
08/08/2025
جامعہ کراچی میں کتوں کا حملہ – طلبہ خوف و ہراس کا شکار
آج 8 اگست کی صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر جامعہ کراچی کے ڈپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 6 سے 7 آوارہ کتوں نے اچانک ایک طالب علم پر حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑا اور اس کا سر زخمی ہو گیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ اس سے قبل بھی متعدد طلبہ اس طرح کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ طلبہ اب خود کو جامعہ کراچی کی حدود میں بھی محفوظ محسوس نہیں کرتے۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ان خطرناک کتوں کو فی الفور جامعہ کی حدود سے نکالا جائے، تاکہ وہ خوف و دہشت کے سائے کے بغیر اپنے ڈیپارٹمنٹ تک پہنچ سکیں۔