Tayyab News

Tayyab News سچ کی آواز طیب نیوز

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امورسرکاری حج اسکیم کی تعداد ایک ل...
10/08/2026

حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امور

سرکاری حج اسکیم کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 526 ہے، پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع کی جائے گی: سردار یوسف۔ فوٹو فائل
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے اور اب عازمین حج گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے کیونکہ عازمین کو انتظار اور طویل قطاروں سے بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کروا سکیں گے، عازمین کے پاس ادائیگی کے لیے 3 آپشن موجود ہیں، حج اخراجات کریڈٹ کارڈ یا پی ایس آئی ڈی سے جمع کرا سکیں گے، چالان فارم پرنٹ کرکے نقد رقم بھی جمع کروائی جاسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 526 ہے، پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع کی جائے گی، حج اخراجات دوسری قسط اکتوبر میں وصول کی جائے گی، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمین بھی پاک حج ایپ کی ذریعے پرائیویٹ آپریٹر کا انتخاب کرسکیں گے، عازمین پرائیویٹ آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائیترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا...
10/08/2026

سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم سلامتی کا سبب امریکا ہے، خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکاکو اپنی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، عمان کےساتھ معاہدہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کا ضامن نہیں، آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدے میں امریکا شامل نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے، ثالثوں کے ذریعے امریکا کےساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، عبوری معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری رہنے تک امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

تونسہ :(وہوا)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان صفدر یار جنگ کا دورہ وہوا، سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایتوہ...
10/08/2026

تونسہ :(وہوا)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان صفدر یار جنگ کا دورہ وہوا، سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

وہوا: ڈیرہ غازی خان لوکل گورنمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر صفدر یار جنگ نے یونین کونسل وہوا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونین کونسل کے ماحول اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور سائلین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صفدر یار جنگ نے سیکرٹریز یونین کونسلز کو ہدایات کی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کیا جائے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں کی داد رسی اور ان کے جائز مسائل کا بروقت حل متعلقہ عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

پیٹرول اصل قیمت سے 139 اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے کا انکشافاسلام آباد: شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ...
10/08/2026

پیٹرول اصل قیمت سے 139 اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بڑھتے ٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں جب کہ پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے تاہم شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جب کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے کی لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 74روپے 28 پیسے اور کلائمٹ سپورٹ لیوی 5 روپے کے حساب سے عائد ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر میں 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاریآزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 ک...
10/08/2026

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے تحت 4 اضلاع میں سے ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہو رہی ہے جبکہ 2 اضلاع پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ حلقے یوں بھی توجہ کامرکز ہیں کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان اورسابق وزرائے اعظم سردار عتیق اورسردار تنویر الیاس سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چاروں حلقوں میں سکیورٹی کے انتطامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس میں مسلم لیگ ن 15 اور پیپلزپارٹی 6 نشستیں لینے میں کامیاب ہوسکی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ م...
10/08/2026

کراچی سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔

بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائےگی جس کے بعد ملک بھرکے لیےاگلےماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17کروڑ روپے سے زائد کاریلیف مل رہا ہے تاہم جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت رواں ماہ اگست میں ختم ہوجائے گی،جس کے بعد اپریل تاجون2026کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔

اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے جو تقریبا ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا؟یہ فیصلہ نیپرا کرے گا۔

آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہآبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقی...
10/08/2026

آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا میں پیر کی صبح ہونے والی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل آبنائے ہرمز کے مستقبل کے حوالے سے اب بھی صورتحال غیر واضح ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین کے حوالے سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم امریکا کو ابھی دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب  کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس...
10/08/2026

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وہ سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے ۔

اجلاس میں ملک کی معاشی ، سکیورٹی صورتحال زیر غور آئے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کیخلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کر لیاسینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل م...
10/08/2026

شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کیخلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کر لیا

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا ۔

شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف 9 اگست کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرا دی ۔

سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ گلستانِ جوہر کراچی میں واقع گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے۔ جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

شرجیل میمن نے معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات اور انکوائری میں مکمل تعاون کریں گے۔

حج 2027 کے لیے درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کے طریقہ کارکو حتمی شکل دے دی گئی ۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری ...
10/08/2026

حج 2027 کے لیے درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کے طریقہ کارکو حتمی شکل دے دی گئی ۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی درخواستیں دے سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے، پہلی بار نصف رقم اورباقی دوسری قسط میں ادا کرنی ہوگی،کوٹہ مکمل ہونے پر مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

حج 2027 کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ، سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

Address

Tayyab Heights Plot No 376 Liberty Commercial, Midway B Avenue, Bahria Town Karachi
Karachi
75320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tayyab News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tayyab News:

Shortcuts

Share