Islamic Inspirations

Islamic Inspirations Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Inspirations, Digital creator, Business Centre Mumtaz Hassan Road, Karachi.

‏‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن مومن کا آئینہ ہے ، اور مومن مومن کا بھائی ہے ، اس کے مال کا ( نقصان ہوتا ہو تو ) بچاؤ ک...
21/12/2025

‏‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ مومن مومن کا آئینہ ہے ، اور مومن مومن کا بھائی ہے ، اس کے مال کا ( نقصان ہوتا ہو تو ) بچاؤ کرتا ہے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی ( عزت کی ) حفاظت کرتا ہے ۔‘‘

(سُنن ابوداؤد : 4918)

‏‎حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،انہوں نے کہا : ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ ( رمضان میں ) انتیس انتیس روزے بہت ...
21/12/2025

‏‎حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،

انہوں نے کہا : ہم نے نبی ﷺ کے ساتھ ( رمضان میں ) انتیس انتیس روزے بہت زیادہ رکھے ہیں اور تیس تیس کم ۔

(سُنن ابوداؤد : 2322)
#صبر

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:اگر تم میں سے جب کوئی اذان (فجر) سنے اور (کھانے پینے کا) برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو اسے رکھے نہیں...
21/12/2025

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

اگر تم میں سے جب کوئی اذان (فجر) سنے اور (کھانے پینے کا) برتن اس کے ہاتھ میں ہو، تو اسے رکھے نہیں حتیٰ کہ اپنی ضرورت پوری کر لے.

ابوداؤد 2350
(المستدرک للحاكم 1552؛ السلسلة الصحيحة 2209؛ مسند احمد 1314؛ مشکوٰۃ المصابيح 1988)
#صبر

‏‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میرے دل پر غبار سا چھا جاتا ہے تو میں ( اس کیفیت کے ازالے کے لیے ) ایک دن میں سو بار اللہ سے...
21/12/2025

‏‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ میرے دل پر غبار سا چھا جاتا ہے تو میں ( اس کیفیت کے ازالے کے لیے ) ایک دن میں سو بار اللہ سے استغفار کرتا ہوں ۔‘‘

(صحیح مسلم : 2702)
#صبر

‏کہو کہ : میں پناہ مانگتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔ سب لوگوں کے بادشاہ کی۔ سب لوگوں کے معبود کی۔ اس وسوسہ ڈالنے والے ...
21/12/2025

‏کہو کہ : میں پناہ مانگتا ہوں سب لوگوں کے پروردگار کی۔ سب لوگوں کے بادشاہ کی۔ سب لوگوں کے معبود کی۔ اس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو پیچھے کو چھپ جاتا ہے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ چاہے وہ جنات میں سے ہو، یا انسانوں میں سے۔
سورۃ النَّاس

‏‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومن مومن کا آئینہ ہے ، اور مومن مومن کا بھائی ہے ، اس کے مال کا ( نقصان ہوتا ہو تو ) بچاؤ ک...
21/12/2025

‏‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ مومن مومن کا آئینہ ہے ، اور مومن مومن کا بھائی ہے ، اس کے مال کا ( نقصان ہوتا ہو تو ) بچاؤ کرتا ہے اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی ( عزت کی ) حفاظت کرتا ہے ۔‘‘

(سُنن ابوداؤد : 4918)
#صبر

‏حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ زمین میرے لیے پاک کرنے والی بنائی گئی ہے اور جائے سج...
21/12/2025

‏حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’ زمین میرے لیے پاک کرنے والی بنائی گئی ہے اور جائے سجدہ بھی ۔‘‘

(سنن ابو داؤد، ۴۸۹)
#مکه #صبر #مدينة #محمد

‏حضرت جریر بن عبدالله ؓ بیان کرتے ہیں:میں نے رسول الله ﷺ سے (کسی اجنبی غیر محرم عورت پر) اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پ...
21/12/2025

‏حضرت جریر بن عبدالله ؓ بیان کرتے ہیں:

میں نے رسول الله ﷺ سے (کسی اجنبی غیر محرم عورت پر) اچانک نظر پڑ جانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے مجھے نگاہیں ہٹا لینے کا حکم دیا.

مسلم 5644
(ترمذی 2774؛ ابوداؤد 2148؛ مسند احمد 6663؛ المستدرک للحاكم 3498؛ مشکوٰۃ 3104)
#مکه #صبر #مدينة #محمد

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اتارنے لگو. اور کسی آدمی کو اس کے باپ کے جرم میں ...
21/12/2025

‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:

میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اتارنے لگو. اور کسی آدمی کو اس کے باپ کے جرم میں یا اس کے بھائی کے جرم میں نہیں پکڑا جاسکتا.

نسائی 4132
(بخاری 6868؛ مسلم 225؛ ابوداؤد 4686؛ ماجہ 3943)
#مکه #صبر #مدينة #محمد

‏اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی ...
21/12/2025

‏اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی سے کچھ لوگوں کو نقصان پہنچا بیٹھو، اور پھر اپنے کئے پر پچھتاؤ۔
سورۃ الحجرات آیت نمبر 6

Address

Business Centre Mumtaz Hassan Road
Karachi
05444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Inspirations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share