27/03/2025
پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانو کے رہنما و ٹائون چیئرمین
ایڈوکیٹ وقار علی بھٹو کا کہنا ہے کے سندھ یونایٹیڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ متنازعہ کینالوں کے معاملے پر عوام کو پیپلز پارٹی کی دشمنی میں جھوٹ پر مبنی بیانیہ پر ورغلانے کے بجائے عملی سیاست کریں
عوام ان کے آمریت پسند ذہن اور پیپلز پارٹی مخالفت کو اچھی طرح پہچانتی ہے اس لیے انہیں ہمیشہ انتخابات میں مسترد ہی کیا جاتا ہے لاڑکانہ ہائی کورٹ بار سے سید زین شاہ کے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی پر تنقید کے جواب میں
چئیرمین ایمپائر ٹاون وقار بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کے متنازعہ کینالوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی روز اول سے اس کے خلاف دو ٹوک موقف اپنا کے سامنے آئی ہے کے یہ کینال کسی صورت میں سندھ کی عوام کو قبول نہیں لیکن سید زین شاہ اور ان جیسے جعلی قوم پرست اور مفاد پرست ٹولے کی جانب سے متنازعہ کینالوں کے خلاف مہم چلانے کے بجائے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف عوام کو بہکانے کی مہم شروع کی گئی ہے
لیکن عوام ایسے افراد کو اچھی طرح جانتی ہے یہ وہی لوگ ہیں جو آمریت کی گود میں بیٹھ کر کالا باغ ڈیم تک بنانے کے حمایتی تھے یہی وہ لوگ تھے جو ضیاء الحق جیسے ڈکٹیٹر کے کندھے پر سوار ہوکے چور دروازوں سے فائدے حاصل کرتے رہے یہی وہ وجوہات ہیں جس کی بنا پر سندھ کی عوام انہیں ہر انتخابات میں ووٹ نہیں دیتے۔
وقار بھٹو کا کہنا تھا کے صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کھلے عام متنازعہ کینالوں کے بننے کی مخالفت کرنے کے بیان کے بعد کوئی پیپلزپارٹی کو کینالوں کے بننے کا حمایتی کیسے کہہ سکتا یے۔
سندھ اسمبلی میں متنازعہ کینالوں کے خلاف قرار داد پاس ہونا سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کی جانب سے اس ایشو پر ہونے والے مظاہرے ان میں ہزارون افراد کی شرکت اور
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے متعدد بیانات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
وقار بھٹو کا کہنا تھا کے پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کی مخالف کی اس کے لیے آخری حد تک گئے یہی وجہ ہے کے کالا باغ ڈیم آج تک نہیں بن سکا اور اب پیپلزپارٹی ان متنازعہ کینالوں کے خلاف جس حد تک جانا پڑا جائے گی اور جو بھی قربانی دینا پڑی پیپلزپارٹی کی قیادت ہو یا کارکن اس سے دریغ نہیں کریں گے سندھ ہماری ریڈ لائین ہے اس کے خلاف جو بھی منصوبہ بنے گا ہمارے ہوتے ہوئے کسی صورت اس پر عمل ممکن نہیں ہوسکے گا
چئیرمین ایمپائر ٹاون وقار بھٹو کا کہنا تھا کے سید زین شاہ اور پیپلزپارٹی مخالفین پیپلزپارٹی کے مخالفت میں بیان دے کر اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے بجائے متنازعہ کینالوں کو بننے سے روکنے میں نیک نیتی سے کردار ادا کریں۔