Wila e Ehlebait as

Wila e Ehlebait as Salamun Alikum,
Ye page sirf Aiemma Masomeen as ki talimaat ko frogh deny k lye banaya gya hay.

26/06/2025
25/01/2025

بھائی Athar Rizvi صاحب کا بہترین کلام ملاحظہ فرمائیں

خیبر - تضمین بر بیت میر انیس علیہ الرحمہ
1
اے قلم کاشف اسرار سخن بن کر چل
تشنگی فکر کی مٹ جائے سوئے کوثر چل
معجزہ گاہ علی میں طرف خیبر چل
چہل روزوں کا دکھاتا ہوا ہر منظر چل
سامنے حیدر کرّار کو لڑتا دیکھیں
سامعیں سب در خیبر کو اُکھڑتا دیکھیں
2
وہ غضب جنگ وہ گھمسان کا منظر توبہ
پندرہ سو سے زیادہ کا وہ لشکر توبہ
صفت بيد لرزتے تھے غضنفر توبہ
سورما بھاگتے پھرتے تھے برابر توبہ
اس قدر مرحب و عنتر سے وہ گھبراتے تھے
مثلِ قارون زمینوں میں دھنسے جاتے تھے
3
کچھ وہ اصحاب جو پیغمبرِ اسلام کے تھے
سب جری تھے یہ الگ بات ہے بس نام کے تھے
تین جسمیں کسی مصرف نہ کسی کام کے تھے
پیروے زر تھے کرم خواہ فقط دام کے تھے
ہے بجا اُنکو سگ مال غنیمت کہیے
ایسے افراد کو زنہار غنی مت کہیے
4
اول و ثانی و ثالث کی نبرد آرائی
اک کے بعد اک نے علمداری لشکر پائی
یوں ہی ہوتی رہی اک ماہ تلک رسوائی
اللہ اللہ نہ کھرونچ ایک کسی کے آئی
کہتے تھے ہم تو لعینوں پہ چڑھے جاتے ہیں
لشکری ہمکو مگر چھوڑ کے بھاگ آتے ہیں
5
دن گزرتے رہے پر فتح ابھی تھی بے زار
اپنے اصحاب سے بولے نبی عرش وقار
کل وہ دن ہے کہ بناؤں گا میں اسکو سردار
جو رجُل ہو، جو کرے جنگ میں بڑھ بڑھ کر وار
غیر فرار ہو، کرّار ہو اور غازی ہو
جِس کے دم سے علم دیں کو سرافرازی ہو
6
"غیر فرار" کی تھی قید تو کچھ تھے مضطر
رنج کچھ کرنے لگے شرط "رجُل" کی سن کر
کچھ تو بیچین رہے اتنا کہ جاگے شب بھر
اُنکے ارمانوں کا دم نکلا مگر وقت سحر
متعجّب تھے کہ کس طرح یہ اس جا پہونچے
حکم اللہ سے خیبر میں علی آ پہونچے
7
چہرۂ احمد مرسل پہ بشاشت آئی
پھر تحفظ کو نبوّت کے امامت آئی
عرش سے گویا "لَکَ فتح" کی آیت آئی
کیا علی آئے کہ خیبر میں قیامت آئی
کفر کا دشت ہلا شر کے جبل کانپ اٹھے
رستم عصر جنہیں کہیے وہ یل کانپ اٹھے
8
تحفہ اذن نبی پایا علی نے جس دم
ڈاب میں تیغ رکھی آئے مثالِ ضیغم
اک طرف فتح تھی اک سمت ظفر تھی پیہم
راکب دوش محمد کے ہوا پر تھے قدم
قلب قارون کے وسواس بڑھے جاتے تھے
در، "اذا زلزلت الارض" پڑھے جاتے تھے
9
کھینچ کر تیغ دو سر آ گئے نزدیکِ در
وہ جلالت تھی ہوا موم پگھل کر پتھر
"لِمَنِ المُلک" کا نعرہ کیا، گونجا خیبر
ناگہاں چلنے لگی تیغِ زبانِ حیدر
گیو و گودرز کی کیا اصل ہے، رستم کیا ہے
شق ہوا کعبہ، یہ دروازہ ہیزم کیا ہے
10
دائرہ کفر کا تو ہے تو میں ایمان کی حد
نکہتِ گُلشنِ وحدت ہوں میں تو بوئے بد
تو سگِ جہل ہے میں سرورِ اقلیمِ خرد
تو ہے شر، خیر ہوں میں، تجھکو فنا، میں سرمد
مرحبِ نحس تو مغلوب ہے میں غالب ہوں
دیکھ مجھکو میں علی ابن ابی طالب ہوں
11
سن کے اشعار رجز سامنے آیا بے پیر
اور کی پیشِ علی بے ادبانہ تقریر
اُسکی تقریر کا مقصد تھا علی کی تحقیر
غیظ میں آ کے پکاری یہ علی کی شمشیر
"داند آنکس کہ فصاحت بہ کلامی دارد
ہر سخن موقع و ہر نکتہ مقامی دارد"
(بیت میر انیس مرحوم)

12
صاعقہ بن کے جلا دیتی ہوں بے دینوں کو
ہے یہ رفتار کہ دکھتی نہیں بد بینوں کو
ضائع کر دیتی ہوں میں کفر کی تدوینوں کو
موت کے گھاٹ اُتارونگی اب اِن تینوں کو
مرحب و عنتر و حارث کی قضا دور نہیں
یہ عدد تین کا ہرگز مجھے منظور نہیں
13
ذکر یہ تھا کہ چلی تیغ، سپر کو کاٹا
جب سپر کاٹ چکی خود میں سر کو کاٹا
سر سے سینے میں اُتر آئی جگر کو کاٹا
پھر جگر کاٹ کے نکلی تو کمر کو کاٹا
رک گئی ورنہ سم گاو زمیں کٹ جاتے
کیا زمیں ہے پر جبریلِ امیں کٹ جاتے
14
ہو کے دو ٹکڑوں میں تقسیم گرا وہ خودسر
جوش سا آیا، بڑھے جیش خدا کے صفدر
پہونچے نزدیک تو ہر اِک نے یہ دیکھا منظر
شاخ پر جیسے ہو گل، دست علی پر تھا در
کس تذبذب میں پڑی خلقت انسانی ہے
منتخب بندے میں یہ قوت ربّانی ہے
15
داستاں ختم ہوئی معرکہ خیبر کی
کچھ تبرّا ہوا کچھ مدح ہوئی حیدر کی
کوشش خام تھی کوتاہ سخن اطہرؔ کی
ہے دعا خدمت مولا میں اب اِس نوکر کی
عمر گزرے چمنِ نظم کی سیاحی میں
پشت در پشت ہو مولا تری مداحی میں

(یہ بیت میر انیس کے مرثیہ "نمک خوان تکلم ہے فصاحت میری" کے مطلع کی بیت سے استفادہ کر کے کہی ہے۔ اصل بیت يوں ہے :
عمر گزری ہے اِسی دشت کی سیاحی میں
پانچویں پشت ہے شبّیر کی مدّاحی میں)

19/01/2025

سقیفہ کیا ہے؟



08/01/2025
02/01/2025
25/10/2024

15/09/2024

Mukhtar zindabad Mukhtar zindabad


Haider E Karrar Sirf Ali Walay Azadar Syed Shahenshah Hussain Naqvi Allama Syed Ali Raza Rizvi fans Highlight

Address

South District
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wila e Ehlebait as posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category