04/12/2025
ہم پہلے سنتے تھے کہ اندرونِ سندھ میں تاجروں، مسافروں اور عام شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے، مگر اب افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک دینی مدرسے کے طالبِ علم—جن کا تعلق کراچی ملیر سے ہے—کو بھی مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔
یہ صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہماری سندھ حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ فوری طور پر اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مغوی طالبِ علم کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔
اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائے اور ہمارے صوبے میں امن و امان کو بحال فرمائے۔