Fotoline Urdu

Fotoline Urdu Fotoline Urdu

28/11/2025
کم دسمبر 2025 سے صوبائی موٹر وہیکل کے نئے آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم)  کے تحت پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری...
27/11/2025

کم دسمبر 2025 سے صوبائی موٹر وہیکل کے نئے آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم) کے تحت پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج و گرفتاری عمل میں لائی جائے گی

26/11/2025

فیصل اباد
تھانہ غلام محمد اباد کہ باہر ٹریفک وارڈن اپنی من مرضیاں کرنے لگےاہلعلاقہ کے مطابق غفار نامی وارڈن لوگوں سے بدتمیزی اور گالی گلوچ کرتا ہے ہر انے جانے والے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اہل علاقہ جس کا لائسنس بنا بھی ہے اس کو بھی نہیں چھوڑا جا رہا
گھنٹوں گھنٹوں شہریوں کو انتظار کروا کر واپس بھیجتے ہیں
اہل علاقہ کا سی ٹی او فیصل اباد سی پی او فیصل اباد اور ار پی او فیصل اباد سے مطالبہ ہے کہ ایسے بدتمیز لوگوں کی وجہ سے محکمے کی ساخت خراب ہو رہی ہے کفار نامی شخص کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور میرٹ والے اور ایماندار وارڈن کو تعینات کیا جائے

24/11/2025

*‏ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور کے باہر دھماکے کے بعد فائرنگ*

24/11/2025

پشاور میں زور دار دھماکہ
‏ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ صبح 8:11 پر ہوا جسے ایف سی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سی سی پی او پشاور

سپیشل ٹور
24/11/2025

سپیشل ٹور

24/11/2025

انسان کو زندہ رہنے کے لیے صبح کی سیر کرنی بڑی ضروری ہے

23/11/2025

دبئی ائیر شو میں افغانیوں نے بھی حصہ لیا
یہ کیا اے ائی سے ویڈیو بنی ہے

22/11/2025

سموگ میں خطرناک حد تک اضافے
فیصل آباد (فوٹو لائن
محمد طاہر)
محکمہ ماحولیات کی مبینہ غفلت اور چشم پوشی کے باعث فیصل آباد کے صنعتی علاقے مقبول روڈ پر قائم چھوٹے اور بڑے صنعتی یونٹس سموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔ علاقے میں صورتحال اس قدر تشویشناک ہو چکی ہے کہ مسلسل زہریلا دھواں چھوڑنے والے ان یونٹس نے فضائی آلودگی کو معمول سے کئی گنا بڑھا دیا ہے، جس سے شہری سانس کی بیماریوں، گلے کی خراش، آنکھوں میں جلن اور دمہ جیسی شکایات میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کے بعض افسران اور عملہ سارا سال تو ان یونٹس کی جانب توجہ نہیں دیتے، تاہم سموگ کے دنوں میں مبینہ طور پر بھاری ’’فیسیں‘‘ وصول کرکے فیکٹری مالکان کو کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے۔ اس مبینہ مک مکا کلچر کے باعث نہ صرف آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی بلکہ شکایات پر کان دھرنا بھی "گناہ" سمجھا جا رہا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ شکایات کے باوجود کوئی محکمہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لینے کو تیار نہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری ماحولیات اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبول روڈ کے ان خطرناک اور غیرمعیاری صنعتی یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے




Tahir Photojournalist

21/11/2025

فیصل آباد ملک پور میں فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس ہائی الرٹ
فیصل آباد (محمد طاہر فوٹو لائن ) ملک پور شہاب ٹاؤن میں فیکٹری کے بوائلر دھماکے کے بعد شہریوں کی سہولت اور زخمیوں کو بروقت ہسپتالوں تک پہنچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا ہے چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا کی ہدایت پر تمام اہم داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز اور افسران کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے سی ٹی او ناصر جاوید رانا کے مطابق جائے وقوعہ سے ہسپتالوں تک جانے والے تمام روٹس کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ریسکیو 1122 اور ایمبولینسز کو راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے بتایا کہ پورے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ایمرجنسی وہیکلز کی محفوظ و تیز رفتار آمدورفت کے لیے خصوصی ٹریفک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے تمام روٹس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی جگہ ٹریفک میں مسئلہ درپیش ہو یا کوئی ایمرجنسی صورتِ حال ہو تو فوری طور پر ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں انہوں نے بتایا کہ تمام ڈی ایس پیز ٹریفک سمیت فورس کو الرٹ رہنے اور روٹس کلیئر رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں سی ٹی او نے کہا کہ بوائلر دھماکے کے بعد صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ اور ایمرجنسی رسپانس کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جا رہا ہے

21/11/2025

فیصل آباد بوائلر دھماکا، 10 جاں بحق 17 افراد ملبے سے نکال لیے گئے
فیصل آباد (فوٹو لائن محمد طاہر ) ملک پور
کے علاقے
شہاب ٹاؤن میں کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے قریب واقع ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکا اس وقت ہوا جب بوائلر اچانک پھٹ گیا یہ اطلاع کنٹرول روم کو 5 بج کر 28 منٹ پر موصول ہوئی جس کے بعد علاقے میں شدید ہلچل مچ گئی دھماکا اتنا زور دار تھا کہ نہ صرف فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی بلکہ اطراف کے گھروں کی چھتیں بھی منہدم ہو گئیں جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی چند منٹوں میں موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لے کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ریسکیو کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے جدید مشینری ہیوی کٹرز اور تھرمل کیمروں کی مدد سے مسلسل کام کرتے ہوئے تیزی سے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری رکھا
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 17 متاثرین کو نکالا جن میں سے 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احتشام واہلہ خود کر رہے ہیں موقع پر ریسکیو 1122 کی 20 سے زائد ایمبولنسز اور فائر وہیکلز کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے کو سیل کر کے مزید کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن کو وسعت دی جا رہی ہےعلاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی جبکہ ملبے سے چیخ و پکار کی آوازیں آتی رہیں امدادی ٹیمیں رات گئے تک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملبے میں مزید افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے حکومتی اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ شہر بھر میں صنعتی بوائلرز کی ہنگامی چیکنگ کے احکامات بھی متوقع ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#1122

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fotoline Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fotoline Urdu:

Share

FotoLine News

FotoLine News is a Pakistani News channel owned by the FotoLine Media Network, headquartered in Karachi, Pakistan. It is the first Photo Based news channel to be headquartered in the SouthEast Asia.[1] Instead of being run centrally, news management rotates between broadcasting centres in Karachi and Lahore.