01/08/2025
✍️
یہ لوگ ہمارے جیسے انسان نہیں ہیں، یہ تو آسمانی لشکر ہیں"
یہ لوگ ہمارے جیسے نہیں
یہ گلیوں میں کھانا تلاش کرتے نہیں پھرتے،
نہ ہی بازاروں میں بچی کھچی چنے کی کچھ دانے یا تیل کی پرانی بوتل ڈھونڈتے ہیں۔
یہ لوگ ہمارے جیسے دال، چاول، یا ڈبوں میں بند لوبیا نہیں کھاتے۔
نہ ہی یہ بیٹے، بیٹی، ماں، باپ، بیوی یا محبوب کے بارے میں سوچتے ہیں۔
ان کے جسموں کا وزن کم ہو چکا ہے، لیکن ان کی بصیرت کھل گئی ہے۔
یہ لوگ تباہ شدہ گھروں میں پڑے سوکھے نوالے پر گزارا کرتے ہیں،
اور پانی تبھی پیتے ہیں جب کہیں کسی بوسیدہ فریج کی نچلی تہہ میں پڑی بوتل میں بچا ہوا قطرہ مل جائے۔
انہیں آٹے کے تھیلے کی فکر نہیں،
نہ روٹی کی اور نہ امدادی ٹرکوں کی آمد کی۔
انہیں ٹی وی پر چلنے والی خبریں، مذاکرات یا ملاقاتیں کچھ بھی متاثر نہیں کرتیں۔
ان کا ایک ہی مشغلہ ہے:
🟥 اسرائیلی ٹینکوں کا تعاقب
🟥 ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا
🟥 اور صحیح وقت پر ان پر جھپٹ پڑنا۔
یہ لوگ گھات لگاتے ہیں،
اسرائیلی فوجیوں کو ایسے شکار کرتے ہیں جیسے اجنبی بطخیں کسی غزہ کے فارم میں پھنس گئی ہوں۔
یہ نہ ہم جیسے کھاتے ہیں،
نہ ہم جیسے سوتے ہیں۔
یہ خیموں میں بے چینی سے نہیں پڑے رہتے۔
یہ ہمیشہ چوکس رہتے ہیں۔
یہ وہ ہیں جن سے وہ فوج ڈرتی ہے،
جس نے گھنٹوں میں ممالک فتح کیے تھے۔
یہ لوگ صبر سے وضو کرتے ہیں،
نمازیں اس تیاری کے ساتھ پڑھتے ہیں جیسے معرکہ سر پہ ہو،
اور سجدہ کرتے ہیں جب ان کا دشمن ان کے جال میں آتا ہے۔
جانتے ہو یہ کون ہیں؟
یہ ہمارے جیسے انسان نہیں —
یہ “جند السماء” یعنی آسمانی لشکر ہیں۔
انہیں ربِ کائنات نے صرف ابرہہ حبشی کو ہرانے کے لیے نہیں،
بلکہ محمد ﷺ کا پیغام پوری امتِ مسلمہ تک پہنچانے کے لیے بھیجا ہے۔
ان کا پیغام، ان کے پرچموں پر لکھا ہے:
📢 “تیاری کرو! تیار ہو جاؤ! اور جان لو کہ فتح صرف اللہ کے پاس سے ہے!”
"تو کیا اب تم جان گئے کہ یہ کون لوگ ہیں
(فائز ابو شمالہ)