Istehkam News

Istehkam News Istehkam is Largest circulated news paper of Pakistan publishing from Karachi.

Our mission is to defend the liberal values and egalitarian traditions we believe in, and which deserve to be upheld in writing that is both informative and insightful.

20/07/2017

*مذمت مذمت مذمت*
*آل پاکستان میڈیا کونسل*کوئٹہ کی اخبار مارکیٹ میں ہاکروں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد اور ان کی موٹر سائیکلوں کی توڑ پھوڑ کی شدید ترین مذمت کرتے ہُوے *وزیر اعلی بلوچستان اور وزیرداخلہ سرفراز بگٹی* سے اس پولیس گردی اور کُھلی بدمعاشی و ظلم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے مظلُوم ہاکروں کو انصاف دلانے اور ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے. کوئٹہ کے ہاکرز اور میڈیا سے وابستہ افراد لاوارث نہیں پُورے پاکستان کی صحافی برادری اُن کے ساتھ ہے اگر ان مظلُوم غریب ہاکروں کو انصاف نہ دیا گیا تو *آل پاکستان میڈیا کونسل*ملک گیر احتجاج کی کال دینے سے دریغ نہیں کرے گی جسکے نتائج کی تمام تر ذمّہ داری *بلوچستان حکومت*پر ہو گی_

*محمد اشرف جعفری*
*مرکزی چئیرمین*
*بشارت علی بھٹی*
*مرکزی پریس سیکرٹری اینڈ میڈیا ایڈوائزر ٹو مرکزی چئیرمین*
*خلیل ساجن*
*صوبائی صدر بلوچستان*

04/02/2017

ادلب میں فضائی حملہ 12 باغی ہلاک

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل جمعہ کو شمال مغربی شہر ادلب میں ایک فضائی حملے میں 12 باغی ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم جنگی طیاروں کی مدد سے ادلب کے جنوب مشرق میں سرمین کے مقام پر جند الاقصیٰ تنظیم کے مرکز پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرمین کےمقام پر فضائی حملے میں مارے جانے والے جنگجوؤں کے بارے میں یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا ان کا تعلق جند الاقصیٰٗ سے ہے یا وہ کسی اور گروپ سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

20/01/2017

کراچی آپریشن جاری رہے گا، سربراہ پاک فوج


کراچی آپریشن جاری رہے گا
کراچی آپریشن جاری رہے گا

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر قائد میں قیام امن کے لئے کامکرتے رہیں گے اور کراچی آپریشن جاری رہے گا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں پر مشتمل 40 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کی کہ شہر کے حالات تاجروں کے لئے سازگار نہیں، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پورے طریقے سے نہیں نبھا رہی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاجر اور صنعت کار ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قیادت کی تبدیلی سے پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا، سی پیک میں کراچی کی اہمیت واضح ہے، کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کو سراٹھانے کا موقع دیں گے۔ شہر میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن جاری ہے اور یہ شہر سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کے سربراہ کی ملاقاتاسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے...
17/01/2017

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کے سربراہ کی ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جوزف ایل ووٹیل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال، سرحدی معاملات اور پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

جنرل باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان افغان قیادت میں افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے، دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز آپریشن کئے، افغان اور امریکی حکام کے ساتھ سرحدی علاقے میں کام کیلئے تیا رہیں۔

سربراہ پاک فوج نے امریکا کے ساتھ دہشت گردی اور خطے کے استحکام کیلئے قائم تعلقات پر روشنی ڈالی، افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ بلیم گیم سے خطے کا امن اور استحکام متاثر ہوگا، پاکستان میں افغانستان کیخلاف استعمال ہونیوالے دہشت گردوں کے کسی بھی طرح کے محفوظ ٹھکانے موجود نہیں۔

امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے قیام امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل شراکت انتہائی ضروری ہے۔

اس سے قبل امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Istehkam News
14/01/2017

Istehkam News

گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی نہیں رہے

کراچی : گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ اور تدفین جمعرات کو کراچی میں ہو گی صدر ممنون حسین‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائر سعید الزمان صدیقی بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں موجود تھے کہ انہیں سینے کی تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا اور آئی سی یو میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے سعید الزمان صدیقی نے 11 نومبر 2016 ء کو 31 ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا اور دوسرے ہی روز انہیں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا وہ 15 دسمبر تک ہسپتال مین زیر علاج رہے جس کے بعد گورنر ہاؤس میں ہی ان کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی گئیں اپنے دو ماہ کے عہدے کے دوران سعید الزمان صدیقی کسی بھی سرکاری تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ صرف چند ملاقاتیں کیں سعید الزمان صدیقی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور پھر چیف جسٹس آف پاکستان رہے انہوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تھا گورنر سندھ کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب‘ سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر راہنماؤں سمیت سیاسی و عسکری قیادت اور سماجی شخصیات نے سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی نہیں رہےکراچی : گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے‘ نماز...
11/01/2017

گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی نہیں رہے

کراچی : گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ اور تدفین جمعرات کو کراچی میں ہو گی صدر ممنون حسین‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائر سعید الزمان صدیقی بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں موجود تھے کہ انہیں سینے کی تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا اور آئی سی یو میں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے سعید الزمان صدیقی نے 11 نومبر 2016 ء کو 31 ویں گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا اور دوسرے ہی روز انہیں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال لے جایا گیا وہ 15 دسمبر تک ہسپتال مین زیر علاج رہے جس کے بعد گورنر ہاؤس میں ہی ان کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی گئیں اپنے دو ماہ کے عہدے کے دوران سعید الزمان صدیقی کسی بھی سرکاری تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ صرف چند ملاقاتیں کیں سعید الزمان صدیقی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور پھر چیف جسٹس آف پاکستان رہے انہوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا تھا گورنر سندھ کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر اعظم محمد نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب‘ سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر راہنماؤں سمیت سیاسی و عسکری قیادت اور سماجی شخصیات نے سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

U.S. Department of State
02/12/2016

U.S. Department of State

U.S. Secretary of State John Kerry met with Qatari Foreign Minister Mohammad Al Thani in Rome, Italy. The two diplomats are in Rome for a multinational meeting focused on Mediterranean issues.

pak media or weekly roshan dia ki tarf sai award ceremony"sub say phalay pakistan" main shamil capital tv k A.Hameed Sum...
22/10/2016

pak media or weekly roshan dia ki tarf sai award ceremony"sub say phalay pakistan" main shamil capital tv k A.Hameed Sumroo or s.Farhan Hashmi,Zafar ali Mahar,Sohail zamir,Imtiaz Ali shaikh,Dr.M.I.Durrani.

اوپیک کے اعلان کا خام تیل کی قیمتوں پر برا اثرسنگاپور : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ نیچے آگئے، قیمتوں میں کمی اوپیک ...
13/10/2016

اوپیک کے اعلان کا خام تیل کی قیمتوں پر برا اثر

سنگاپور : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ نیچے آگئے، قیمتوں میں کمی اوپیک کے تیل کی پیداوار 8 سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بیان کے بعد ہوئی۔

سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت برینٹ نارتھ سی کروڈ کی ٹریڈنگ 35 سینٹ کمی کے ساتھ 51.46 ڈالر فی بیرل اور یو ایس لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 42 سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.76 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

ٹریڈرز کے مطابق اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں ستمبر میں اضافہ ہونے کے اعلان نے مارکیٹ کو دباﺅ میں لے لیا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم اعلاناسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک  پاسپورٹ سروس کا افتتاح ...
13/10/2016

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم اعلان

اسلام آباد : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک پاسپورٹ سروس کا افتتاح کردیا گیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں آئندہ 6 ماہ میں سروس کا پاکستان میں بھی آغاز کردیا جائے گا، اب پاسپورٹ 10 سال کیلئے بھی ملیں گے، عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک پاسپورٹ سروس کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس سروس کا آغاز صرف بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے کیا گیا، 6 ماہ کے بعد سروس کا پاکستان میں بھی آغاز کردیا جائے گا، پاسپورٹ کے حصول کو آسان سے آسان تر بنانا چاہتے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلئے لائنوں میں کھڑا ہونا عوام کی تضحیک ہے، ملکی مسائل حل کرنے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہوگا۔

چوہدری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ جون سے پہلے پاکستان میں ای پاسپورٹ کا آغاز کردیں گے، ای پاسپورٹ جو 10 سال کیلئے لینا چاہیں گے انہیں ملے گا، نادرا کی پبلک ڈیلنگ سے مطمئن نہیں ہوں، 2 سال میں ای پاسپورٹ سروس ملک بھر میں پھیلادیں گے، ہر ضلع میں ایک پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا، کوشش ہے کہ پاسپورٹ کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔

الطاف حسین کے متعلق لندن سے نا قابل یقین خبر آگئی.لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت سرفراز مرچنٹ اور...
13/10/2016

الطاف حسین کے متعلق لندن سے نا قابل یقین خبر آگئی.

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت سرفراز مرچنٹ اور محمد انور کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کا کیس کراؤن پراسیکیوشن سروسز کی ہدایت پر ختم کیا گیا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ حکام کے مطابق بانی متحدہ کے گھر سے ملنے والی رقم غیر قانونی ثابت نہیں ہوسکی ۔ علاوہ ازیں مقدمے میں نامزدشریک ملزمان سرفراز مرچنٹ اور محمد انور کا نام بھی کیس سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کیتھیں ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے ہمیشہ ہی یہ موقف اپنایا جاتا رہا کہ ان کے پاس منی لانڈرنگ ثابت کرنے کیلئے کافی شواہد موجود ہیں لیکن جب یہ کیس کراؤن پراسیکیوشن سروسز کو بھیجا گیا تو انہوں نے ناکافی شواہد کی بنا پر کیس خارج کردیا۔

Address

2nd Al-musavvir Pride Block 12 Munawar Chowrangi Gulestan-e-jauhar
Karachi
74800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Istehkam News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Istehkam News:

Videos

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Karachi

Show All