50 News Alert

50 News Alert 50 News provide recent and true news, coverage program events and upload shorts videos

01/07/2023

یہ سڑک پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کی ہے جس پر بارش کا پانی جمع ہے۔
اس طرح کے حالات ہمارے ایم پی اے جناب لیاقت آسکانی صاحب کریم آسکانی اور آصف موسیٰ صاحب کو بہت پسند ہیں۔

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے نومنتخب چیئرمین  پر بھتہ لینے کا الزام، خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاںمتاثرہ عورت م...
20/06/2023

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے نومنتخب چیئرمین پر بھتہ لینے کا الزام، خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
متاثرہ عورت مسمات امتیاز بیگم کی درخواست کے مطابق اسکے 2 پلاٹ سیکٹر 17 اے سعیدآباد میں موجود ہیں شوہر کا انتقال ہوچکاہے پلاٹوں کی دیوار گزشتہ سال برسات میں گری تھی پیسے نہ ہونے سبب تعمیرات نہ کرواسکی اب کمیٹی کھلی تو ٹھیکدار کو کام پر لگایا تو شہزاد تنولی نامی شخص جو اپنے آپ کو یونین کاؤنسل نمبر 2 بلدیہ ٹاؤن عارف تنولی کا سالا بتاتا ھے اپنے 20/25 افراد کے ہمراہ میرے پلاٹوں پر آیا کچھ کے پاس اسلحہ تھا اور کچھ کے پاس ڈنڈے وغیرہ تھے شہزاد تنولی نے پسٹل نکال کر ٹھیکدار کے سر پر رکھی اور کہا بھاگ جاؤ دوبارہ ان پلاٹوں پر نہیں آنا ورنہ جان سے ماردونگا میرے اصرار کرنے پر کہا شام کو عارف تنولی کے دفتر آجانا جب شام کو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ عارف تنولی کے دفتر گئی تو عارف تنولی نے ڈرایا دھمکایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ نادرن بائی پاس پر 120 گز کا پلاٹ لے لو یا انور افغانی نامی شخص کو 8,50٫000 آٹھ لاکھ پچاس ہزار دیدو پھر پلاٹ پر کام کرنا۔

اس ضمن میں یوسی چیئرمین عارف تنولی سے معلومات ذریعہ فون حاصل کرنے کی کوشش کی گئی موصوف غصے میں آگئے اور بدتمیزی کرنے لگے اور کہا میرا پلاٹوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے تاہم متاثرہ خاتون درخواست دینے سعیدآباد تھانہ پہنچی تو کسی نے درخواست وصول نہیں کی مجبورا خاتون نے ایس پی بلدیہ آفس میں درخواست جمع کرائی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کی صحافی کالونی ہاکس بے کو جلد پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی  کراچی ( 50 نیوز) کراچی پریس کلب دعوت پر ک...
17/06/2023

ایم ڈی واٹر بورڈ کی صحافی کالونی ہاکس بے کو جلد پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی

کراچی ( 50 نیوز) کراچی پریس کلب دعوت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی اور سی ای او انجینئیر سید صلاح الدین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ،پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ،پی ایف یو جے،کے یو جےاور کلب کے سینئیر اراکین موجود تھے۔

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ، سیکریٹری پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی شمس کیریو، انچارج ایل ڈی اے پلاٹس عبدالرشید میمن نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکیم 42 میں موجود کراچی پریس کلب کی صحافی کالونی ہاکس بے کے بارے میں بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ صحافی کالونی کی آبادکاری کے لئے پانی کی سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں واٹر بورڈ کو ہنگامی بنیادوں پر ایل ڈی اے اسکیم 42 بلاک 2،3،3Aاور 3A1 میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد نے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کو یقین دلایا کہ واٹر بورڈ صحافی کالونی میں پانی کی سپلائی فراہم کرنے کےمنصوبے پر کام کررہا ہے، واٹر بورڈ حکام پریس کلب اور ایل ڈی اے کے ساتھ جلد ہی ہاکس بے
صحافی کالونی کا دورہ کریں گے ،پانی کی فراہمی کے اس دیرینہ مطالبے کو جلد از جلد عملی شکل میں لائیں گے۔ کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سید صلاح الدین احمد کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

کے یو جے دستور کا صحافی زبیر انجم کی جبری گمشدگی کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ    کراچی (50 نیوز ) کراچی یونین آف جر...
06/06/2023

کے یو جے دستور کا صحافی زبیر انجم کی جبری گمشدگی کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (50 نیوز ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور

نےجیونیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر زبیر انجم کی گمشدگی

کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا



احتجاجی مظاہرے میں جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے اے

ایچ خانزادہ، عامر لطیف ،مقصود یوسفی،جوائنٹ سیکریٹری

کراچی پریس کلب اسلم خان، سعید جان بلوچ ، نصیر احمد،

جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس لیاقت رانا، فریال عارف سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں کے علاوہ

سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر کے یو جے دستور کے صدر ناصر خلیل نے اپنے

خطاب میں زبیر انجم کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت

کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سےان کی جلد واپسی

کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا کے یو جے دستور

کے جنرل سیکریٹری نعمت خان نے مظاہرین سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ زبیر انجم کے اہلخانہ کے مطابق اغواء

کرنے والوں کے ساتھ پولیس بھی موجود تھی اور ایسا دکھائی

دیتا ہے کہ اس معاملے میں صوبائی حکومت بھی بے بس

ہے۔

پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے

کہا کہ حکومت کو تنقید برداشت کرنا چاہیے صحافی کا کام

ہی حکومتی اقدامات پر تنقید کرنا اور رائے کا اظہار کرنا

ہے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کے یو

جے جرنلسٹس کے جنرل سکریٹری لیاقت رانا نے کہا کہ

صحافی آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر سب متحد

پہلے بھی تھے اور آئندہ بھی متحد ہو کر جدوجہد کرتے رہے

گے پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان نے

سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھاری

ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صحافیوں کی اس طرح سے

گرفتاری صحافیوں کو گھر سے اغواء کرنا پر سندھ 'حکومت

اپنا کردارادا کرے اور معاملے پر سنجیدہ اقدامات کرے

اس موقع پر سعید جان بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے

اقدامات سے اظہارِ رائے پر قدغن لگایا جارہا ہے

ایسے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو ان کے کام سے روکا

نہیں جاسکتافریال عارف کا کہنا تھا زبیر انجم کا قصور کیا

تھا کہ رات کے وقت ان کو گھر سے اغواء کیا گیا حکومت کو

اس معاملے پر سنجیدگی سے اقدام اٹھانا چاہیے. احتجاجی

مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے وفاق اور سندھ حکومت

سے مطالبہ کیا کہ زبیر انجم کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ

صحافی راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کچھ   بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔، حافظ نعیمکراچی ( 50 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ  نعیم ...
05/06/2023

پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔، حافظ نعیم

کراچی ( 50 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے۔ الیکٹرک کی نجکاری،لوڈ شیڈنگ اور بہت زیادہ اوور بلنگ کے حوالے سے درخواست کی سپریم کورٹ (کراچی رجسٹری) میں سماعت کے بعد پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ہے، اتنے اہم مسئلے پر عدالتوں میں بھی 8، 8 سال بعد سماعت ہو گی تو مسئلہ حل کون کرے گا؟

عدالت عظمیٰ سے درخواست کریں گے کہ کے الیکٹرک کو دوبارہ لائسنس نہ دیا جائے اور اِن کا فرانزک آڈٹ کیا جائے ۔

کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کا کیس مفاد عامہ کا کیس ہے، کے الیکٹرک نے ریاست کے ساتھ کیا گیا اپنا کوئی معاہدہ پورا نہیں کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔

پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اُس نے کبھی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا ، اس دفعہ بھی سوائے آئین و قانون توڑنے اور اپنی تاریخ کو دہرانے کے ،پیپلز پارٹی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی ۔

کراچی میں سسٹم کام کر رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے جس طرح سیٹیں چھینی ہیں اور اب جس طرح چاپلوسیاں کر رہے ہیں، عوام سب جانتے ہیں ۔

نئی دہلی؛ امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق                                بھارت ( 50 نیو...
05/06/2023

نئی دہلی؛ امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق


بھارت ( 50 نیوز) امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

کا کہنا ہے کہ چین اور روس کی جارحیت کے خلاف بھارت

کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، آزاد

ہند، بحرالکاہل کے مشترکہ وژن کی حمایت میں بھارت کے

ساتھ قریبی تعاون کیلئے پُرعزم ہیں، امریکا خطے میں نیٹو کو

مساوی طور پر قائم کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نئی دہلی میں بھارتی ہم

منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس میں دفاعی

صنعتی تعاون کے نئے روڈ میپ پر اتفاق ہوا۔

وفاقی بجٹ  میں موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان   کراچی ( 50 نیوز)وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے ...
05/06/2023

وفاقی بجٹ میں موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

کراچی ( 50 نیوز)وفاقی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز، مہنگے امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈیز بھی مہنگی ہوں گی-

خواتین کے درآمدی میک اپ، بیگز، جوتے اور جیولری پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد عائد ہوگا، مردوں کے درآمدی کپڑے اور جوتے سمیت درآمدی اشیاء پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا .

تاجر رہنماؤں نے ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی کو غیر محفوظ قرار دیدیاکراچی ( 50 نیوز) نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی ...
05/06/2023

تاجر رہنماؤں نے ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی کو غیر محفوظ قرار دیدیا

کراچی ( 50 نیوز) نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور راستوں میں رینجرز اور پولیس کی اسنیپ چیکنگ کروائی جائے محمد کاشف صابرانی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مویشی منڈی میں وارداتوں کا فوری نوٹس لے محمد کاشف صابرانی

(اسٹاف رپورٹر )ال تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا ہے کہ اس سال مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر لگانا تعجب کی بات ہے محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ نادرن بائی پاس کراچی سے بہت دور ہے اور پورے سال ویسے بھی نادرن بائی پاس پر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن جب سے مویشی منڈی لگائی گئی ہے اس سے سیکڑوں افراد کو شہید کر دیا گیا اور لوگ اتنی محنت سے پیسے کماتے ہیں جمع کرتے ہیں ان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے جاتے ہیں نادرن بائی پاس کے راستوں میں رینجرز اور پولیس نظر نہیں آتی جیسے عید قریب آرہی ہے وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوگوں سے نقدی موبائل اور قیمتی چیزیں چھیننے کے باوجود ان کو مار دیا جاتا ہے انتظام سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے محمد کاشف صابرانی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی سنیپ چیکنگ کروائے اور منڈی کے اطراف میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر اور انکی اہلیہ سے ملاقات، پاکستانی آموں کی تعریف  کراچی ( 50 نیوز) وزیراعظم شہباز ش...
04/06/2023

وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر اور انکی اہلیہ سے ملاقات، پاکستانی آموں کی تعریف

کراچی ( 50 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے

صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان

خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں

کی بھی تعریف ہوئی۔

صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے

موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور

صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی

میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں،

ترکی کے عوام سے بھی زیادہ، وزیراعظم شہباز شریف

آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں

ہمیں شریک کیا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے صدر ایردوان کو کہا کہ ہم آپ تمام اہل

خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

کرتے ہیں

آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، وزیراعظم شہباز

شریف

آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور

ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دئیے اور شکریہ ادا کیا

مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے

ہوتے ہیں، صدر ایردوان کا مسکراتے ہوئے جواب

بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا

صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناؤں کے

اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا

آپ کا شکریہ آپ تشریف لائے، صدر ایردوان

گلستان جوہر پولیس اپنی پیدا گیریوں میں مصروف ، ملزمان لگژری گاڑی کا قیمتی پینل لے اڑےکراچی ( 50 نیوز) تھانہ گلستان جوہر ...
04/06/2023

گلستان جوہر پولیس اپنی پیدا گیریوں میں مصروف ، ملزمان لگژری گاڑی کا قیمتی پینل لے اڑے

کراچی ( 50 نیوز) تھانہ گلستان جوہر کو ڈکیتوں نے اپنے نشانے پر رکھ لیا،علاقہ پولیس اپنی پیدا گیریوں میں مصروف

ملزمان گھر سے باہر کھڑی لگژری گاڑی سے پینل چوری کرکے فرار،تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول،ویڈیو میں واضح طور پر ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

واردات تھانہ گلستان جوہر کی حدود بلاک 3 اے مکان نمبر بی 137 کے سامنے پیش آئی

چوری کی واردات میں تین ملزمان شامل،ملزمان لگژری گاڑی کا قیمتی پینل چوری کرکے اطمینان سے فرار ہوگئے

گلستان جوہر پولیس کی مبینہ نا اہلی کے باعث چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ، علاقہ مکین

جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او فیصل جعفری کی مبینہ سرپرستی میں 5 رکنی پرائیویٹ اسپیشل پارٹی بھی چلنے کا انکشاف ہوا ہے

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فیصل جعفری نے غیرقانونی طور پر اپنی پرائیویٹ موبائل رکھی ہوئی ہے جوکہ شام 6 بجے کے بعد 5 رکنی پرائیویٹ اسپیشل پارٹی کو حوالے ہوتی ہے

پرائیویٹ اسپیشل پارٹی تھانہ گلستان جوہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹ قائم کرکے معصوم شہریوں سے لوٹا ماری کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف رہتی ہے

پرائیویٹ موبائل موصوف جب تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں تعینات تھے تو اسوقت بھی فیصل جعفری کے پاس تھی

عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں گرگئیں   کراچی ( 50 نیوز) پام آئل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید 100 ڈالرز ...
03/06/2023

عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں گرگئیں

کراچی ( 50 نیوز) پام آئل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید 100 ڈالرز تک گر گئی ہیں جو گزشتہ روز 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

گزشتہ سال اگست میں پام آئل جس کی قیمتیں 1600 ڈالر
فی ٹن پر تھیں گزشتہ روز وہ 705 ڈالر فی ٹن پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مسلسل گرتی قیمتوں کا پاکستانی صارفین کو تاحال کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے اور پاکستان میں کوکنگ آئل اور
گھی کے بڑے برانڈز نے اب تک قیمتوں میں کمی نہیں
کی ہے ۔

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کیس سے بری کر دیالاہور (50 نیوز )  تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر ی...
03/06/2023

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کیس سے بری کر دیا

لاہور (50 نیوز ) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کیس سے بری کر دیا

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مستردکردی اور انہیں کیس سے بری کر دیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کیس سے بری کردیا

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 50 News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 50 News Alert:

Share

Category