Zahid Ahmed Khan

Zahid Ahmed Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zahid Ahmed Khan, Digital creator, Karachi.

08/06/2025

موسیقی اور رقص دو ایسے گناہ ہیں جو امن کا پیغام دیتے ہیں.😘

17/03/2025

مولانا طارق جمیل صاحب دین اسلام کا ایک بہت بڑا نام ہے اور انکی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے 90 کی دھائی میں میں نے خود ان سے متاثر ہو کے تبلیغی جماعت میں مرحوم حاجی غلام مصطفیٰ صاحب کی معیت میں دو سے تین سہہ روزے اور 1 عشرہ لگایا تھا ۔
مولانا صاحب نے ارشاد بھٹی کیساتھ ایک نشست کی جس میں انجینئر محمد علی مرزا کو بدتمیز قرار دیا ہے لیکن جب بزرگوں سے رائج کتابوں جیسا تبلیغی جماعت کی اپنی ہی کتاب "فضائلِ اعمال " اور دیگر کتابوں میں درج جھوٹے ریفرنسز من گھڑت باتوں ان سے مشہور کرامتوں کی بابت مولانا صاحب سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہ صرف ان باتوں کو فضول قرار دیا بلکہ کہا آپ مجھ سے میری زات کے بارے سوال کیجئے ان کتابوں کے بارے سوال نہ کریں ۔
انجینئر کا یہی تو مقدمہ ہے کہ کتابوں میں موجود بزرگوں سے منسوب بیشتر باتیں کرامتیں جھوٹی ہیں اور یہ باتیں انجینئر نے ہی ھائی لائیٹ کی ہیں ورنہ ہم تو ان غلط رائج باتوں کو ثواب سمجھ کے پڑھتے اور ایمان لاتے تھے انجینئر جب یہی جھوٹ سامنے لاتا ہے تو "بدتمیز" اور "زبان دراز" کہلواتا ہے آپ کو انجینئر کے انداز بیان سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس نشست میں مولانا کے ان باتوں کو جھوٹ قرار دینے کے اقرار اور ان پے مزید بات کرنے سے انکار نے انجینئر کے مقدمے کو مظبوط بنا دیا ہے یعنی مولانا صاحب کے پاس بھی ان جھوٹی روایات اور بے سروپا باتوں کا کوئی جواب نہیں تھا ۔۔

یہ تصویر دیکھ کے شدید افسوس ہوا شیخ مجیب الرحمان مشرقی پاکستان والوں کا محسن, ان کو آزادی دلوانے والا ،ان کے حقوق کی ج-ن...
07/08/2024

یہ تصویر دیکھ کے شدید افسوس ہوا شیخ مجیب الرحمان مشرقی پاکستان والوں کا محسن, ان کو آزادی دلوانے والا ،ان کے حقوق کی ج-ن-گ لڑنے والا اس سلوک کا حق دار نہیں تھا ,عوام کو حسینہ واجد سے اختلاف ہو سکتا تھا وہ بھی اقتدار کو اپنی جاگیر سمجھ بیٹھی تھی یا شاید یہ بھی فوج کے کنٹرول میں ملک دینے کے لیے ایک سکرپٹ تیار کی گئی اور عوام پھر بے وقوف بن گئی آخر بے وقوفی اور اپنے محسنوں کی ناقدری کی روش تو ایک ہی ہے مشرقی یا مغربی سے کچھ فرق نہیں پڑتا ،یہ جذبات میں بہہ جانے والی قوم شاید اس فیصلے پہ پچھتاے گی ، حسینہ واجد ڈکیٹیٹر ہو سکتی ہے لیکن شیخ مجیب الرحمان بنگالیوں کے محسن تھے!

02/10/2023
حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش سے سات سو سال پہلے رومن ایمپائر میں پارلیمان (رومن سینٹ) تھی جس کے پاس کاکڑ کی کیبنٹ سے...
30/09/2023

حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش سے سات سو سال پہلے رومن ایمپائر میں پارلیمان (رومن سینٹ) تھی جس کے پاس کاکڑ کی کیبنٹ سے کہیں زیادہ اختیارات تھے۔

کب؟ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے سات سو سال پہلے! آج سے 2700 سال پہلے۔

اور رومن ایمپائر کے حکمرانوں (آمروں) کو عوام کے اندر اپنی legitimacy ثابت کرنے کی اتنی فکر ہوتی تھی کہ وہ اپنے آپ کو اہل ثابت کرنے کے لئے عوام کی بہبود کے لئے دن رات کام کرتے اور اگر عوام پر خرچ کرنے کے لئے پیسے کم پڑ جاتے تو ہمسایہ ملکوں پر حملے کرکے مال و دولت و اناج چھین کر لے آتے۔ نئے علاقے فتح کرتے۔ ہمسایوں کی زرخیز زمینوں کو اپنے ملک میں شامل کرتے (بیچتے نہيں تھے)۔ محلوں میں بیٹھ کر اربوں ڈالرز کے آنے کا انتظار نہ کرتے۔

27/09/2023
27/09/2023

سات سو سال قبل لکھی گئی ابن خلدون کی یہ تحریر گویا مستقبل کے تصور کا منظر نامہ ہے:
“مغلوب قوم کو ہمیشہ فاتح کی تقلید کا شوق ہوتا ہے، فاتح کی وردی اور وردی پر سجے تمغے، طلائی بٹن اور بٹنوں پر کنندہ طاقت کی علامات، اعزازی نشانات، اس کی نشست و برخاست کے طور طریقے، اس کے تمام حالات، رسم و رواج ، اس کے ماضی کو اپنی تاریخ سے جوڑ لیتے ہیں، حتیٰ کہ وہ حملہ آور فاتح کی چال ڈھال کی بھی پیروی کرنے لگتے ہیں، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ جس طاقتور سے شکست کھاتے ہیں اس کی کمال مہارت پر آنکھیں بند کر کے یقین رکھتے ہیں۔
محکوم معاشرہ اخلاقی اقدار سے دستبردار ہو جاتا ہے ، ظلمت کا دورانیہ جتنا طویل ہوتا ہے، ذہنی و جسمانی طور پر محکوم سماج کا انسان اتنا ہی جانوروں سے بھی بدتر ہوجاتا ہے، ایک وقت آتا ہے کہ محکوم صرف روٹی کے لقمے اور جنسی جبلت کے لیے زندہ رہتا ہے۔
جب ریاستیں ناکام اور قومیں زوال پذیر ہوتی ہیں تو ان میں نجومی، بھکاری، منافق، ڈھونگ رچانے والے، چغل خور، کھجور کی گٹھلیوں کے قاری، درہم و دینار کے عوض فتویٰ فروش فقہیہ، جھوٹے راوی، ناگوار آواز والے متکبر گلوکار، بھد اڑانے والے شاعر، غنڈے، ڈھول بجانے والے، خود ساختہ حق سچ کے دعویدار، زائچے بنانے والے، خوشامدی، طنز اور ہجو کرنے والے، موقع پرست سیاست دانوں اور افواہیں پھیلانے والے مسافروں کی بہتات ہوجاتی ہے ۔
ہر روز جھوٹے روپ کے نقاب آشکار ہوتے ہیں مگر یقین کوئی نہیں کرتا ، جس میں جو وصف سرے سے نہیں ہوتا وہ اس فن کا ماہر مانا جاتا ہے، اہل ہنر اپنی قدر کھو دیتے ہیں، نظم و نسق ناقص ہو جاتا ہے، گفتار سے معنویت کا عنصر غائب ہوجاتا ہے ، ایمانداری کو جھوٹ کے ساتھ، اور جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔
جب ریاستیں برباد ہوتی ہیں، تو ہر سو دہشت پھیلتی ہے اور لوگ گروہوں میں پناہ ڈھونڈنے لگتے ہیں، عجائبات ظاہر ہوتے ہیں اور افواہیں پھیلتی ہیں، بانجھ بحثیں طول پکڑتی ہیں، دوست دشمن اور دشمن دوست میں بدل جاتا ہے، باطل کی آواز بلند ہوتی ہے اور حق کی آواز دب جاتی ہے، مشکوک چہرے زیادہ نظر آتے ہیں اور ملنسار چہرے سطح سے غائب ہو جاتے ہیں، حوصلہ افزا خواب نایاب ہو جاتے ہیں اور امیدیں دم توڑ جاتی ہیں، عقلمند کی بیگانگی بڑھ جاتی ہے، لوگوں کی ذاتی شناخت ختم ہوجاتی ہے اور جماعت، گروہ یا فرقہ ان کی پہچان بن جاتے ہیں۔
مبلغین کے شور شرابے میں دانشوروں کی آواز گم ہو جاتی ہے۔
بازاروں میں ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے اور وابستگی کی بولیاں لگ جاتی ہیں، قوم پرستی، حب الوطنی، عقیدہ اور مذہب کی بنیادی باتیں ختم ہو جاتی ہیں اور ایک ہی خاندان کے لوگ خونی رشتہ داروں پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں۔
بالآخر حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ لوگوں کے پاس نجات کا ایک ہی منصوبہ رہ جاتا ہے اور وہ ہے "ہجرت"، ہر کوئی ان حالات سے فرار اختیار کرنے کی باتیں کرتا ہے، تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے، وطن ایک سرائے میں بدل جاتا ہے، لوگوں کا کل سازو سامان سفری تھیلوں تک سمٹ آتا ہے، چراگاہیں ویران ہونے لگتی ہیں، وطن یادوں میں، اور یادیں کہانیوں میں بدل جاتی ہیں۔”
ابن خلدون خدا آپ پر رحم کرے! کیا آپ ہمارے مستقبل کی جاسوسی کر رہے تھے؟ آپ سات صدیاں قبل وہ دیکھنے کے قابل تھے جو ہم آج تک دیکھنے سے قاصر ہیں!

ننھی بچی اور اس کے باپ کے درمیان جو فاصلہ ہے اسے "بھوک" کہتے ہیں.
23/09/2023

ننھی بچی اور اس کے باپ کے درمیان جو فاصلہ ہے اسے "بھوک" کہتے ہیں.

Address

Karachi

Telephone

+923332390770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zahid Ahmed Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share