All about lawyers in Sindh Pakistan:
Sindh Lawyers is a page, focusing on legal professionals in Sindh, Pakistan.
It shares legal updates and discusses legal matters, aiming to keep the legal community informed and connected.
30/10/2025
25/10/2025
سیریل نمبر 13
For
میمبر سندھ بارکونسل ڈسٹرکٹ ساؤتھ جی ایم کورائی
22/10/2025
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جنرل سیکریٹری محمد غلام رحمان کورائی کے دستخط سے ایک درخواست دی گئی ہے جس میں 19 اکتوبر 2025 کو منعقدہ سول ججز و مجسٹریٹس کے امتحان میں امیدواروں کو دو گریس مارکس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
خط میں 2017 کے فیصلے کی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔
16/10/2025
سپریم کورٹ بار کے نئے عہدیداران کو مبارکباد
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ہارون رشید اور ان کی پوری ٹیم کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ وکلا برادری اور مختلف قانونی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت بار اور بینچ کے درمیان بہتر روابط قائم کرے گی، عدلیہ کی آزادی اور وکلا کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
نئی قیادت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک متحرک اور تجربہ کار ٹیم ہے جو عدالتی نظام میں بہتری کے لیے مثبت اقدامات کرے گی۔
14/10/2025
افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ
جناب ابرار حسن، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (سابق صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن)
اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ان کی نمازِ جنازہ بدھ، 15 اکتوبر 2025 کو نمازِ ظہر (1:20 بجے دوپہر) کے بعد
جامع مسجد بیت السلام، ففتھ کمرشل اسٹریٹ، فیز IV، ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائے گی۔
تمام وکلا حضرات سے درخواست ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے دعا فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔ 🤲
28/09/2025
فرینڈز آف سلیم منگریو کے زیر اہتمام آج ہائیکورٹ بار میں وکلاء کے اعزاز میں دعوتِ حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار کی سیکریٹری کی امیدوار فریدہ منگریو اور سندھ بار کونسل ایسٹ سے امیدوار جہانگیر راہجو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دیے۔
تقریب میں بڑی تعداد میں وکلاء شریک ہوئے اور اس موقع پر دوستانہ ماحول میں خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔ شرکاء نے فریدہ منگریو اور جہانگیر راہجو کی جانب سے دی گئی ضیافت کو خوش آئند قرار دیا اور ان کی انتخابی کاوشوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
Be the first to know and let us send you an email when Sindh Lawyers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.