Page For Sell

Page For Sell Ntv News leading A News Chennal Pakistan

16/06/2026

علم کشائی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
کراچی: علم کشائی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی اور مؤثر انتظامات کیے گئے تاکہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
اس موقع پر ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر فرخ رضا نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

15/06/2026

مراد کلمتی گوٹھ میں عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد افراد مستفید

کراچی: مراد کلمتی گوٹھ میں اقبال اکیڈمی اور لائف سیور سوشل آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے ایک بڑے فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے سینکڑوں مکینوں نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ میں ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جبکہ چیک اپ کے بعد مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

15/06/2026

گاڈت تھیلیسیمیا سینٹر کا بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر، 177 بوتلیں خون جمع

کراچی: گاڈت تھیلیسیمیا سینٹر کی جانب سے کھارادر میں واقع مہران بیکری کے سامنے ایک عظیم الشان بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو الحمدللہ بھرپور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کیمپ کے دوران مخیر حضرات اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کے نتیجے میں 177 بوتلیں خون جمع کیا گیا، جو تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیے زندگی کی نئی امید ثابت ہوگا۔

11/06/2026

NTV News ki team ne aise karobar ka daura kiya jo mobile phone aur motorcycle asaan iqsaat par faraham karta hai. Is mauqe par karobar ke numainde se khaas guftagu ki gayi, jis mein iqsaat ki sharait, darkhwast ke liye darkaar dastavezat, adaigi ke tareeqa-e-kar aur awaam ko di jane wali sahuliyat ke hawale se tafseeli maloomat hasil ki gayin.

Video mukammal dekhein aur apni raaye comments mein zaroor dein.

09/06/2026

جوریہ بازار میں تجاوزات، رکشہ اسٹینڈز اور مبینہ بھتہ خوری کے باعث ٹریفک نظام مفلوج

کراچی: شہر کے مصروف تجارتی علاقے جوریہ بازار میں غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں پر قائم رکشہ اسٹینڈز اور تالہ پٹروں کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ روزانہ ہزاروں شہری، تاجروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں اور تاجروں کے مطابق خداداد اور میٹھادر ٹریفک سیکشن کی حدود میں سڑکوں پر قائم غیر قانونی رکاوٹیں اور رکشہ اسٹینڈز ٹریفک کی روانی کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق بعض افراد مبینہ طور پر تجاوزات اور رکشہ اسٹینڈز کے نام پر بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بھی بعض افراد کو رقم وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا الزام ہے کہ سانتا، علی (ٹی ایم سی سے منسلک)، احمد اور رزاق نامی افراد علاقے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی۔ تاہم ان الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

عوام نے ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، کمشنر کراچی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جوریہ بازار میں قائم غیر قانونی تجاوزات، مبینہ بھتہ خوری اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف فوری اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

#کراچی #تجاوزات

06/06/2026

64 سالہ شخص نے 54 سالہ بیوی کو قتل کر کے خود پولیس اسٹیشن میں حاضر ہو گیا ، اور خود ہی پولیس کو اپنے گھر لاش دکھانے لے آیا

03/06/2026

کراچی: جامع مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بڑی کارروائی، اینکر نعمان ملک نے موقع پر نشاندہی کر دی

کراچی، جامع مال، غیر قانونی پارکنگ، کراچی پارکنگ مسئلہ، نعمان ملک، این ٹی وی، شاہ فیصل تھانہ، کراچی ٹریفک، غیر قانونی فیس، عوامی شکایات، کراچی نیوز، breaking news Pakistan, Karachi news, traffic issue Karachi

21/05/2026

زہرہ موبائل مال میں “مون ٹچ اسٹور” کے نئے ہیڈ آفس کی شاندار افتتاحی تقریب

Address

Pakistan Karachi
Karachi
05444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Page For Sell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share