Pakistan Current Affairs

Pakistan Current Affairs 🌐 Stay Informed: Pakistan Current Affairs 🇵🇰

Welcome to your one-stop destination for all things Pakistan! Stay updated with the fast-paced developments shap

We bring you the latest news, insights, and analysis on politics, economy, culture, and more.

*`•تنخواہ کے برابرلوگوں کے بجلی کے بل آرہے ہیں،مریم نواز`*لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ  ماہانہ آمد...
25/07/2024

*`•تنخواہ کے برابرلوگوں کے بجلی کے بل آرہے ہیں،مریم نواز`*

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماہانہ آمدن کے برابرلوگوں کی بجلی کے بل آرہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درست ڈیٹا مستقبل کیلیے بہت ضروری ہے، درست ڈیٹا سے ضرورت مند کو دہلیز تک ریلیف پہنچانے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے، ہر ضلع کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ، چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حقدار کو حق ملے، سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ہوں گے، پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کی 13 کروڑ میں سے بڑی آبادی بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتی، بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن کے برابر بجلی کے بل آجاتے ہیں-

*حکومت ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے ساتھ قانونی تعاون کے معاہدے کیلئے کوشاں*وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ڈائر...
25/07/2024

*حکومت ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے ساتھ قانونی تعاون کے معاہدے کیلئے کوشاں*

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت و انصاف، فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی ایپس اور ایکس وغیرہ جیسی سوشل میڈیا سائٹس کے ساتھ باہمی قانونی تعاون کا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایوان بالا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے نادرا کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نادرا نے واٹس ایپ چینل بنایا جس پر 16 لاکھ فالورز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رولز کہتے ہیں کہ 19 سال 3 ماہ تک ہر شہری پر کارڈ بنانا لازم ہے، بصورت دیگر سزا ہو گی، شناختی کارڈ نہ بنانے کی صورت میں 50 ہزار جرمانہ اور ایک سال کی قید کی سزا ہے، آج تک کسی شخص کو شناختی کارڈ نہ بنانے پر سزا نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ ہر صوبے کے قوانین مختلف ہیں، ان میں ہم آہنگ نہیں ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ یونین کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے پاس ہو

*خیبرپختونخوا: گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیر معینہ مدت تک کے لیے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان*خیبرپختونخوا میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے غی...
25/07/2024

*خیبرپختونخوا: گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیر معینہ مدت تک کے لیے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان*

خیبرپختونخوا میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت تک کے لیے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کے اندر اشیا اور خورد و نوش کی ترسیل پر احتجاجاً پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 10 چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کردیے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ ایکسل لوڈ کا نفاذ ختم کرکے ملک بھر میں گڈز کی ترسیل کا یکساں نظام بنایا جائے اور جی ٹی روڈ، نیشنل ہائی وے، کوہاٹ ٹنل اور کانٹوں پر ٹھیکیدارانہ نظام کو فوری ختم کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوڈڈ گاڑیوں کی لوٹ مار اور ڈرائیوروں کی اغواکاری کو فوری روکا جائے۔

ترجمان گڈز ایسوسی ایشن وقاص آفریدی نے کہا کہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، مختلف ٹیکسسز اور ٹھیکدرانہ نظام سے تنگ آگئے ہیں، حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کرے۔

گڈز ٹرانسپورٹر کے مالک افتخار احمد نے کہا کہ حکومت ہزاروں مزدوروں کی روزی چھیننے سے بچائے

چارٹر آف ڈیمانڈز میں مطالبہ کیا گیا کہ چیکینگ کے نام پر کسٹم حکام کی جانب سے ہراساں

*حافظ آباد: ڈاکوؤں کی خاتون سے شوہر اور بیٹی کے سامنے زیادتی*پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ڈاکوؤں نےدوران ڈکیتی خاتون سے ...
25/07/2024

*حافظ آباد: ڈاکوؤں کی خاتون سے شوہر اور بیٹی کے سامنے زیادتی*

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ڈاکوؤں نےدوران ڈکیتی خاتون سے شوہر اور بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کی۔

شاہد اور اس کی بیوی اور ڈھائی سال کی بیٹی موٹرسائیکل پر چنیوٹ جا رہے تھےکہ سکھیکی کےقریب تین ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لے گئے، جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ڈکیتی اور زیادتی کے بعد پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے تھانہ حدود کے چکر میں پڑ گئی۔

بعد ازاں ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ سکھیکی لقمان چٹھہ کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ڈاکوؤں کےخلاف تھانہ سکھیکی میں ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

*لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست خارج*لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی جانب  سے...
25/07/2024

*لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست خارج*

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی جانب سے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

عمران خان نے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنےکا حکم دے اور ممکنہ حراست آرمی کو دینےکے خلاف حکم جاری کرے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی، رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نا ہونےکا اعتراض عائد کیا تھا۔

*اسلام آباد: ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز*سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی ف...
25/07/2024

*اسلام آباد: ٹی وی کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز*

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ‏ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کے لیے فیس رکھنے کی تجویز دی، ان کی جانب سے موٹر ویز کے خارجی پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس رکھنے کی تجویز دی گئی جب کہ قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بھی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس وصول کرتا ہے اور اس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومت سپورٹ کرتی ہے تا کہ ان کے قومی بیانیے کی ترویج کی جائے اور اس وقت جو رقم وصول کی جارہی ہے وہ بہت معمولی ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومتیں ٹی وی لائسنس فیس کے

*`پنجاب میں تین روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد`*پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسہ، جلوس، ری...
25/07/2024

*`پنجاب میں تین روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد`*

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسہ، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لاہور سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات پر کیا گیا۔ کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمدیقینی بنائے گی۔

*▪️لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا*لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے س...
23/07/2024

*▪️لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا*

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح بارش کے بعد شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شالیمار، گڑھی شاہو، مال روڈ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، ساندہ، اسلامپورہ و گردو نواح میں بادل برسے، بارش کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔

لاہور کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، مریدکے، گوجرانوالہ، اٹک، وزیر آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بارش کی وجہ سے اگلے تین دن کے دوران پنجاب کے اضلاع نارووال اور سیالکوٹ میں ہائی لیول فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جموں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث نارووال اور سیالکوٹ کے ندی نالوں میں سیلاب آ سکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق نالہ ایک، دائیک اور پلکھو میں شدید طغیانی سے ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، فلیش فلڈنگ سے ذرائع آمدو رفت میں خلل، عمارتوں، فصلوں اور مویشوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنان کو جناح ہاؤس میں داخل ہونے سے روکا، ہمارے 16 لوگوں کو شہید کیا گیا، 3 لوگوں کی ٹانگیں کاٹی ...
23/07/2024

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنان کو جناح ہاؤس میں داخل ہونے سے روکا، ہمارے 16 لوگوں کو شہید کیا گیا، 3 لوگوں کی ٹانگیں کاٹی گئیں اور ایک کو معذور کیا گیا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو اُٹھایا گیا اور ان کو سزا دی گئی، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج آئی ایس آئی نے چھپائی۔ عمران خان

23/07/2024



🔥غزہ کا ایک مجاہد 100 یہودی فوجیوں سے 6 گھنٹے تک اکیلا لڑتا رہا

⭕️یہ غزہ میدان جنگ کی ابتک کی سب سے حیران کن رپورٹ ہے

⭕️ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر نے اسرائیلی میڈیا یدیعوت احرونوت کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ

⭕️ہمیں خانیونس میں سب سے خطرناک معرکہ لڑنا پڑا

⭕️یہ 16 فروری 2024 کا دن تھا

⭕️جب ہمارے 100 سے زائد فوجیوں پر مشتمل ایک فوجی یونٹ ایک ایسے گھر میں داخل ہونے لگا

⭕️جہاں پہلے سے ہمارے لیے ایک گھات لگائی گئی تھی

⭕️جس میں ہمارا ایک فوجی زخمی ہوگیا

⭕️ہمارے فوجی اس عمارت سے پیچھے ہٹ گئے

⭕️ہم نے ایک چھوٹا ڈرون بھیجا تاکہ کیمرے کی مدد سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے

⭕️ہمیں پتہ چلا کہ عمارت کے تہہ خانے میں ایک یا دو مجاہد پناہ لیے ہوئے ہیں

⭕️ہم نے اس عمارت پر شدید بم برسائے

⭕️جب گرد و غبار چھٹا تو ہم نے ایک اور ڈرون بھیجا

⭕️تو ہمیں پتہ چلا عمارت میں ایک مجاہد پیٹا ہوا ہے جس کی ٹانگوں کے پاس اس کا اسلحہ پڑا ہوا

⭕️اسرائیلی فوجی کمانڈر کے ساتھ فوجی عمارت کے دروازے سے اس میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اس مجاہد پر ہینڈ گرنیڈ بم پھینک کر اسے مار دیں

⭕️فوجیوں کو ایسا لگا جیسے وہ مجاہد تو مرا ہوا ہے

⭕️لیکن اس مجاہد نے اچانک فائرنگ کردی جس سے ہمارا ایک اور فوجی زخمی ہو گیا

⭕️ہم نے ایک ڈرون بھیجا تاکہ اس کا خاتمہ کردیا جائے

⭕️لیکن پتہ چلتا ہے کہ وہ مجاہد ابھی بھی زندہ ہے

⭕️اور ریت کی بوری کے پیچھے اس نے خود کو چھپا رکھا ہے

⭕️وہ مجاہد 10 ہینڈ گرنیڈ بموں سے بچ گیا تھا

⭕️اس معرکے کے 6 گھنٹے گزر جانے کے باجود بھی وہ مجاہد سرنڈر کرنے کو تیار نا تھا

⭕️اور وہ عمارت کے تہہ خانے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کررہا تھا

⭕️یہاں تک کہ ہمارے پے درپے حملوں کے بعد بالآخر وہ شہید ہوگیا

⭕️اس دوران ہم نے 4 ڈرون بھیجے اسے ختم کرنے کے لیے

⭕️ 10 سے زائد ہینڈ گرنیڈ بم پھینکے اور مسلسل فائرنگ کی

⭕️اس دن ہم نے چند مجاہدین کو ختم کرنے کے لیے آدھا دن تک لڑائی لڑی

⭕️یہ ہمارے لیے ایک مشکل ترین اور سخت ترین معرکہ تھا

⭕️اسرائیلی فوجی یونٹ کے کمانڈر غائی کا عبرانی میڈیا کو انٹرویو

⭕️یہ ہے میدان جنگ میں اللہ کی نصرت اور مدد دشمن خود اعتراف کررہا ہے مجاہدین کی بہادری اور دلیری کی اور اللہ کی مدد کی گواہی دے رہا ہے

⭕️یہ حیران کن لڑائی غزہ کے خانیونس علاقے میں لڑی گئی جہاں اسرائیل چار ماہ تک لڑتا رہا لیکن ناکام لوٹا

⭕️اب ایک بار پھر اسرائیل نے خانیونس پر حملہ کردیا ہے

⭕️یہاں کے مسلمانوں اور مجاہدین جو اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں

بھارت، اسرائیل اور امریکہ مل کر بھی اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے جتنا تم لوگوں نے خود اپنی جہالت، ہٹ دھرمی ا...
23/07/2024

بھارت، اسرائیل اور امریکہ مل کر بھی اس ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتے تھے جتنا تم لوگوں نے خود اپنی جہالت، ہٹ دھرمی اور فرعونیت سے پہنچایا ہے...!!!

پنے ملک کی خبر سے ناواقف اتنے دور کی خبر کس کو دیکھا رہے ہو آج بنو شہر معصوم شہریوں کے خون  سے لہو لہان ہوا ہے
23/07/2024

پنے ملک کی خبر سے ناواقف اتنے دور کی خبر کس کو دیکھا رہے ہو آج بنو شہر معصوم شہریوں کے خون سے لہو لہان ہوا ہے

Address

Karachi
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Current Affairs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share