23/05/2026
یا رب…
ذوالحجہ کی ان مقدس راتوں کے صدقے،
جن پر تیری قسم نازل ہوئی…
غزہ کے آسمان سے بارود کی بو ختم کر دے،
اور اُس مٹی کو پھر سے سکون کی خوشبو عطا فرما
جس میں ماؤں نے اپنے بچے دفن کیے ہیں۔
یا اللہ…
وہ قیدی جن کی آنکھوں نے برسوں سے آزادی کا سورج نہیں دیکھا،
جن کے ہاتھ زنجیروں میں ہیں مگر دل اب بھی تیری رحمت سے وابستہ ہیں…
اُن کی قید کو یوسفؑ کی قید کی طرح روشنی میں بدل دے۔
یا رب…
غزہ کے زخمی در و دیوار،
یتیم بچوں کی خاموش نظریں،
ماؤں کی سسکیاں،
اور شہداء کے خون سے بھیگی چادریں…
یہ سب تیری بارگاہ میں فریاد بن کر کھڑی ہیں۔
اے اللہ…
جو تیرے راستے میں ڈٹے رہے،
جو ملبے کے نیچے بھی تکبیر کہتے رہے،
جو بھوک، پیاس، آگ اور خون کے درمیان بھی سجدہ نہیں بھولے…
اُن مجاہدوں کو اپنی خاص نصرت عطا فرما۔
یا رب…
ظالموں کے ایوانوں میں خوف اتار دے،
اور مظلوموں کے دلوں میں وہ یقین زندہ رکھ
جو سمندر کے سامنے کھڑے موسیٰؑ کے دل میں تھا۔
اے اللہ…
غزہ کے بچوں کی آنکھوں سے خوف چھین لے،
اور اُن کے نصیب میں پھر سے ہنسی لکھ دے۔
شہداء کے درجات بلند فرما،
زخمیوں کو شفا دے،
قیدیوں کو رہائی عطا فرما،
اور اس امت کو دوبارہ غیرت، حمیت اور بیداری نصیب فرما۔
آمین…
̇ne