Ahmed Tweets

Ahmed Tweets Don’t be sad. Allah is with us.” ― The Quran 9:40

22/07/2025

پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کی یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹوں پر لیٹے پھر جب مطمئن ہوجاؤ تو حسبِ دستور نماز قائم کرو بے شک نماز مسلمانوں پر وقت باندھا ہوا فرض ہے

میں اس ٹاپک پر لکھنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ میرے پیج پر پڑھے لکھے اور سنجیدہ لوگ ہیں۔ مگر چند دن پہلے ایک دکان پر کچھ دیک...
01/05/2025

میں اس ٹاپک پر لکھنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ میرے پیج پر پڑھے لکھے اور سنجیدہ لوگ ہیں۔ مگر چند دن پہلے ایک دکان پر کچھ دیکھنے کے بعد مجبوراً یہ لکھنا پر رہا ہے۔🙏

چند دن پہلے ایک مارکیٹ جانا ہوا تو ایک کاسمیٹک شاپ پر میں گیا فیس واش وغیرہ لینے کے لیے مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ اندر گارمنٹس کی بھی دکان ہے۔🤦 کچھ چیزیں لی تو دکان کے باہر ایک لڑکا ریڑھی پر انڈرگارمنٹس اور عورتوں کی چند اور چیزیں بیچ رہا تھا جہاں کسی ماں اور بیٹی کو ہنس ہنس کے جواب دے رہا تھا اور لڑکی کا رنگ عجیب سرخ ہو رہا تھا جیسے شرمندہ ہو رہی ہو۔ مجھے محسوس ہوا کہ شاید کوئی دوسرا مسئلہ ہے تھوڑا فاصلے پر میں قریب جا کے کھڑا ہو گیا تو لڑکا سمجھ گیا خیر اس نے فوراً انہیں فارغ کیا میں دکان والے سے کہا بھائی آپ کی دکان کے برابر میں کیا چل رہا ہے تو اس نے ہنستے ہوئے کہا ارے بھائی یہ تو روز کا ہے میرا بھائی ہے کبھی وہ مزے لیتا ہے کبھی لڑکیاں یہاں خود موقع دیتی ہیں۔🫥
میں تو جیسے ہکہ بکہ رہ گیا۔ مطلب عورت کی عزت اتنی سستی ہو گئی ہے؟؟❓❓ اپنے بھائی کو تو چھوڑو آس پاس والوں کو بھی فرق نہیں پڑتا۔ یہ تو صرف ایک واقعہ ہے نا جانے پوری مارکیٹ میں کیا کچھ ہوتا ہوگا۔
مجھے نہیں معلوم یہ سب کس طرح پہلے سیل ہوتا تھا مگر ایسا کوئی خاص انتظام نہیں تھا۔ شاید گھروں میں اور دکان جہاں خود عورت ہو وہاں سیل ہوتا ہوگا۔ ⚠️
صرف گذارش یہ ہے کہ ان حیوانوں کو بند تو نہیں کروا سکتے مگر جہاں بھی ایسا ہوتے دیکھیں تو ضرور آگے بڑھیں اور دوسرے کی ماں بہن کی عزت کی حفاظت کریں۔ اور اپنی اہلیہ کے لیے خود کوئی انتظام کریں جس میں یا تو وہ خود باآسانی لے سکیں یا آپ لے آئیں۔🙏🙏🙏

اللہ پاک ماں بہنوں بیٹیوں بیویوں کی عزتوں کی حفاظت فرمائے۔ ہوش کے ناخن لیں اور کچھ وقت اپنی اہلیہ کے لیے ضرور نکالیں۔
کوئی بات خراب گزری تو اس کے لیے معذرت
محمد احمد صدیقی
-

موبائل پر معافی مانگنے سے بہتر ہے رشتےداروں اور دوستوں کے گھر جائیں اور اُن کے ساتھ ہم کلام ہوں تاکہ رشتوں میں مضبوطی پی...
13/02/2025

موبائل پر معافی مانگنے سے بہتر ہے رشتےداروں اور دوستوں کے گھر جائیں اور اُن کے ساتھ ہم کلام ہوں تاکہ رشتوں میں مضبوطی پیدا ہوسکے۔ آج کے سوشل دور میں لوگ وقت بچانے کے لیے موبائل پر ہی فرض ادا کر لیتے ہیں۔ یاد رکھیں آج جو آپ کریں گے کل وہ آپ کی اولاد کرے گی۔ جب آپ کو بوڑھاپے میں رشتوں کی ضرورت ہوگی تو اس وقت آپ کی اولاد کے پاس بھی وقت نہیں ہوگا ملنے ملانے کا۔ اور جو آج رشتے مضبوط کریں گے وہ کل آپ کے لیے ہر اچھے برے وقت میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اپنی اولاد کے ساتھ قبرستان جائیں اپنے والدین، رشتےداروں یا دوست احباب کی قبروں پر وقت دیں اور اپنی اولاد کو سیکھائیں۔
اللہ پاک ساری اُمت مسلمہ کی بخشش و مغفرت فرمائے۔
Muhammad Ahmed Siddiqui

دل سے کدورت نکال دو۔۔۔سکون مل جائے گا۔
31/01/2025

دل سے کدورت نکال دو۔۔۔سکون مل جائے گا۔

جب اپنا حق نا مل رہا ہو تو اس کے لیے اکثر لڑنا پڑتا ہے اور کبھی خاموشی اختیار کر لینی چاہیے۔ اور جب کسی جگہ بار بار بولن...
14/01/2025

جب اپنا حق نا مل رہا ہو تو اس کے لیے اکثر لڑنا پڑتا ہے اور کبھی خاموشی اختیار کر لینی چاہیے۔ اور جب کسی جگہ بار بار بولنے کے باوجود بھی حقوق نہ ملے تو اس جگہ چپ باندھ لینی چاہیے۔
اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جہاں ہم طاقتور ہوتے ہیں وہاں خاموشی سے کام لینا پڑتا ہے اور جہاں ہم کمزور ہوتے ہیں وہاں لڑنا پر جاتا ہے۔ اور جس جگہ ہمارے پاس دونوں چیزیں ہوتی ہیں اور پھر حق نا ملے تو چپ باندھ لینی چاہیے یعنی ہمیشہ کے لئے خاموش ہو جانا چاہیے کیونکہ اسی میں حکمت ہوتی ہے۔
Muhammad Ahmed Siddiqui

آئینہ عکاسی نہیں کرتا ہمارے کردار کی۔ بلکہ ہماری نظر اور اخلاق عکاسی کرتے ہیں ہمارے کردار کی۔ جب نظر اور اخلاق دونوں ایک...
11/01/2025

آئینہ عکاسی نہیں کرتا ہمارے کردار کی۔ بلکہ ہماری نظر اور اخلاق عکاسی کرتے ہیں ہمارے کردار کی۔ جب نظر اور اخلاق دونوں ایک وقت میں درست ہوں گے تو یقیناً آپکا کردار خوبصورت ہوگا۔
اور اس بات کی گواہی سب سے پہلے گھر کی عورت اور پھر باہر کی عورت دیتی ہے۔
Muhammad Ahmed Siddiqui

لوگ ہماری زندگی کا ایک صفحہ پڑھ کر، پوری کتاب خود ہی لکھ لیتے ہیں۔
10/01/2025

لوگ ہماری زندگی کا ایک صفحہ پڑھ کر، پوری کتاب خود ہی لکھ لیتے ہیں۔

آج کل سب سے زیادہ "ادب" کی کمی ہے۔ پہلے بچے، نوجوان صرف اپنے بروں سے ہی نہیں بلکہ کوئی بزرگ بھی آجائیں تو احتراماً انہیں...
09/01/2025

آج کل سب سے زیادہ "ادب" کی کمی ہے۔ پہلے بچے، نوجوان صرف اپنے بروں سے ہی نہیں بلکہ کوئی بزرگ بھی آجائیں تو احتراماً انہیں بھی عزت دیتے تھے یہاں تک کہ اگر کوئی ایسا کام کر رہے ہوں جو نامناسب ہو تو چھوڑ دیتے تھے مگر آج کل ایسا نہیں ہے۔ اب تو اپنے ہی بزرگوں کا ادب ختم ہو گیا ہے تو دوسروں سے کیا ڈریں گے۔
اپنے بچوں کو سب سے پہلے ادب سیکھائیں اس کے ساتھ علم سیکھائیں اور علم میں دین کا علم سیکھائیں اور دین پر کسی بھی چیز کو فوقیت مت دیں کیونکہ دین کا علم ہی ادب سیکھاے گا۔
#ادب #اردوشاعری

مسکرائیے اپنے لیے، مسکرائیے اُن کے لیے جنہیں آپ کا خیال ہے، مسکرائیے اپنے گزرے ہوئے لمحوں پر جن سے آپ کو زندگی کا بہترین...
07/01/2025

مسکرائیے اپنے لیے، مسکرائیے اُن کے لیے جنہیں آپ کا خیال ہے، مسکرائیے اپنے گزرے ہوئے لمحوں پر جن سے آپ کو زندگی کا بہترین سبق ملا، مسکرائیے گزر جانے والوں پر جنہوں نے کسی نہ کسی وجہ سے چھوڑ دیا، مسکرائیے اُن کے لیے جو آپ سے قریب ہیں۔ مسکرائیے اپنے آنے والے لمحوں کے لیے کے وہ خوشیوں سے بھرپور ہوں۔♥️
اور مسکرائیے دوسروں کو جلانے کے لئے😁
Muhammad Ahmd Siddiqui

مسکراہٹ کیوں ضروری ہے....؟مسکراہٹ میں انسان کھلکھلا کے نہیں ہنستا بلکہ صرف اسکے لبوں کی مسکان ظاہر ہوتی ہے۔یہ وہ مسکان ہ...
05/01/2025

مسکراہٹ کیوں ضروری ہے....؟
مسکراہٹ میں انسان کھلکھلا کے نہیں ہنستا بلکہ صرف اسکے لبوں کی مسکان ظاہر ہوتی ہے۔
یہ وہ مسکان ہوتی ہے جس سے سامنے والا شخص بھی مسکرا دیتا ہے۔ آج کل معاشرے میں جتنی رنجشیں، دکھ، تکلیف اور پریشانیاں ہیں اس میں اگر ہم صرف ایک مسکراہٹ کے ساتھ سامنے والے کو دیکھ لیں تو اسکے چہرے پر بھی مسکراہٹ آجاتی ہے۔ ہمیں نہیں معلوم ہوتا کے ہم سے مخاطب شخص کس پریشانی سے وابستہ ہے مگر چند سکھ کے لفظوں کی تو اسے بھی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ مسکراہٹ ایسی چیز ہوتی ہے جس میں مداوے کے لفظوں کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ آپ کی ایک مُسکراہٹ ہوسکتا ہے سامنے والے کو خوشی کے دو پل دے سکے۔
تو
مسکرائیے اور لوگوں کو خوش رکھیئے۔
Muhammad Ahmed Siddiqui

ہماری نظر  میں  لفظ "صبر" سے مراد چند سیکنڈ، چند لمحے، چند گھڑیاں یا بہت ہوا تو کچھ دن ہوتا ہے۔ حالانکہ صبر کی اک مثال د...
04/01/2025

ہماری نظر میں لفظ "صبر" سے مراد چند سیکنڈ، چند لمحے، چند گھڑیاں یا بہت ہوا تو کچھ دن ہوتا ہے۔ حالانکہ صبر کی اک مثال دی جاتی ہے جو کے تقریباً ہم سب ہی بچپن سے سنتے آرہے ہیں وہ یہ کہ "صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے"۔
اس ایک جملے سے اندازہ ہوتا ہے لکھنے والے نے صبر کی مثال اک مکمل درخت کی زندگی کی مثال دی ہے۔
صبر انسان کو ٹوٹنے نہیں دیتا مگر ہاں اس کے اندر کے جتنے حوصلے ہوتے ہیں اُسے ضرور آزماتا ہے اور آخر میں پھل جو ملتا ہے وہ لازمی میٹھا ہوتا ہے۔

معاشرہ تلخ لہجوں سے نہیں بلکہ اچھے اخلاق سے چلتا ہے۔ ہماری پہچان ہمارے الفاظ سے ہوتی ہے۔ اور ہماری کردار کشی ہماری آنکھو...
03/01/2025

معاشرہ تلخ لہجوں سے نہیں بلکہ اچھے اخلاق سے چلتا ہے۔ ہماری پہچان ہمارے الفاظ سے ہوتی ہے۔ اور ہماری کردار کشی ہماری آنکھوں سے ہوتی ہے۔ انسان کا صرف صاف ہونا معنی نہیں رکھتا بلکہ اس کے اندر کتنی صفائی ہے وہ اہم ہوتا ہے۔
اگر ہماری نظر میں حیا ہے، نظر صاف ہے تو دل و دماغ مکمل پاک ہوں گے۔
محمد احمد صدیقی

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmed Tweets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahmed Tweets:

Share