25/06/2026
حالیہ دنوں میں سندھ اسمبلی کے ایوان سے اگر کوئی چہرہ واقعی اپنی قابلیت، جراتِ اظہار اور سنجیدہ سیاست کی وجہ سے نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے تو وہ نوجوان رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عبدالباسط ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے، یہ نوجوان اپنی گفتگو، تیاری اور عوامی مسائل پر دوٹوک مؤقف کے باعث دوسروں سے الگ دکھائی دیتا ہے۔ سیاست کے ہجوم میں ایسے لوگ کم ہی نظر آتے ہیں جو محض شور نہیں بلکہ حقیقی شعور بھی رکھتے ہوں۔ اگر اسی انداز، مستقل مزاجی اور جرأت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ڈاکٹر عبدالباسط مستقبل کی سیاست میں ایک بڑا اور مؤثر نام بن کر ابھریں گے۔