Kuch Mere Intikhaab Se

Kuch Mere Intikhaab Se آپ اس پیج سے اچھی شاعری اور عمدہ اصلاحی تحریروں کی توقع رکھیں...

ہر ادب پارہ ایک خود رو جنگل کی طرح ہے اگر آپ بھاری قدموں کے ساتھ شور مچاتے ہوئے اس جنگل میں داخل ہوں گے تو وہ چھوئی موئی کی طرح سمٹ جائے گا اور آپ اس میں ایک مکمل سناٹے کے سوا کچھ نہیں پائیں گے لیکن اگر آپ دبے پاؤن داخل ہو کر کسی پیڑ کے سایے میں آرام سے جا کر بیٹھ جائیں گے تو چند ہی لمحوں کے بعد جنگل بولنے لگے گا اور پھر جنگل کا سارا طلسم آپ پر منکشف ہو جائے گا. ادب پارے سے متعارف ہونے کے لیے بھی

یہ ضروری ہے کہ آپ اس کی جانب دبے پاؤں آئیں اور محبت کا ہاتھ بڑھائیں تا کہ وہ آپ کو اپنا جان کر آپ سے مانوس ہو جائے اور پھر آپ کو اپنی معطر دنیا میں سمیٹ لے. آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جس شاعر سے آپ شخصی یا نظریاتی طور پر متصادم ہیں اس کا کلام آپ کو برا لگتا ہے، وجہ یہ کہ شاعری سے لطف اندوز ہونے کے راستے میں عصری یا شخصی سطح کا تعصب یا نفرت ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے. شعر سے لطف اندوز ہونے کے لئے تو ایک ایسی روحانی فضا ضروری ہے جس میں شاعر اور اس کا قاری احساسی طور پر ہم آہنگ بلکہ ہم نوا ہو جائیں.

23/07/2025

کیا ستم ہے کہ اب تیری صورت
غور کرنے پہ یاد آتی ہے !

جون

22/07/2025

وہ سلسلے، وہ شوق، وہ نسبت نہیں رہی
وہ دل نہیں رہا، وہ طبعیت نہیں رہی !

22/07/2025

مردِ میداں ہوں اپنی ذات کا میں
میں نے سب سے شکست کھائی ہے !
۔
ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ

13/07/2025

بہت مشکل زمانوں میں بھی ہم اہل محبت
وفا پر عشق کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں !

افتخار عارف

13/07/2025

کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے

تو بھی کچھ اور اور ہے ہم بھی کچھ اور اور ہیں
جانے وہ تو کدھر گیا جانے وہ ہم کدھر گئے

وقت ہی جدائی کا اتنا طویل ہو گیا
دل میں ترے وصال کے جتنے تھے زخم بھر گئے

وہ بھی غبار خواب تھا ہم بھی غبار خواب تھے
وہ بھی کہیں بکھر گیا ہم بھی کہیں بکھر گئے !

عدیم ہاشمی

08/07/2025

وقتِ کے راستے سے ہم تم کو
ایک ہی ساتھ تو گزرنا تھا
ہم تو جی بھی نہیں سکے ایک ساتھ
ہم کو تو ایک ساتھ مرنا تھا !

ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ

08/07/2025

ﻏﻢ ﺳﺘﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﻤﺲ ﮐﺎ ﺗﺮﺳﺎ ﮨﻮﺍ ﺷﺨﺺ
ﺗﯿﺮﯼ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺳﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﮯ ﻟﭙﭧ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ !

02/07/2025

تنہائی سے بہتر کوئی چیز نہیں ... میں کسی کا انتظار نہیں کرتا اور کوئی میرا انتظار نہیں کرتا !

~ این ہیتھ وے

01/07/2025

دل سے بس ایک بات کہہ دیجیو
دل کا چاہا ہوا نہیں ہوتا
کوئی بھی دلربا ہو دلبر ہو
دل سے بڑھ کر حسیں نہیں ہوتا !

ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ

25/06/2025

ﺍﺏ ﻓﻘﻂ ﯾﺎﺩ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺗﯿﺮﯼ
ﺍﺏ ﻓﻘﻂ ﺗﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ ﺑﮭﯽ ﮐﺐ ﺗﮏ !

ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ

23/06/2025

ﺳﮑﻮﻥ ﻭ ﺿﺒﻂ ﮐﯽ ﺳﺐ ﮐﻮﺷِﺴﺸﯿﮟ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ﮨﻮ ﺍﮎ ﻟﻤﺤﮧ ﺗﻮ ﭘﮩﺮﻭﮞ ﺩﻝ ﺩﮬﮍﮐﺘﺎ ﮨﮯ !

23/06/2025

کسی بھی معاشرے کی ذہنی پسماندگی، معاشی پسماندگی سے زیادہ مہلک ہوتی ہے۔ اگر ذہن بند ہو جائے، نئے خیالات اور افکار کی تخلیق نہ ہو اور تبدیلی کے لئے راستہ ہموار نہ ہو تو اس صورت میں معاشرہ ایک جگہ ٹھہر کر رہ جاتا ہے !

ڈاکٹر مبارک علی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuch Mere Intikhaab Se posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share