QadirNagar News

QadirNagar News مجھ سے خطاب کیا کرو گے آپ جب سچ برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں آپ میں

سندھ ہائی کورٹ: بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کیس کی سماعت ملتویسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشت...
19/12/2024

سندھ ہائی کورٹ: بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کیس کی سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل سنگل بینچ نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کے مقدمے میں مرکزی ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

معاون وکیل مامون شیروانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سینیئر وکیل عامر منصوب قریشی دوسری عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے سماعت کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملزم صارم برنی کی ضمانت کی درخواست ماتحت عدالت سے 3 بار مسترد ہوچکی ہے۔ اس کیس میں ملزم کی گرفتاری امریکی سفارتخانے کی شکایت پر عمل میں آئی تھی۔

گهگهر ڦاٽڪ Khabri QadirNagar Abdul Khaliq Asghar Lashari Rabnawaz Mastoi

19/12/2024

بریکنگ نیوز

ضلع ملیر کراچی کے گھگھر پھاٹک کے علاقے میں نجب اسٹاپ پر رانا راجپوت اسٹور میں ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اور پانچ موبائل فون لوٹ لیے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سوائے سنگ میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پچاس سالوں سے آباد ہیں، مگر ہماری جان و مال غیر محفوظ ہیں۔

عوام سے اپیل:
اگر کسی کو ملزمان کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔



#کراچی
#ڈکیتی
#انصاف

#سندھ


Khabri QadirNagar Abdul Khaliq گهگهر ڦاٽڪ Asghar Lashari Rabnawaz Mastoi QadirNagar News

کراچی:گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گھر میں شوہر اور بڑے بیٹوں نے ماں پر بدترین تشدد کرکے لہولہان کردیا۔متاثرہ خاتون ثن...
19/12/2024

کراچی:
گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب گھر میں شوہر اور بڑے بیٹوں نے ماں پر بدترین تشدد کرکے لہولہان کردیا۔

متاثرہ خاتون ثناء کے مطابق 2 ماہ قبل شوہرعدنان سے خلع کا دعویٰ کرکے وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، شوہر اور بڑے بیٹے واپسی کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

دو روز قبل شوہرعدنان اور بیٹے اچانک میرے گھر آئے اورمجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، شوہرنے چین سے مارا جس سے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں، ثناء نے اپنے شوہرعدنان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں درخواست دی ہے۔

شاہراہ فیصل پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی خاتون کے میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج ہوگا، میڈیکل لیٹر لینے کے بعد تاحال خاتون مقدمے کے اندراج کیلئے نہیں آئی۔
Khabri QadirNagar Abdul Khaliq Asghar Lashari گهگهر ڦاٽڪ Rabnawaz Mastoi

سرجانی میں اوباش نوجوان کی فحش حرکات کا معاملہڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کو وائر...
16/12/2024

سرجانی میں اوباش نوجوان کی فحش حرکات کا معاملہ

ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کو وائرل ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا جس کی شناخت علی ولد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم برہنہ حالت میں غیر اخلاقی ویڈیو بنوا رہا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف اسٹیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔












16/12/2024

Join our page

16/12/2024

عنوان: "غیرت اور انصاف کا تقاضا"

جانوروں میں ریچھ کو سردی محسوس نہیں ہوتی، کیڑوں میں مینڈک کو گرمی محسوس نہیں ہوتی، اور بعض انسانوں کو غیرت محسوس نہیں ہوتی۔

حال ہی میں کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان نے خواتین کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بجائے اسے سزا دینے کے، بعض بااثر افراد نے اسے "بچہ" کہہ کر معاف کرنے کی کوشش کی۔

یہ رویہ نہ صرف غیر اخلاقی حرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ معاشرتی انصاف کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ ہم ایس ایس پی ویسٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نوجوان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ معاشرے میں قانون اور انصاف کی بالادستی قائم ہو۔

ہیش ٹیگز:
#کراچی #غیرت

15/12/2024

"🔥 الو ارجن کی دھماکے دار واپسی! 🔥
جیل سے رہائی کے بعد، الو ارجن نے اپنے مداحوں کے لیے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔
ان کی ہمت اور حوصلے نے سب کے دل جیت لیے! ❤️
کیا آپ کو بھی ان کی واپسی کا انتظار تھا؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں! 👇

"

🚀 گوگل کی 'Willow' چِپ — کوانٹم کمپیوٹنگ میں انقلاب!🔍 کیا ہے Willow؟Willow گوگل کی جدید ترین کوانٹم چِپ ہے جو کمپیوٹنگ ک...
14/12/2024

🚀 گوگل کی 'Willow' چِپ — کوانٹم کمپیوٹنگ میں انقلاب!

🔍 کیا ہے Willow؟
Willow گوگل کی جدید ترین کوانٹم چِپ ہے جو کمپیوٹنگ کی دنیا میں تاریخ رقم کر رہی ہے۔ یہ چِپ عام سپر کمپیوٹروں کے مقابلے میں اربوں گنا تیز ہے اور ایسے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو عام کمپیوٹر کبھی بھی نہیں کر سکتے۔

🌟 اہم خصوصیات
1️⃣ ایرر کرکشن میں انقلاب:
Willow چِپ "below-threshold error correction" کی صلاحیت رکھتی ہے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے جیسے qubits کی تعداد بڑھتی ہے، سسٹم میں غلطیوں کی تعداد کم ہوتی جاتی ہے۔
2️⃣ تاریخی کمپیوٹیشن:
اس چِپ نے صرف 5 منٹ میں وہ مسئلہ حل کر دیا جسے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر 10 سیپٹیلیئن (10^25) سالوں میں بھی حل نہیں کر سکتا۔

3️⃣ مستقبل کی تیاری:
گوگل کا کہنا ہے کہ Willow کے ذریعے کوانٹم کمپیوٹنگ کو تجارتی سطح پر لانا ممکن ہوگا۔ یہ چِپ ماحولیاتی تبدیلی، طبی تحقیق، اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں دلا سکتی ہے۔
4️⃣ فیوچر پلان:
تجارتی استعمال کے لیے Willow چِپ 2030 تک دستیاب ہو سکتی ہے۔ اس کے ابتدائی استعمالات کوانٹم سسٹمز کی سیمولیشن اور سائنسی تحقیق میں کیے جائیں گے۔

📈 کیا تبدیلی لائے گی Willow؟

Willow چِپ ماحولیاتی تبدیلیوں، طبی تحقیقات اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ یہ چِپ تیز، طاقتور اور زیادہ مؤثر کوانٹم کمپیوٹنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QadirNagar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share