Kolachi Updates

Kolachi Updates Kolachi Update is a news platform dedicated to highlighting the positive side of Karachi — from development and innovation to culture and community.

We celebrate the city’s achievements, resilience, and potential through uplifting stories.

31/08/2026

کراچی کے 7 صنعتی علاقوں کی ترقی و بحالی کے لیے حکومتِ سندھ نے سوا 9 ارب روپے فراہم کیے ہیں، جس سے الحمدللہ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔

ہماری ترجیح ہے کہ 15 دسمبر سے قبل تمام ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں، تاکہ صنعتی علاقوں میں بنیادی سہولیات بہتر ہوں، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے اور کراچی کی صنعتی معیشت مزید مضبوط ہو۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

29/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کی بلدیاتی حکومت نے ضلع کورنگی میں محض 2 سے 3 سال کے عرصے میں کیا نمایاں کام کروائے؟
سنیے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زبانی۔

ترقیاتی کام، بہتر انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی فراہمی—کورنگی میں تبدیلی کا سفر جاری ہے۔

29/08/2026

🚧 کراچی میں ایک اور اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل!

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیرِ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

یہ منصوبہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور آمدورفت کے وقت میں کمی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

بہتر انفراسٹرکچر، بہتر ٹریفک، بہتر کراچی۔ 💚

29/08/2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کورنگی نمبر 5 فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔

29/08/2026

اب وقت ہے کام، ترقی اور تعمیر کا کیونکہ شہر کی باگ دوڑ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہاتھوں میں ہے اور وژن چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کورنگی 5 کے فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب

29/08/2026

کراچی شہر کا مثبت اور روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے، جس کی عملی جھلک آج بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 15 روزہ یومِ آزادی تقریبات کے آغاز سے نظر آ رہی ہے۔

ہمارا مشن واضح ہے: کراچی کو اپنا سمجھنا، اسے اون کرنا اور سب مل کر اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرنا۔ 🇵🇰❤️

آئیں، مل کر کراچی کو ایک روشن، خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں۔

29/08/2026

یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا 🇵🇰

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی نگرانی میں کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے یومِ آزادی جشن کی پندرہ روزہ تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔

آئیں، کراچی کے ساتھ مل کر آزادی کا جشن منائیں! 💚🇵🇰

کراچی: ناظم آباد کے نجی اسپتال میں شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرانجم آرا نے دعویٰ کیا مریضہ حاملہ نہیں تھی رپورٹس میں ...
29/08/2026

کراچی: ناظم آباد کے نجی اسپتال میں شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ ڈاکٹرانجم آرا نے دعویٰ کیا مریضہ حاملہ نہیں تھی رپورٹس میں ثابت ہوگیا ہے۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں خاتون کی ڈیلیوری اور آپریشن سے متعلق تنازع میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسپتال کے ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم آرا حسن کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ، جس میں انہوں نے بڑا دعویٰ کیا۔

ڈاکٹر انجم آرا حسن نے بتایا کہ مریضہ پہلی بار رواں برس فروری کے مہینے میں ان کے پاس آئی اور بتایا کہ وہ 3 ماہ سے حاملہ ہے، فروری میں ہی کرائے گئے الٹراساؤنڈ میں خاتون کے حاملہ ہونے کی رپورٹ منفی آئی تھی، تاہم اسپتال میں اس کی رجسٹریشن ہو چکی تھی۔

ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے بعد مریضہ اکثر اسپتال کی ایمرجنسی میں معائنہ کرانے آتی تھی مگر اس نے کبھی گائنی چیف سے باقاعدہ معائنہ نہیں کرایا۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کمیشن نے میر رضا کے قاتلوں سے متعلقمعلومات فراہم کرنے کے حوالے سے اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کردی۔تف...
29/08/2026

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کمیشن نے میر رضا کے قاتلوں سے متعلقمعلومات فراہم کرنے کے حوالے سے اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ کمیشن نے سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں قاتلوں کی نشاندہی کرنے والی معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمیشن نے انگریزی، اردو اور سندھی اخبارات میں معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اطلاع دینے والے کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

عدالت نے واقعے کی جگہ پر بھی نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے، جو رضاکار نوجوان آویزاں کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ نمبر اور ای میل کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Address

Karachi
Karachi
74200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kolachi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share