Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم

Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم Karachi's most trustable source of accurate weather updates! Offering real-time nowcasts, in-depth technical analysis, and timely advisories.
(576)

Pioneers in weather monitoring, we're the first organization to install weather stations across the city.

سندھ بشمول کراچی کے لیے خوشخبری!ان شاءاللہ مونسون کے اچھے سسٹم جلد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں۔ 15 جولائی کے بعد موسمی حالا...
08/07/2025

سندھ بشمول کراچی کے لیے خوشخبری!
ان شاءاللہ مونسون کے اچھے سسٹم جلد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں۔ 15 جولائی کے بعد موسمی حالات بارشوں کے لیے سازگار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے امکانات بھی موجود ہیں، جو سندھ کی جانب اثرانداز ہو سکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے فالو کرتے رہیں، اپڈیٹس جلد شیئر کی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ بارشیں رحمت کا سبب بنیں، زحمت کا نہیں۔
بیشک بہترین علم اور حکمت اللہ کے پاس ہے۔

ایڈمن: انصر ہاشمی

کراچی میں مرطوب موسم اور گرمی!اشاعت تاریخ: 8 جولائی 2025✦ بھارتی ریاست گجرات کے اوپر موجود سائیکلونک سرکولیشن غیر متوقع ...
08/07/2025

کراچی میں مرطوب موسم اور گرمی!
اشاعت تاریخ: 8 جولائی 2025

✦ بھارتی ریاست گجرات کے اوپر موجود سائیکلونک سرکولیشن غیر متوقع طور پر زیادہ دیر تک برقرار رہی ہے جس کے نتیجے میں کراچی میں آج شدید نمی والی گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

✦ اس وقت شہر قائد کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب قدرے زیادہ ہونے کے سبب محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 48 سے 53 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ایسے موسم میں شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔

✦ رات کے وقت موسم میں معمولی بہتری کا امکان ہے جبکہ سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں سمندری بادلوں سے ہلکی پھوار پڑنے کا بھی امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار/ایڈمن: محمد حسیب
برائے: کراچی ویدر اپڈیٹس

سرکولیشن کے باعث شہر میں شدید حبس کی صورتحال ہے اور کم رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔ ش...
08/07/2025

سرکولیشن کے باعث شہر میں شدید حبس کی صورتحال ہے اور کم رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔ شہر کے قریب کمزور شدت کے بادل آج بنتے رہیں گے۔ کہیں کہیں بوندا باندی یا تیز پھوار ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ فلحال آگلے کچھ دنوں تک کسی بھی قسم کے طاقتور سسٹم کا امکان نہیں۔ ان شاءاللہ 10-15 جولائی کے دوران حالات میں بہتری آنا شروع ہوں گی۔

07/07/2025

کراچی میں پچھلے سال عاشورہ شدید گرم تھا، الحمدللہ اس سال عاشورہ پر موسم بہتر رہا، اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
آمین

سنگاپور، دبئی جیسی اعلی کنسٹرکشن!! وقت سے پہلے علی شان پروجیکٹ مکمل ہو گیا
07/07/2025

سنگاپور، دبئی جیسی اعلی کنسٹرکشن!! وقت سے پہلے علی شان پروجیکٹ مکمل ہو گیا

▫️اس وقت کچ ریجن پر ایک سرکولیشن موجود ہے جس کے باعث جنوبی سندھ یعنی ٹھٹہ، بدین میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کر...
07/07/2025

▫️اس وقت کچ ریجن پر ایک سرکولیشن موجود ہے جس کے باعث جنوبی سندھ یعنی ٹھٹہ، بدین میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کراچی میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی تو چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملیر سعود آباد میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

▫️ سرکولیشن کے باعث شہر میں شدید حبس کی صورتحال ہے اور کم رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔ شہر کے قریب کمزور شدت کے بادل آج بنتے رہیں گے۔ کہیں کہیں بوندا باندی یا تیز پھوار ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ فلحال آگلے کچھ دنوں تک کسی بھی قسم کے طاقتور سسٹم کا امکان نہیں۔ ان شاءاللہ 10-15 جولائی کے دوران حالات میں بہتری آنا شروع ہوں گی۔

ایڈمن: انصر ہاشمی
براۓ؛ کراچی ویدر اپڈیٹس

07/07/2025

🚨 ملیر سعود آباد اور اطراف میں اس وقت ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا سلسلہ جاری۔

07/07/2025

🚨آج صبح سے شہر کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سمندری بادلوں اور سرکولیشن کے اثرات سے شہر میں یہ سلسلہ صبح/رات کے اوقات میں جاری رہے گا۔

ویڈیو: سید شہراز

کراچی اپڈیٹ:● شہر میں آج بھی مطلع آبر آلود ہے اور تیز سمندری ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہے۔ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ ...
06/07/2025

کراچی اپڈیٹ:
● شہر میں آج بھی مطلع آبر آلود ہے اور تیز سمندری ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہے۔ اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 تا 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہے۔
● صبح اور رات کے اوقات میں شہر میں بوندا باندی یا ہلکی پھوار کے امکانات موجود ہیں۔ گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز پھوار ریکارڈ کی گئی۔

ایڈمن : انصر ہاشمی

05/07/2025

📢 سکیم 33 اور اطراف میں سمندری بادلوں اور سرکولیشن کے اثرات کے باعث اچھے شاورز ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ سمندری بادل پورے شہر میں اس وقت فعال ہیں۔
الحمدللہ

Video : Tarim Ali Khan

05/07/2025

🚨 شہر کے مختلف علاقوں میں سمندری بادلوں سے تیز پھوار اور بوندا باندی۔ نارتھ ناظم آباد ، ملیر اور اطراف کے علاقوں سے رپورٹ موصول۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share