05/11/2022
شھید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں اہم پیش رفت ....
سکھر؛ انسداد دہشت گردی عدالت انسائیڈ سینٹرل جیل میں شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت..
سکھر، عدالت میں استغاثہ کے کی جانب سے قتل کیس میں گاڑی کے مالک عطاء اللہ شاہ بخاری جو نامزد کرنے کی درخواست جمع..
سکھر، قتل کیس کے تحقیقاتی افسر کے بیان کے بعد یہ بات رکارڈ پر آچکی ہے کہ قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک عطاء اللہ شاہ بخاری جوکہ پیر حسین شاہ قمبر والے کے بیٹے ہیں ،درخواست میں موقف
سکھر، تحقیقاتی افسر نے اپنے بیان کے ساتھ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ کی گاڑی کے متعلق مالکانہ حقوق کی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی، درخواست میں موقف
سکھر، تحقیقاتی افسر نے ملزم حنیف بھٹو کے وکیل کے سوال کے جواب میں عدالت کو بتایا کہ انھوں نے اس وقت عطاءاللہ شاہ کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کے لئے افسران بالا سے اجازت طلب کی تھی جو اسکو نہی دی گئی، درخواست میں موقف
سکھر، تحقیقاتی افسر کے اس بیان کے بعد استغاثہ کی جانب سے عطاءاللہ شاہ کو بطور ملزم کیس میں شامل کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرادی گئی،
سکھر، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی
سکھر، عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا کہ کسی کو کیس میں ملزم یا مجرم بنانا انویسٹیگیشن کا کام ہے عدالت کا نہی ہے، جج سید شکیل حیدر شاہ
سکھر، ہم کسی بھی ایسے فرد کو کیس میں شامل تفتیش نہی کرسکتے جس کو FIR یا چالان میں نامزد نہ کیا گیا ہو، جج سید شکیل حیدر شاہ
سکھر، عدالت نے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی
سکھر، عدالت میں فریادی فریق کی جانب سے مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا محمد صالح انڈھڑ، وکیل اطہر عباس سولنگی، حافظ عبدالحمید مہر، طارق سومرو پراسیکیوٹر عبدالحلیم قریشی پیش ہوئے..
سکھر، عدالت میں ملزمان فریق کے وکلا مرتضیٰ شاہ و دیگر پیش ہوئے...
سکھر، عدالت نے قتل کیس کی اگلی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی.....
فریادی فریق کا درخواست کو ھاء کورٹ مین چلینج کرنے کے لئے اپنے وکلاء سے مشاورت کرنے کا فیصلہ