income. WhatsApp tutor: 923193703562
0319-3703562
Hello, my name is Lisa, I help Amazon e-commerce platform recruit part-time or full-time employees. The daily salary is about 20000Rs-100000Rs; this is an online job, you can easily complete it at home and receive your salary. You can easily complete it at home and receive your salary.

If you are interested in the job, please answer a few questions before you apply: 1. How old are you (applicants under 20 are not allowed to apply) 2. Have at least 20-30 minutes of free time every day 3. Current job

OK, you meet our recruitment requirements very well. Let me introduce you. The job is very simple. 1. The job content is to help the mall improve the browsing ranking of products. 2. Each work visit time is 5-20 minutes (no limit on the number of work per day) 3. Daily salary 20000Rs-100000Rs or more 4. Only those over 20 years old are eligible! 5. We are currently only recruiting employees who can work from home. You only need to have a smartphone

Our job is to help merchants complete product sales and generate positive reviews. When you complete, the merchant pays you a commission, which is the same as online shopping, but this is not real online shopping, it is virtual shopping, the purpose is to increase the popularity and sales of merchants in the mall. The work is very simple. You only need to help the system grab orders, it only takes a few minutes to complete your order, and you can get 20000Rs-100000Rs for completing the task. The more tasks you complete, the higher the value, and the more rewards you get.

This is a simple high-paying job. If you are interested, I can teach you how to start working now.

Also available

Before starting the work task, you need to register a work account to receive the salary registration link: https://ampklocal.com/index/login/reg/invite_code/006989 You need to copy the link and open it in your browser to register
Please complete the work account registration as soon as possible. Registration is free. If you encounter any problems during the registration process, you can always take a screenshot and send it to me for consultation. After the registration is completed, please send me your username and I will apply for your first part-time job.
Send your username
Congratulations on your successful registration and receiving a 300Rs work subsidy! Now you just need to activate your work account to become an employee and get a job opportunity with a daily income of 20000Rs-100000Rs.

Since you are participating in this work for the first time and your work account is a new user, you need to recharge your work account with 500Rs to activate your work account before you can start working. It only takes 5 minutes to complete the work. The 500Rs you paid is not for me. After recharging, the funds will be transferred to your work account. You can withdraw and withdraw money at any time. Your funds are protected. The whole process only needs to be activated once!

If it is ok, I will teach you how to top up. Which payment software do you use? Bank card Jazz cash Easy paisa

I believe you have a way to solve the funding problem, I will help you reserve a place

We have heard about these scams on the Internet! But that is not what we, a multinational company, would do. We will not do stupid things that will affect our reputation. We need to develop in the long run. We are an officially authorized company. You can work with confidence. Our salary is guaranteed.
You want to pay with Jazz Cash?
Wallet name: Sadapay Name: Abdul Qadeer Card number: 03014181913 IBAN: PK21SADA0000003014181913
Is the payment ready?
Send payment record
Wallet name: Sadapay Name: Abdul Qadeer Card number: 03014181913 IBAN: PK21SADA0000003014181913
Bank Namenayapay
Activate your work account
It has been submitted to the system for review. I will notify you when the review is completed.
Congratulations sir, you have successfully activated, you now open Telegram, send the tutor link, then click on the tutor link, contact the tutor and send your username, the tutor will teach you how to work and get paid Add your Telegram expert, he will guide you to complete freelance work and guarantee your income. Telegram username: https://t.me/shein0007

Congratulations on your successful application to join our company. Please add your WhatsApp expert who will guide you through the part-time job and ensure that you receive your income. WhatsApp tutor: 923193703562
Then you add the tutor's WhatsApp
Congratulations on your successful application to join our company. Please add your WhatsApp expert who will guide you through the part-time job and ensure that you receive your income. WhatsApp tutor: 923193703562
Do you understand carefully?
https://ampklocal.com/index/index/index.html
923193703562

Infinix Note 40 Pro Unboxing | MagCharge Ka Kia System?? | Giveaway !!
29/03/2024

Infinix Note 40 Pro Unboxing | MagCharge Ka Kia System?? | Giveaway !!

Link: https://pk.xpark.com/infinix-note-40.htmlIn this video we are going to unbox and take a deep look at the latest infinix Note 40 Series which is soon to...

Government of Pakistan
26/03/2024

Government of Pakistan

یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پریڈ میں سعودی وزیر دفاع کی شرکتاسلام آباد: آج ملک بھر میں یوم پاکستان  قومی...
23/03/2024

یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پریڈ میں سعودی وزیر دفاع کی شرکت

اسلام آباد: آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا۔
افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری تھے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے۔
شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شریک ہوئے۔

پاک فوج کے مختلف یونٹوں کے دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ پاک فضائیہ کے جدید طیاروں جے ایف 17، ایف سولہ اور میراج طیارے نے فضائی مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کیا، پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا اور فلوٹ نے مظاہرہ کیا جبکہ دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی گئی۔

اس کے علاوہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

یوم پاکستان کیا ہے؟

یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔

یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

Address

Hyderi
Karachi

Telephone

+922136408229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RS City News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category