Sabeel E Sakina

Sabeel E Sakina Sabeel E Sakina is a Publishing Platform For Twelver ShiaFaith Books.

Based in Pakistan our books travel all over the world due to the uniqueness in choosing scientific metaphysical philosophicakl and jurisprudential books

22/02/2025

😢 خبر غم 😢

ہمارے بے حد عزیز دوست اور ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا کے محسن تراب پبلشرز کے بانی جناب علی ابو تراب خان کی والدہ کچھ دیر قبل رضائے الہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔

دعا ہے بارگاہ حضرت حجت عجل اللہ تعالی فرجہ شریف میں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں سید صابرین کا صدقہ تراب بھائی کو صبر جمیل عطا فرمائے

اپ سب سے گزارش ہے ان کے لیے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں

انا للہ وانا علیہ راجعون

یا حسین

ہماری نئی کتاب شواہد التنزیل قواعد تفضیل دو جلدیں
05/07/2024

ہماری نئی کتاب
شواہد التنزیل قواعد تفضیل
دو جلدیں

*قرآن مجید کی آیات جو مولیٰ علی کی شان میں اتریں، ان فضائل کو چھپانے کی پوری کوشش کی گئی، شواہد التنزیل اہل السنت عالم ک...
04/07/2024

*قرآن مجید کی آیات جو مولیٰ علی کی شان میں اتریں، ان فضائل کو چھپانے کی پوری کوشش کی گئی، شواہد التنزیل اہل السنت عالم کی لکھی تفسیر کا اردو ترجمہ منظر عام پر ، مفتی فضل ہمدرد کا تبصرہ*

Book Review : MOLA Ali Ki Afzaliyat Par Sunni Aalim Ki Kitab Shawahid Tanzil | M***i Fazal Hamdard Join my Channel Peace Thinker https://www.youtube.com/chan...

❤️NEW BOOKS ALERT!❤️📚 عید مباہلہ کے موقع پر قارئین کے لیے خاص تحفہ📚 کتابشواہد التنزیل لقواد تفضیلتالیفحافظ الکبیر  شیخ ح...
02/07/2024

❤️NEW BOOKS ALERT!❤️
📚 عید مباہلہ کے موقع پر قارئین کے لیے خاص تحفہ📚

کتاب
شواہد التنزیل
لقواد تفضیل

تالیف
حافظ الکبیر شیخ حاکم الحسکانی
(اہل سنت عالم دین)

ترجمہ
علامہ محمد حسن جعفری (جلد1)
علامہ الطاف حسین کولاچی (جلد2)

موضوع: تفسیر
صفحات: 1260
قیمت: 3200
(2 جلدیں)

سائز: Large
ناشر: سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا

کتاب کا مختصر تعارف

رسول اللہ ص نے فرمایا تھا: جو بھی علی ع کی ایک فضیلت لکھے گا فرشتے اس کے لیے اس وقت تک استغفار کرتے رہیں گے جب تک وہ ورق باقی رہے گا جس پر وہ لکھی گئی ہو گی. پھر فرمایا: اگر تمام درخت قلم بن جائیں، سمندر روشنائی بن جائیں، جن شمار کرنے والے بن جائیں، اور انسان لکھنے والے بن جائیں تب بھی وہ علی ع کے فضائل کا احصا نہیں کر سکتے.
یہی وجہ ہے کہ احمد بن حنبل کہتے ہیں: اصحاب پیغمبر ص میں سے کسی کے فضائل میں اتنی حسن احادیث وارد نہیں ہوئیں جتنی علی بن ابی طالب ع کے حق میں وارد ہوئی ہیں.
اسی امر کے پیش نظر امام امیرالمومنین علی ع کے فضائل پر مشتمل کتب تالیف کرنا اہل تشیع نیز اہلسنت کے یہاں بھی کار ثواب قرار پایا اور ان دونوں کے یہاں بزرگ علماء نے اپنی آخرت کا سامان فضائل قسیم نار و جنت رقم کر کے فراہم کیا. زیر نظر کتاب بھی یقیناً اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے مؤلف اہلسنت کے بزرگ عالم دین جناب قاضی عبید اللہ بن عبد اللہ حسکانی ہیں. ان کا تعلق پانچویں صدی ہجری سے ہے. علمی مرتبے کا یہ عالم تھا کہ متعدد علماء ان کے درس میں شریک ہوئے اور اجازہ روایت حاصل کیا. ان کے مشائخ میں حاکم نیشاپوری جیسی شخصیت کا نام دیکھنے کو ملتا ہے.
ان کے علمی آثار کا ذکر یوں کیا گیا ہے.
۱۔ فضائل شھر رجب.
۲۔ خصائص علی بن ابی طالب فی القرآن.
۳۔ تصحیح خبر رد الشمس و ترغیم النواصب الشُّمُس۔
۴۔ شواھد التنزیل لقواعد التفضیل فی الآیات النازلۃ فی اھل البیت.
آخر الذکر کتاب ہی مؤلف کی وجہ شہرت ہے. اس کتاب میں مؤلف نے تفصیل کے ساتھ اہلبیت پیغمبر ص بالخصوص امیرالمومنین علی ع کے فضائل بیان کیے ہیں. کتاب کا نام رکھنے سے مؤلف کے اس اعتقاد کے بارے میں علم ہوتا ہے کہ وہ امام علی ع اور ائمہ معصومین ع کو بعد رسول بقیہ افراد سے افضل جانتے تھے.
کتاب لکھنے کی علت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: فرقہ کرامیہ کا ایک شخص اہلبیت کی شان میں سورہ ہل آتی کے نزول کا منکر ہو گیا بلکہ اس نے دعوی کیا کہ قرآن میں اہلبیت کی شان میں کوئی آیت نازل نہیں ہوئی. اس زمانے کے کسی عالم نے اس ہرزہ گوئی کی جانب توجہ نہیں کی تو مؤلف نے اس اعتراض کا جواب دینے کے لیے کمر کسی اور میدان تحقیق میں اتر آئے. اور یوں کتاب شواہد التنزیل وجود میں آ گئی.
البتہ مؤلف کتاب کے آخر میں اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں: میں نے چونکہ عجلت میں یہ کتاب مرتب کی ہے لہذا علی ع کی شان میں نازل ہونے والی تمام آیات کے شان نزول کی جمع آوری نہیں کر سکا. اس کتاب کی جمع آوری میں میں نے انہی کتب پر اکتفاء کیا جو دسترس میں تھیں اور جو ہاتھ میں نہ تھیں ان سے چشم پوشی کی ہے.
مؤلف نے کتاب سات فصول میں تقسیم کی ہے جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1. امام علی ع کے خصائص کے حوالے سے علماء کے اقوال.
2. امام کا قرآن کی تلاوت و حفظ میں سابقہ.
3. رحلت رسالت مآب ص کے بعد سب سے پہلے علی ع قرآن کی جمع آوری کرنے والے فرد.
4. امام علی ع کا قرآن کے معانی و حقائق کا علم رکھنا اور ان کی ذات میں علم نزول قرآن کا منحصر ہونا.
5. امام علی ع اور انکی اولاد کے فضائل سے متعلق اسباب نزول آیات کی کثرت.
6. اس امر کا بیان کہ قرآن میں "یا ایھا الذین آمنوا" نوے آیات میں آیا ہے اور اس سے مراد علی ع ہیں.
7. یہ فصل اس کتاب کی اصل بحث یعنی اہلبیت ع بالخصوص امام علی ع کی شان میں نازل ہونے والی آیات کی جمع آوری پر مشتمل ہے. مؤلف ہر سورے کے اعتبار سے پہلے وہ آیات لاتے ہیں جو اہلبیت ع سے متعلق ہیں اور اس کے بعد ہر آیت کے ذیل میں روایات نقل کرتے ہیں جو عامہ و خاصہ کے طریق سے امام باقر ع، امام صادق ع، عبد اللہ ابن عباس، مجاہد، سعید بن جبیر، ضحاک، عکرمہ، جابر ابن عبد اللہ انصاری، عبد اللہ ابن مسعود، سلمان فارسی، سفیان ثوری، حذیفہ یمانی، مقاتل بن سلیمان، سلیم بن قیس، ابو سعید خدری وغیرہ سے منقول ہیں.
کتاب میں فضائل اہلبیت ع کے باب میں کل 210 آیات کے ضمن میں 1200 سے زائد احادیث نقل کی گئی ہیں جنہیں مؤلف نے اپنے مشائخ سے نقل کیا ہے.

صد شکر حضرت حجت اجل اللہ تعالی فرجہ شریف کہ اس نے ادارے کی توفیقات میں سے اس کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ کروا کے شایع کرنے کی سعادت سے نوازا.

اللہم اجل ولی الفرج

فرقان حیدری
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا
پاکستان

01/07/2024

🎉ALERT🎉

کاری نگرام بہت عرصے بعد ایک سوال ہے
کیا 4 جولائی بروز جمعرات شام 8 بجے LIVE QnA کا پروگرام رکھا جائے؟

14/11/2023

السَّلَام عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
یا علی ع مدد
ہم بہت معذرت خواہ ہیں کتاب شواہد و تنزیل کی طبع کی تاخیری پر ۔ ادارہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ علیہ جلد ہی کتاب” شواہد التنزیل فی قواعد التفصیل کی دو جلدیں “ عربی مولف الحاکم الحسکانی ، محقق جناب شیخ محمد الباقر المحمودی جنھوں نے یمنی و کرمانی دونوں نسخوں سے تحقیق استفادہ حاصل کر کے کتاب کو بے مثال بنایا۔ ہمارے ادارے کے مترجم جناب علامہ حسن جعفری صاحب اور پرنسپل الطاف کلاچی نے ترجمہ کیا اور جناب محترم فیضیاب رضوی صاحب نے تہذیب و تکمیل انجام دیا اور حاشیوں کے ترجمہ اور تکمیل میں ادارے کے تمام اراکین انتہائی محنت و جان فشانی سے کام انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی قارائین کی خدمت میں پیش کی جائیگی
ان شاء اللّٰہ یہ اردو میں نایاب کتاب ہوگی ان شاء اللّٰہ العظیم ۔ کیونکہ شیخ محمد الباقر المحمودی نے بہترین تحقیق اور تمام اہم کتب کے حوالاجات شامل کیے ہیں اس کتاب میں جو تمام تحقیق حاشیہ میں دیئے گئے ہیں جسکا مکمل آنا ادارے کی بہترین علمی کاوش ہوگا۔
کیونکہ یہ کتاب ایک اہلُسنت محب اہلبیت ع کی بہت بڑی علمی کاوش تھی لہٰزا ہم بہت جان فشانی کے ساتھ اس پر محنت کررہے ہیں کہ ہم نے تحقیقی حاشیہ کا اردو ترجمہ بہت باریک بینی سے کروا رہے ہیں کیونکہ ان شاء اللّٰہ کتاب بہت اہم سنگ میل ثابت ہوگی اردو کتب میں ان شاء اللّٰہ
ہم تمام مومنین سے درخواست التماس دُعا ہے کہ ہمارے ادارے کے حق میں دُعا کریں
شکریہ
ادارہ سبیل سکینہ سلام اللّٰہ علیہا

03/09/2023
02/09/2023

ادارہ سبیل سکینہ سلام اللہ علیہا سرمایہ ملت جعفریہ علامہ حسن ظفر نقوی صاحب کا بے حد ممنون و متشکر ہے کہ انہوں نے ادارے کی قلیل کوششوں کو ممبر سید الشہداء علیہ السلام سے قابل ذکر سمجھا

کتاب 'مقتل سید الشہداء علیہ السلام' یعنی اردو ترجمہ 'قمقام الزخار و صمصام البطار' کے مترجم علامہ سید نثار عالم رضوی صاحب...
18/08/2023

کتاب 'مقتل سید الشہداء علیہ السلام' یعنی اردو ترجمہ 'قمقام الزخار و صمصام البطار' کے مترجم علامہ سید نثار عالم رضوی صاحب کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabeel E Sakina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sabeel E Sakina:

Share

Category