
31/07/2025
ایک سیکنڈ کو سوچیں کہ آپ کی بیوی کا ماضی میں ایک بوائے فرینڈ رہ چکا ہے۔ جس سے وہ آپ سے زیادہ پیار کرتی ہے۔ اتنا پیار کرتی ہے کہ وہ سامنے آ جائے تو آپ کا نام بھی بھول جائے گی۔ اور پھر آپ کو اپنا نام واپس یاد دلانے کے لئے جتن کرنا پڑیں گے۔ اور آپ کو واپس بیوی کا دل جیتنا ہوگا۔
آپ کو یہ منظر کیسا لگے گا؟
خوفناک؟
لیکن یہ منظر بالی وڈ جابجا نارملائز کرکے دکھاتا ہے۔ جس میں کسی کی بیوی ہوتی ہے اس کا ایکس ہوتا ہے اور پھر اس کو وہ یاد آتا ہے اور اس کے بعد ہیرو یا پھر ایکس اس کو پانے کی دوبارہ کوشش کرتا ہے اور اس سب کو رومانس یا پھر پیار کا نام دیا جاتا ہے۔
جبکہ یہ پیار کے نام پر دکھایا جانیوالا کچرا ہے، بے غیرتی ہے اور بے شرمی کی انتہا ہے۔
اتنا beta مرد بن کر جینے سے بہتر انسان کا اس دنیا کو چھوڑ دینا ہے اور ایسی فلموں کو رومانٹک فلمیں سمجھ کر ہائیپ دینے والوں کو بھی پانچ حروف بھیجنے بنتے ہیں۔
مطلب یہ بکواس اب پیار کہلائے گی۔ 🖐️ بھئی تم لوگوں کے ایسے پیار پر
اور وہ فیمنسٹ جو عورت کی اس تذلیل پر خاموش ہیں ان پر بھی 🖐️ کیونکہ یہ عورت کی بطور ادارہ بھی تذلیل ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہوتے ہوئے کسی اور مرد کے سپنے سجا کر سوتی اور جاگتی ہے۔ یہ مردانہ شاؤنزم سے کہیں زیادہ بڑی تذلیل ہے جسے وومن ایمپاؤرمنٹ کے نام پر ذہنوں میں انڈیلا جا رہا ہے۔