Laila Majnu

Laila Majnu Laila Majnu is a true story of lovers who deeply loved each other and make symbol of love themselves for whole world.

13/02/2025

Share for Orraaan..

‏میں چاہوں تو زہر کا بیوپار کروں ..میرے حلقہ احباب میں سانپوں کی بھرمار ہے ....🖤
23/01/2025

‏میں چاہوں تو زہر کا بیوپار کروں ..
میرے حلقہ احباب میں سانپوں کی بھرمار ہے ....🖤

منافق نارسیسسٹ افراد کی پہچان  اور ان سے کیسے پیش آیا جائے؟یہ لوگ بڑے پائے کے جھوٹے ہوتے ہیں اور آپ کی آنکھوں میں آنکھیں...
11/10/2024

منافق نارسیسسٹ افراد کی پہچان اور ان سے کیسے پیش آیا جائے؟

یہ لوگ بڑے پائے کے جھوٹے ہوتے ہیں اور آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سچ کی طرح ہی جھوٹ کہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نفسیاتی طور پر فریبی، مکاری، دھوکہ دہی ایسی شخصیات رکھنے والوں کا خاصہ ہوتی ہیں جن پر انہیں بڑا عبور بھی ہوتا ہے۔ زیادہ تر خود اعتماد اور پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جنھیں عوام کو متاثر کیے رکھنے کا گُر بخوبی آتا ہے۔ انا پرستی اور خود پسندی کی بدولت ان کی ہر ممکنہ کوشش ہوتی ہے ہر حال میں ان کا پلڑا بھاری رہے۔ ان سے کوئی بھی بحث کرے پر ان کے پاس ہمیشہ اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کے لیے منطق اور عقلی دلائل کے انبار ہوتے ہیں جو عموماً انہوں نے خود ہی گڑھ رکھے ہوتے ہیں۔
کسی بھی عام انسان کی سوچ، خیالات اور نظریات کو ایک نشست میں بدل دینا انہیں (خصوص کو) بخوبی آتا ہے بعض اوقات تو ان کے شکار اور متاثرہ افراد اٹل حقیقتوں پر بھی شک کرنے لگ جاتے ہیں اور خود کو ناچیز، کم تر یا نفسیاتی مریض بھی سمجھنے لگتے ہیں۔

نارسیسسٹ اپنی ذات اور خواہشات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ خود پسندی کی چوٹی پر فائز ہوتے ہیں۔ مسلسل تعریف اور توجہ حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ بدتمیزی اور خود غرضی کی بھی کوئی کمی نہیں ہوتی ان میں نیز دوسروں کے جذبات سمجھنے میں بھی دشواری محسوس کرتے ہیں۔ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسروں کا استحصال کرتے ہیں۔ دوسروں سے بہت حسد کرتے ہیں اور تکبر ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ مکاری اور چالاکی کی ان میں کوئی کمی نہیں ہوتی اور عموماً ان کا ہر قدم پری پلانڈ ہوتا ہے۔ لیکن سامنے والے کے لیے مکمل غیر متوقع ردعمل دینا ان کا خاصہ ہے یہ معاشرتی طور پر قابل قبول طریقے سے اور غیر محسوس انداز میں دوسروں کو کنٹرول کرتے ہیں۔

دیکھیں اپنا اور اپنے افکار کا دفاع تو ہر کوئی کرتا اور کرنا چاہتا ہے لیکن جس طرح کے لوگوں کی اقسام کی بات ہم کر رہے ہیں وہ اپنے معاملات میں محض وکیل ہی نہیں بلکہ ساتھ ساتھ اوروں کے لیے جج بھی بن جاتے ہیں۔
باآسانی کسی کو بھی نیچا دکھانے میں ذرا دیر نہیں لگتی۔ کسی کی رائے کا احترام کرنا نہیں جانتے اور اپنی انا کی تسکین کی خاطر کسی کا احساس نہیں کرتے۔
یہاں فرق جاننا ضروری ہے کہ جس سے معاملات چل رہے ہوں آیا وہ کبھی کبھار ہی اس دفاعی مورچے پر بیٹھتا ہے یا ہر وقت ہی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔ اس بنیادی امتیازیت کی پہچان آپ کی ایسے لوگوں سے ڈیل کرنے میں بہت مدد کرے گی۔

جب یہ آپ پر خود ساختہ دلائل لے کر چڑھ دوڑیں تب اپنی غلطی مان کر دیکھیں کہ کیا ان کے جارہانہ انداز میں کمی آتی ہے یا وہ مزید چوڑے ہوجاتے ہیں۔ اگر کمی آتی ہے تو غالب گمان ہے کہ ان کا شمار عام لوگوں میں ہوتا ہے جو محض غصے میں ہیں پر کوئی اسپیشل کیس نہیں۔ پر اس کے برعکس اگر آپ کی غلطی کے اعتراف پر وہ کہیں کہ ہاں! دیکھا! تم ہی غلط تھے! قبول کرنا پڑا آخر ! میں کبھی غلط ہوتا ہی نہیں! وغیرہ جیسے جملے ہی ہمیشہ سننے کو ملیں تو عین ممکن ہے کہ آپ کا پالا کسی نارسیسسٹ سے پڑ چکا ہے۔

اگر آپ کی زندگی میں کوئی آپ کو مستقل غلط ثابت کرنے پر تلا ہو، اپنی برتری کے گن گانے والا ہو اور آپ پر حاوی رہنے کی کوشش کرے تو جان لیجیے آپ کو "گیس لائٹ" کیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ وہ ہمیشہ خود کو ہی صحیح سمجھتے ہیں اور کبھی اپنی غلطی کا مکالمے یا بحث کے دوران اعتراف نہیں کریں گے۔ ہر لمحہ بس آپ کو سدھارنے پر بضد رہیں گے۔ اگر غلطی سے آپ نے ان کی غلطی ثابت کردی تو ایسی ایسی باتیں بناکر اور ایسے ایسے گڑھے مردے اکھاڑ آپ کو شرمندہ کریں گے کہ آپ اصل مدعا بھول کر سچ میں خود کو مجرم محسوس کرنے لگیں گے۔

ایسے لوگوں سے بحث کے دوران موضوع بدلنے کی کوشش کریں یا پھر وہاں سے دور ہو جائیں۔ کیونکہ آپ کبھی انہیں اپنے خیالات، افکار یا نظریات پر رضامند نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ کبھی آپ کی اختلاف رائے کا احترام کریں گے۔ انہوں نے سمجھیں قسم کھائی ہوئی ہے کہ آپ کی بات کو صحیح ماننا ہی نہیں ہے خواہ کتنی ہی ٹھوس اور مدلل بات کیوں نہ ہو۔

09/09/2024

Facebook

08/02/2024

14/10/2023

Free Palestine 🇵🇸 of

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laila Majnu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category