07/02/2020
💔محبت چھوڑ دی ہم نے.....💔
یہ تم سے کہہ دیا کس نے
کہ تم بِن رہ نہیں سکتے
یہ دکھ ہم سھہ نہیں سکتے
چلو ہم مان لیتے ہیں کہ
تم بِن ہم بہت روئے
کہ راتوں کو نہیں سوئے
مگر افسوس ہے جاناں!
کہ اب کے تم لوٹو گے
ہمیں تبدیل پاو گے
بہت مایوس ہو گے تم
اگر تم پوچھنا چاھو
کہ ایسا کیوں کیا ہم نے
تو سُن لو غور سے جاناں!
پرانی اِک روایت توڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے.....
محبت چھوڑ دی ہم نے.....
♥♥