16/07/2026
مشرقی پاکستان کی آوازِ پاکستان شہناز بیگم کی آواز میں نایاب ملی نغمہ :
"گلوں کا رنگ چمن کا نکھار تجھ سے ہے
میرے وطن میری فصلِ بہار تجھ سے ہے"
یہ نغمہ ٹرانسکرپشن سروس ریڈیو پاکستان کراچی کے نگراں سید سلیم گیلانی کی پیشکش میں 1971ء کی جنگ سے قبل ریکارڈ ہوا جس کے شاعر اور موسیقار بھی سلیم گیلانی ہی تھے ۔ یہ نغمہ اپنے متن کے اعتبار سے بھی ایک پر فکر ملی نغمہ ہے جبکہ کمپوزیشن میں گیلانی صاحب نے اس کی سریلی اور مدھم دھنوں سے آراستہ طرز بنوائی ۔ ملی نغموں کے خزانے سے آپ سب کی نذر ۔۔!!
( ابصار احمد )