Naseem shaikh

Naseem shaikh Naseem shaikh
Poet
Books
Muntashir Sochain
Anwar e Tajali
Guldasta e Nazam
Dard Bolta Hay
Mauj e sukhan ( arruz e shairy).

This page is about the poetry of Naseem Shaikh !!

29/09/2022

Us ne tasveer khench li Meri - Best Urdu Sad life Poetry Collection - Naseem Shaikh !!In This Video: Us ne Tasveer Khench li meri, ab Deewar se lage gi ...

29/09/2022
31/01/2014
04/05/2013

انحراف کے فلبدیہ مشاعرے میں کہی گئ غزل

اس بھرے شہر میں ہم بھی کہیں رہتے تھے
نام کو جس میں بہت کم ہی حسیں رہتے تھے
اونچے اونچے سے تھے ہر چند مکاتب اس میں
چور ڈاکو و لٹیرے ہی یہیں رہتے تھے
در بدر بھٹکے جو وحشت کے شہر میں لوگو
راز یہ ہم پہ کھلا وہ بھی یہیں رہتے تھے
صاف شفاف فصیلوں پہ نشاں خون کے تھے
یہ درندے تھے جو بن بن کہ مکیں رہتے تھے
ایسی بستی تھی جہاں میلے تھے ہر سو لیکن
گھر تھے ایسے جہاں انسان نہیں رہتے تھے
سادگی ایسی کہ حیران ہوئے انجم و ماہ
مہکے مہکے سے کئ پردہ نشیں رہتے تھے
ہو محلے میں جو بارات یا پھر موت کا غم
سب کے دل دل سے جڑے دل کے قریں رہتے تھے
اب تو کہتے ہیں اگر پوچھو تو بچے میرے
جنگ ہوتی تھی جہاں ابا وہیں رہتے تھے
جذبہ سچا تھا میرے شہر کے حاکم کا تبہی
بے فکر ہم بھی وہاں گوشہ نشیں رہتے تھے
نوچا جب لہد نے ہنستے ہوئے بس اتنا کہا
یہ ستم سہتے ہوئے بالائے زمیں رہتے تھے
عالم خوف کہیں اس کو یا خود غرضی نسیم
ہم بھی اس شہر میں خم کر کے جبیں رہتے تھے

نسیم شیخ

02/04/2013

وقت کے بے رحم کنارے پر
موتی اشکوں کے جو اتارے تھے
خشک پتوں کی مثل بکھرے ہوئے
تیری یادوں کے وہ اشارے تھے
تم نے جب بے وفا کہا ہم کو
رو دیئے ہم تو بس تمہارے تھے
آج پھر ہو گیا ہے تنہا نسیم
جس نے رستے تیرے سنوارے تھے
؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎
نسیم شیخ

02/04/2013

میں اپنے ذات کا قیدی بہت مانوس تھا غم سے
قیامت خیز لمحہ تھا میرا غم سے رہا ہونا
نسیم شیخ

24/01/2013
22/01/2013
21/01/2013

This poetry from MUNTASHIR SOCHAIN by Naseem shaikh

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naseem shaikh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category