
06/09/2025
Video Link : https://youtu.be/pcC9Ql0_zhQ
ہم اس وقت پاکستان رینجرز سندھ کے ٹریننگ سینٹر میں موجود ہیں، جہاں وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ سکھایا جاتا ہے۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں جوان اپنے خون سے عہد وفا باندھتے ہیں اور شہادت کا حوصلہ اپنے دلوں میں جگاتے ہیں۔
ہر سپاہی کا پیغام ہے کہ یہ وردی نہیں بلکہ کفن ہے، اور پاکستان کی حفاظت ان کا پہلا فرض ہے۔
بلوچستان، وزیرستان اور ملک کے ہر کونے سے یہ بہادر سپوت ایک ہی آواز بلند کرتے ہیں: پاکستان زندہ باد۔
ہم 6 ستمبر کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن پر جان نثار کرنے کے عزم کا اعلان کرتے ہیں۔