Voice of Business

Voice of Business A fortnightly newspaper "Voice of Business"

وفاقی وزیر بجلی سرداراویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماہانہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 200 ...
12/08/2025

وفاقی وزیر بجلی سرداراویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماہانہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔

اے پی پی کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرداراویس خان لغاری نے کہا کہ 60 سے 70 لاکھ صارفین 200 یونٹ سے کم ہوتے تھے، ان کی تعداد بڑھتے ہوئے ایک کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، حکومت پہلے ہی ان کا بوجھ سنبھال رہی ہے ، حکومت نے سبسڈی کے علاوہ 60 فیصد بجلی کی قیمتیں کم کی ہیں۔

WAPDA Engineers/Officers/Officials Only #

آباد:گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہونے پر کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔61فیصد ...
12/08/2025

آباد:گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہونے پر کاروباری افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔61فیصد کاروباری طبقے نے موجودہ کاروباری حالات کو موافق ترین قرار دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'اے پی پی' کی رپورٹ کے مطابق گیلپ کے بزنس سروے 2025کے اعدادوشمار کہتے ہیں کہ درست فیصلوں کے نتیجے میں کاروباری افراد نے معیشت کی درست سمت کی نشاندہی کی جو پچھلے چار سالوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے،61فیصد کاروباری طبقے نے موجودہ کاروباری حالات کو موافق ترین قرار دیا ہے،یہ شرح پچھلے سال 55 فیصد تھی۔ 46فیصدکاروباری حضرات نے موجودہ حکومت کو پچھلی حکومت کی نسبت بہتر اقتصادی انتظام چلانےوالا قرار دیا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق یہ شرح پچھلے سال 24 فیصد تھی جس میں خاطر خواہ اضافہ نظر آیا ہے۔مستقبل کی امید میں استحکام60فیصد سے ایک فیصد بڑھ کر 61 فیصد ہوچکاہے تاہم بدعنوانی کی رپورٹنگ میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی۔گزشتہ چھ ماہ میں رشوت دینے والے کاروباری حضرات کی شرح 34% سے کم ہو کر 15% رہ گئی ہے۔ سروے میں توانائی کا منظرنامہ بھی بہتر نظر آرہا ہے۔ دن کے وقت لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والے کاروباری افراد کی شکایات میں کمی کی شرح گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتری کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے غزہ پر اسرائیلی حملے میں چھ فلسطینی صحافیوں کی شہادت کو انتہ...
11/08/2025

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے غزہ پر اسرائیلی حملے میں چھ فلسطینی صحافیوں کی شہادت کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا ہے۔

یہ شہادتیںان صحافیوں کے خیمے پر اسرائیل کے حملے میں ہوئیں۔ او ایچ سی ایچ آر نے اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے

صحافیوں میں سے پانچ قطر سے تعلق رکھنے والے ٹی وی چینل الجزیرہ کے لیے کام کرتے تھے، جن میں 28 سالہ انس الشریف بھی شامل تھے جنہیں اسرائیل نے حماس کا آلہ کار قرار دیا.


ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے۔...
11/08/2025

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 8 سو روپے کا ہوگیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3,086 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد یہ قیمت 310,699 روپے سے کم ہو کر 307,613 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 284,817 روپے سے کم ہو کر 281,988 روپے ہوگئی

ایسوسی ایشن نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,397 ڈالر سے کم ہو کر 3,361 ڈالر ہوگئی۔

ملک بھر میں مالی سال 2025 میں دالوں کی درآمدات  بُلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات ...
11/08/2025

ملک بھر میں مالی سال 2025 میں دالوں کی درآمدات بُلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا کہ مالی سال 2025 (جولائی 24 تا جون 25) کے درمیان دالوں کی امپورٹ 14 لاکھ 64 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، جس کی مالیت ایک ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مالی سال 2023 میں 13 لاکھ 15 ہزار ٹن دالیں (مالیت 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) درآمد کی گئی تھیں۔

گزشتہ مالی سال 2024 کے دوران 11 لاکھ 66 ہزار ٹن دالیں امپورٹ کی گئی تھیں، جن کی مالیت 94 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

مالی سال 25 کے اقتصادی سروے کے مطابق دالوں کی مقامی پیداوار میں کمی ہوئی تھی۔

چنے کی دال کی پیداوار مالی سال 25 میں 16.6 فیصد کم ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار ٹن رہ گئی، جس کا حجم 2024 میں 2 لاکھ 9 ہزار ٹن رہا تھا۔

جبکہ مسور اور ماش کی پیداوار بالترتیب 5,000 اور 6,000 ٹن پر برقرار رہی۔

https://www.dawn.com/news/1929247/record-food-imports-skyrocketing-prices-hit-masses

#دالیں

پاکستان سے مالی سال 25-20254 کے دوران تمباکو کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 158.31 فیصد بڑھ گئی۔سرکاری خبر رساں ادارے 'اے ...
10/08/2025

پاکستان سے مالی سال 25-20254 کے دوران تمباکو کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 158.31 فیصد بڑھ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'اے پی پی' نے پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جولائی 2024 تا جون 2025 کے دوران ملک سے تمباکو کی برآمدات 16 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جس کا حجم گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران 6 کروڑ 44 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مقدار کے لحاظ سے تمباکو کی برآمدات میں 140.18 فیصد اضافہ ہوا ، جو 43,520 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 18,282 میٹرک ٹن ہو گئی۔

دریں اثنا، سال بہ سال کی بنیاد پر، تمباکو کی برآمد میں بھی گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جون 2025 کے دوران 303.92 فیصد اضافہ ہوا۔

جون 2025 کے دوران ملک سے تمباکو کی برآمدات 7.985 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جون 2024 میں 1.977 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔

https://www.app.com.pk/business/to***co-exports-increase-158-31-to-166-527-mln-in-fy-2025/

***co

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف شدید اندرونی خلفشار کا شکار ہے، لہٰذا پی ٹی آئی کو سب سے بڑا خطرہ اسٹیبلش...
10/08/2025

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف شدید اندرونی خلفشار کا شکار ہے، لہٰذا پی ٹی آئی کو سب سے بڑا خطرہ اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے نہیں بلکہ اپنے اندر سے ہے۔

پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ جب بھی چاہیں یہ پارٹی کو ہوا میں تنکوں کی طرح بکھیر سکتے ہیں، یہ موقع ہم نے خود دیا ہے۔

10/08/2025

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، چیف آف آرمی سٹاف (COAS)، امریکہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران، انہوں نے سینئر سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی تارکین وطن کے ارکان کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کی ہے۔

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کی امریکا کے سرکاری دورے میں  سینئر سیاسی اور عسکری قیادت، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ با...
10/08/2025

فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کی امریکا کے سرکاری دورے میں سینئر سیاسی اور عسکری قیادت، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں مزید  8 فلسطینی شہید ہو گئے۔جبکہ جنگ شروع ہو...
10/08/2025

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

جبکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی پیدا کردہ بھوک سے شہید والوں کی تعداد 217 ہو گئی، جن میں 100 بچے بھی شامل ہیں۔

Baber IqbalElmed InstrumentsSialkot
13/08/2023

Baber Iqbal
Elmed Instruments
Sialkot



Mr. Fayyaz Ahmed KhanChief ExecutiveDR. IHSANULLAH KHAN MEDICAL INSTITUTE
13/08/2023

Mr. Fayyaz Ahmed Khan
Chief Executive
DR. IHSANULLAH KHAN MEDICAL INSTITUTE



Address

Karachi
74900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Business posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Business:

Share