Maroof Soomro

Maroof Soomro Always loyel for your mother land.

02/12/2025

ظالم نے ظلم کر دیا۔ کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں ہمرائن نے ایک چور کو پکڑ کر آگ لگا کر جلا کر مار دیا۔
آپکی رائے کے مطابق کیا یہ عمل درست ہے؟

01/12/2025

پاکستان بننے کے بعد وہاں سے جو لوگ آئے انکے پاس کچھ نہ تھا کلیم کمشنر کے پاس 10 چابیاں جمع کرواتے تو انہیں دس گھر دیے گئے 3 لوگ ملکر جاتے ایک دوسرے کی دو دو گواہی دے کر یہاں کی ملکیت شہروں کے مالک بن گیے اسے لوٹ مار کا سال کہا گیا ہے

سلمان رشید تاریخدان تحقیقی سفرنامہ نگار!


01/12/2025

اللہ اکبر! کراچی، نیپا چورنگی میں ہول میں گرنے والی 3 سالہ معصوم بچی کی لاش 15 گھنٹوں بعد نکالی گئی۔ اس کی والدہ بے حال ہیں، کیونکہ وہ اس کا اکلوتا بیٹا تھا، جو بھی گٹر کی لائن میں گر کر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا!


01/12/2025

ٹھٹھہ سول اسپتال میں جب اسٹور کیپر نے دوائیں دینے سے انکار کیا تو ایک غربت کی ستائی ہوئی غریب آخر مجبور ہو کر اس کے گریبان پکڑ لیتی ہے۔

30/11/2025

مہاجر تجزیہ نگار اپنا موقف پیش کرتے ہوئے۔

28/11/2025

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے ہیں، جہاں 84 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 95 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 65 لاپتہ ہیں، جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں!

26/11/2025

سندھ میں الگ کراچی صوبے کا مسئلہ صرف پنجاب سے اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے پیدا کیا جا رہا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور خوشحال شہر کراچی ہے، جبکہ باقی ستر فیصد سندھ بدترین مسائل کا شکار ہے۔
دوسری جانب، جنوبی پنجاب بھی بدترین نظام کا شکار ہے۔ پنجاب کے حکمران جنوبی پنجاب کے بجٹ کو اپنے شہروں پر خرچ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ خطہ مسائل کا نقیب بن چکا ہے۔
ملک کی 12 کروڑ آبادی میں زیادہ تر پنجاب میں ہے، اور جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ان مسائل کا حل پیش کر سکتا ہے۔

26/11/2025

لاڑکانہ کی ایک معصوم بختاور کھلے گٹر میں گر کر فوت ہوگئی، مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
مالا کنڈ کی عورتوں کے لیے ڈیڑھ ارب کی بجٹ رکھنے والے حکمران پہلے اپنے گھر کے بچوں کو تو بچائیں۔
غریب کی آہ عرش تک پہنچتی ہوگی، مگر یہاں سندھ کے وزیروں تک نہیں پہنچتی۔

25/11/2025

لاڑکانہ 8 سالہ بختاور کھلے گٹر میں گر گئی بچی کی ماں عرش والے کو ہاتھ پکڑ کر دہائی دے رہی ہے باقی زمین پر کوئی بھی سننے والا نہیں بچا۔ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے ظالم جابر اور بے حس لوگوں سے اللہ رب العزت حساب ضرور لیگا۔

25/11/2025

مہاجرین کی خدمت: سندھیوں کا انصاریون والا جذبہ
پاکستان بننے کے بعد جب مہاجرین کی ایک بڑی تعداد سندھ میں آئی، تو سندھی قوم نے ان کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ خاص طور پر سکھر سے کراچی تک کی ٹرینیں آدھی خالی ہو جاتی تھیں، کیونکہ سندھی لوگ اپنے دلوں میں انصاریون والا جذبہ رکھتے تھے۔

مہاجرین کی خدمت
سندھی خواتین کراچی کے ڈرگ اسٹیشن پر آنے والے مہاجرین کی خدمت کرتی تھیں۔ یہ خواتین نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرتی تھیں بلکہ ان کی رہائش اور ضروریات کا بھی خیال رکھتی تھیں۔ ان کی مہمان نوازی اور محبت نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

قربانی اور ایثار
سندھیوں نے اپنے گھر، زمینیں اور وسائل مہاجرین کے لیے پیش کیے۔ یہ ایک ایسی مثال ہے جو ہمارے معاشرتی اتحاد اور بھائی چارے کی عکاسی کرتی ہے۔ لوگ اپنی ذاتی مشکلات کو بھول کر دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے رہے۔
ایک بزرگ شخص کی آنکھوں دیکھی کہانی اس وقت کی عکاسی کرتی ہے جب وہ ہجرت کرکے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سندھی لوگ ان کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت موجود رہتے تھے۔ ان کی مہمان نوازی، محبت، اور ایثار نے ان کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا لی۔

25/11/2025

ہند اور سندھ قدیم زمانے سے ہزاروں برس کی تاریخ والا خطہ ہے۔ پاکستان بنانے والے صوبوں نے پاکستان بنایا ہے۔ سندھ کی تقسیم نہیں ہوسکتی۔ سندھ کی مستقل اردو آبادی کے درمیان نفرت کی دراڑ مت ڈالیں۔
ارو بولنے والے اے آر جرنلسٹ!

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maroof Soomro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share