Karachi & Hyderabad Update

Karachi & Hyderabad Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karachi & Hyderabad Update, Digital creator, University Road, Gulshan-e-Iqbal Karachi, Karachi.

حالات سے با خبر رہنے اور چیزوں کی خرید و فروخت کے لیے بہترین پلیٹ فارم جہاں آپ زمین ،جائیداد ، کوالٹی پروڈکٹ خرید اور بیچ سکتے ہیں.
نوٹ: کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

شکریہ۔

15/07/2025

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا
ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے کا اضافہ😪😪🇵🇰🇵🇰

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے بائیک ریلی کا آغاز ہو گیا۔ ریلی ...
13/07/2025

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے بائیک ریلی کا آغاز ہو گیا۔ ریلی سخی حسن سے ہوتی ہوئی فریسکو چوک تک جائے گی، جہاں عوامی مسائل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ منعم ظفر خان خود بائیک چلا کر نوجوانوں کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر تحریر ہے: "بجلی چاہیے نمبر پلیٹ نہیں"، "سڑک چاہیے نمبر پلیٹ نہیں"۔

چور چور چور صرف شور مگر یہ چور ہے کون؟۔۔
13/07/2025

چور چور چور صرف شور مگر یہ چور ہے کون؟۔۔

کراچی کے بعد سندھ کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ضلع گھوٹکی1=قادرپور گیس فیلڈ  = سالانہ آمدن 133 ارب2=ماڑی گیس فیلڈ = سال...
10/07/2025

کراچی کے بعد سندھ کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا ضلع گھوٹکی
1=قادرپور گیس فیلڈ = سالانہ آمدن 133 ارب
2=ماڑی گیس فیلڈ = سالانہ آمدن 181 ارب
3=اینگرو کارپوریشن =سالانہ آمدن 26 ارب
4=فوجی فرٹیلائزرز = سالانہ آمدن 35 ارب
5=3 پاور پلانٹ = سالانہ آمدن 50 ارب
6.=پانچ شوگر ملز = سالانہ آمدن 70 ارب
ڈسٹرکٹ گھوٹکی جوکہ سالانہ تقریباً 500 ارب آمدن دیتا ہے ۔
لیکن پھر بھی عوام بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم
نہ تو اچھا ہسپتال ہے ، نہ یونیورسٹی، نہ کالج اور نہ ہی سڑکوں اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار۔

10/07/2025

کراچی والے۔۔۔

کیا آپ کو بھی پانی اور سڑک چاہیے؟؟
09/07/2025

کیا آپ کو بھی پانی اور سڑک چاہیے؟؟

09/07/2025
08/07/2025

"عوامی مطالبہ"
یہ 200 یونٹ اور 201 یونٹ والی دھاندلی ختم کی جائے اور پر یونٹ قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔

حیدرآباد میں روزانہ کروڑوں روپے مالیت کی مین پڑی فروخت ہونے کا انکشافحیدرآباد شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے مال...
08/07/2025

حیدرآباد میں روزانہ کروڑوں روپے مالیت کی مین پڑی فروخت ہونے کا انکشاف

حیدرآباد شہر میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کی ممنوعہ اور غیرقانونی مین پڑی (گُٹکا، ماوا، مین پوری) کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بااثر عناصر کی سرپرستی میں یہ مکروہ دھندہ کھلے عام جاری ہے، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور گلی محلوں کے نوجوان اس لت کا شکار ہو رہے ہیں جس سے ان کی صحت برباد ہو رہی ہے۔ کئی افراد منہ کے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی سنجیدہ کارروائی سامنے نہیں آئی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس خطرناک دھندے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور مین پڑی مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائ

ہر شخص اپنے حصے کا بدمعاش ہے۔بس کوئی مذہب کے پیچھے چھپا ہے۔کوئی ویلفیئر کے پیچھے۔کوئی سیاسی جماعت کے پیچھے۔سب کی بدمعاشی...
07/07/2025

ہر شخص اپنے حصے کا بدمعاش ہے۔
بس کوئی مذہب کے پیچھے چھپا ہے۔کوئی ویلفیئر کے پیچھے۔کوئی سیاسی جماعت کے پیچھے۔
سب کی بدمعاشی کا مشترکہ ہدف عام کراچی والے ہیں۔

06/07/2025

درخواست
اسے آگے بڑھائیں۔۔۔

"یہ ایک درخواست موصول ہوئی ہے، آپ کی توجہ کے لیے آگے بھیج رہا ہوں..."

محترم شہریانِ پاکستان،

آپ سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو غور سے پڑھیں، اور اگر آپ اس سے متفق ہیں تو اسے کم از کم بیس (20) افراد کو بھیجیں جو آپ کے رابطہ میں ہوں، اور ان سے بھی یہی گزارش کریں کہ وہ اسے مزید آگے پھیلائیں۔

تین دنوں میں یہ پیغام پاکستان کے بیشتر لوگوں تک پہنچ سکتا ہے۔

ہر پاکستانی شہری کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

ریفارم ایکٹ 2018

01.
اراکینِ پارلیمنٹ کو پنشن نہیں ملنی چاہیے کیونکہ یہ کوئی ملازمت نہیں بلکہ عوامی نمائندگی کے تحت ایک انتخاب ہے۔ اس میں ریٹائرمنٹ کا کوئی تصور نہیں، اور دوبارہ منتخب ہونے کی گنجائش موجود ہے۔

02.
اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہ مرکزی پے کمیشن کے مطابق مقرر ہونی چاہیے۔

(فی الحال وہ اپنی تنخواہیں خود ہی ووٹنگ کے ذریعے من مانے طریقے سے بڑھا لیتے ہیں۔)

03.
اراکینِ پارلیمنٹ کو موجودہ وی آئی پی صحت کی سہولیات ترک کرکے عوامی صحت کے نظام میں شامل ہونا چاہیے۔

04.
تمام مراعات جیسے مفت سفری سہولت، راشن، بجلی، پانی، ٹیلیفون کے بل ختم کیے جائیں۔

(نہ صرف یہ سہولتیں حاصل ہیں بلکہ وہ بے شرمی سے ان میں اضافہ بھی کرتے رہتے ہیں۔)

05.
جن اراکینِ پارلیمنٹ پر مقدمات، الزامات یا سزا ہو (ماضی یا حال میں)، اُن پر پارلیمنٹ میں داخلہ اور کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ سیاستدانوں کی وجہ سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصانات اُن، اُن کے اہل خانہ، بے نامی داروں اور نامزد افراد کی جائیدادوں سے وصول کیے جائیں۔

06.
اراکینِ پارلیمنٹ کو وہی قوانین ماننے چاہئیں جو وہ عوام پر لاگو کرتے ہیں۔

07.
عوام کو سبسڈی چھوڑنے کی تلقین تب تک نہ کی جائے جب تک اراکینِ اسمبلی کو دی جانے والی تمام سبسڈیز ختم نہ کر دی جائیں، بشمول پارلیمنٹ کی کینٹین میں دی جانے والی سستی خوراک۔

08.
سیاستدانوں کے لیے بھی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال مقرر کی جائے۔

پارلیمنٹ کی خدمت ایک اعزاز ہے، دولت کمانے اور لوٹ مار کا ذریعہ نہیں۔

🔴
اگر ہر فرد کم از کم 20 افراد سے رابطہ کرے تو صرف تین دنوں میں یہ پیغام پاکستان کے بیشتر عوام تک پہنچ سکتا ہے۔ 🌸

کیا آپ نہیں سمجھتے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس معاملے کو اٹھایا جائے؟

اگر آپ اس سے متفق ہیں تو اسے شیئر کریں۔

06/07/2025

عوامی مطالبہ
نمبر پلیٹ کی قیمت رجسٹریشن کے وقت ادا کی جا چکی ہے۔
لہذا اجرک والی نمبر پلیٹ بغیر معاوضہ کے عوام کو دی جائے۔

Address

University Road, Gulshan-e-Iqbal Karachi
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi & Hyderabad Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share